Page 1 of 1

کیا شعیب اختر کو ٹیم میں لیا جائے؟

Posted: Sun Mar 27, 2011 12:21 pm
by محمد شعیب
شعیب اختر کو موہالی میں کھلانے یا نہ کھلانے کے بارے میں آراء مختلف ہیں.
آپ کی کیا رائے ہے ؟
ایک آپشن سیلیکٹ کریں.

Re: کیا شعیب اختر کو ٹیم میں لیا جائے؟

Posted: Sun Mar 27, 2011 12:22 pm
by محمد شعیب
میرے خیال سے اس بابا جی کو اب شادی کر کے گھر بنانے کا مشورہ دینا چاہئے۔
شعیب اختر اور کرکٹ بہت دور دور کی باتیں ہیں
اس جیسے لوفر لفنگوں کو تبلیغی جماعت میں چار ماہ کے لئے بھیجنا چاہئے۔
میں نے تو شروع میں ہی اندازا لگا لیا تھا کہ اسے بالنگ نہیں آتی
وٹہ بال کراتا ہے کم بخت
اسے ٹیم میں ہرگز نہیں لینا چاہئے۔

Re: کیا شعیب اختر کو ٹیم میں لیا جائے؟

Posted: Sun Mar 27, 2011 1:03 pm
by لدھیانوی
آپ کا خیال بالکل ٹھیک ہے،میں اس سے اتفاق کرتا ہوں-مگر جو بات وسیم اکرم نے کہی ہے اور اس سے پہلے عمران خان نے کہی ہے کہ شعیب اختر کے ٹیم میں ہونے سے مخالف ٹیم پریشر ضرور محسوس کرتی ہے-
مگر نیوزی لینڈ کے خلاف انتھائی غیر معیاری گیند بازی کے بعد اب شعیب اختر کو آپ کے مشورے پر عمل کرنا چاہئے-

Re: کیا شعیب اختر کو ٹیم میں لیا جائے؟

Posted: Sun Mar 27, 2011 1:17 pm
by محمداللہ یوسف
ضرورلینا چاہئے

Re: کیا شعیب اختر کو ٹیم میں لیا جائے؟

Posted: Sun Mar 27, 2011 3:25 pm
by شازل
ووٹ تو میں نے کھلانے کے حق میں دیا ہے لیکن شعیب کو زیادہ سکور لگنے کا خطرہ ہے

Re: کیا شعیب اختر کو ٹیم میں لیا جائے؟

Posted: Sun Mar 27, 2011 7:53 pm
by پپو
اس کےکیرئیر کا آخری ایونٹ چل رہا ہےکیا پتہ کوئی کارنامہ ہی ہو جائے

Re: کیا شعیب اختر کو ٹیم میں لیا جائے؟

Posted: Mon Mar 28, 2011 10:21 am
by محمد شعیب
ارے اس کے حق میں زیادہ ہو گئے
چلو باقی دوست بھی اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کریں.
30 مارچ تک رائے شماری چلے گی ..