میں تو ہوں اک سیپ کا موتی

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
زارا
کارکن
کارکن
Posts: 88
Joined: Sat Mar 19, 2011 6:46 pm
جنس:: عورت
Location: اللہ کی زمین
Contact:

میں تو ہوں اک سیپ کا موتی

Post by زارا »

[center]میں تو ہوں اک سیپ کا موتی، بیچ سمندر رہنا تھا
آبِ رواں سے تاب بڑھی تھی، طوفانوں کو سہنا تھا

دیکھ رہی ہوں خون کا دریا، ڈھونڈ رہی ہوں قاتل کو
میں نے خود کو قتل کیا ہے، یہ مقتول کا کہنا تھا

آنکھوں میں چبھتی رہتی ہیں، کرچیں ٹوٹے خوابوں کی
کرب نہ سہہ پائیں جب آنکھیں، اشکوں کو تو بہنا تھا

میری فصیلِ جاں تو کب سے، زخموں سے مسمار ہوئی
ڈھلتی عمر کا ڈھلتا سورج، ڈھلتی عمر کا گہنا تھا

آؤ میرے پاس بھی بیٹھو، دکھ سکھ اپنا بانٹیں ہم
کچھ باتیں مجھ کو کرنی ہیں، کچھ تم کو بھی کہنا تھا[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: میں تو ہوں اک سیپ کا موتی

Post by اعجازالحسینی »

آنکھوں میں چبھتی رہتی ہیں، کرچیں ٹوٹے خوابوں کی
کرب نہ سہہ پائیں جب آنکھیں، اشکوں کو تو بہنا تھا

:clap: :clap: :clap: :clap:
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میں تو ہوں اک سیپ کا موتی

Post by بلال احمد »

شیئرنگ کیلئے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: میں تو ہوں اک سیپ کا موتی

Post by نورمحمد »

v;g v;g
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: میں تو ہوں اک سیپ کا موتی

Post by پپو »

zub;ar zub;ar zub;ar
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: میں تو ہوں اک سیپ کا موتی

Post by اضواء »

:clap: :clap: v;g
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “اردو شاعری”