Page 1 of 1

انسان

Posted: Tue Mar 15, 2011 7:29 pm
by زارا
السلام علیکم

آج کا انسان سکون کی خاطر آسمانوں کے دروازے کھولنے چلا ہے لیکن اس سے دل کا دروازہ نہیں کھلتا

انسان جتنی محنت خامی چھپانے میں کرتا ہے اتنی محنت نے سےخامی بھی دور کی جاسکتی ہے

اگر انسان غم اور خوشی کی فکر سے بلند ہوجائے تو آسمان کی بلندی بھی اس کے قدموں کے نیچے آجائے

انسان کا لباس اور سوسائٹی اس کے اخلاق اور کردار کا پہلا سرٹیفکیٹ ہے

انسان کی فطرت اس کے چھوٹے چھوٹے کاموں سے معلوم ہوتی ہے ۔ کیوں کہ بڑے کام وہ منصوبہ بندی سے کرتا ہے

انسان پاگل ہی تو ہے جو ایک پتہ یا چیونٹی تک بنا نہیں سکتا لیکن بہت سے خدا ضرور بنالیتا ہے

انسان کا حوصلہ پست کرنے اور کمر توڑنے والی دنیا میں کوئی چیز افلاس سے بڑھ کر نہیں ۔
بعض اوقات انسان کی موت اس میں ہوتی ہے جس کی وہ خواہش کرتا ہے۔

زارا

Re: انسان

Posted: Tue Mar 15, 2011 11:48 pm
by چاند بابو
بہت خوب، زارا جی آپ اردونامہ پر رجسٹر کیوں نہیں ہو ئیں اتنے اچھے خیالات کی مالک رکن ہمارے لئے باعثِ افتخار ہو گی۔
آپ براہ مہربانی رجسٹر ہوں اور اگر کوئی مشکل درپیش ہے تو مجھے یہیں جواب لکھ کر بتا دیں میں اس کے تدارک کی کوشش کروں گا انشااللہ۔

Re: انسان

Posted: Wed Mar 16, 2011 7:49 am
by افتخار
v;g
zub;ar
یہ زندگی کی حقیقت ھے۔
لیکن اس کو انسان مرتے دم تک تسلیم نیہں کرتا
اگر تسلیم کر لے تو زندگی بن جاتی ھے۔

Re: انسان

Posted: Wed Mar 16, 2011 9:02 am
by اعجازالحسینی
حقیقت میں انسان ناشکرا ہے اسلئے ایسا کرتا ہے ۔

Re: انسان

Posted: Thu Mar 17, 2011 1:11 pm
by نورمحمد
v;g

Re: انسان

Posted: Thu Mar 17, 2011 2:11 pm
by پپو
سار ی بات “من و تو “کی ہے

Re: انسان

Posted: Sat Mar 19, 2011 5:10 am
by اضواء
الله يجزاك خير و بارك الله فيك

Re: انسان

Posted: Sat Mar 19, 2011 3:26 pm
by Guest
چاند بابو wrote:بہت خوب، زارا جی آپ اردونامہ پر رجسٹر کیوں نہیں ہو ئیں اتنے اچھے خیالات کی مالک رکن ہمارے لئے باعثِ افتخار ہو گی۔
آپ براہ مہربانی رجسٹر ہوں اور اگر کوئی مشکل درپیش ہے تو مجھے یہیں جواب لکھ کر بتا دیں میں اس کے تدارک کی کوشش کروں گا انشااللہ۔
السلامُ علیکم

ذرا سی رہنمائی کر دیں.

برقی خط کا پتہ کیا ہے؟

Re: انسان

Posted: Sat Mar 19, 2011 4:52 pm
by چاند بابو
ارے واہ آپ صرف اتنی سی بات کی وجہ سے رجسٹر نہیں ہو رہی تھیں۔
بھئی برقی خط کا پتہ انگریزی والی ای میل ایڈریس کا اردوترجمہ ہے۔
یعنی اس خانے میں آپ اپنا Email ایڈریس لکھیں گی۔
چلئے اب جلد سے اردونامہ پر رجسٹر ہو جایئے تاکہ ہم آپ کو خوش آمدید کہہ سکیں
اور ساتھ میں آپ کی بہترین باتوں سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

Re: انسان

Posted: Sat Mar 19, 2011 6:48 pm
by زارا
جی میں رجسٹرہو گئی ہوں. شکریہ

جزاک اللہ خیر

Re: انسان

Posted: Sat Mar 19, 2011 7:55 pm
by چاند بابو
چلئے بہت خوب رجسٹر ہونے کا شکریہ اب جلدی جلدی اپنا تعارف کروا دیں۔

Re: انسان

Posted: Mon Mar 21, 2011 11:54 pm
by علی عامر
جزاک اللہ.،

Re: انسان

Posted: Mon Jul 18, 2011 8:44 pm
by طارق راحیل
شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔