Page 1 of 1

تذکیر، تانیث

Posted: Mon Feb 21, 2011 10:21 am
by محمد شعیب
اردو زبان میں تذکیر تانیث کی بہت رعایت رکھنی ہوتی ہے.
اگرچہ عربی میں تو غائب اور مخاطب ہر ایک کے لئے تذکیر تانیث کے الگ الگ صیغے ہیں لیکن پھر بھی عربی میں تذکیر تانیث کی غلطی کا اتنا احتمال نہیں ہوتا جتنا اردو میں.
میں نے اردو میں تانیث کے لئے ایک قاعدہ پڑھا تھا جسے کافی حد تک جامع پایا.
وہ یہ کہ جن اشیاء کی آخر میں "ی" آتی ہے وہ مونث ہوتی ہیں سوائے لفظ "پانی" کے.
جیسے ٹوپی، لکڑی، مکڑی، الماری، پیالی وغیرہ
لیکن لفظ "دہی" کو مذکر اور مونث دونوں طرح پڑھا جاتا ہے. "دہی کھٹا ہے" یا "دہی کھٹی ہے" دونوں طرح ٹھیک ہے.
اس کے علاوہ کسی کو تذکیر تانیث کے قواعد معلوم ہوں تو شئر کریں

Re: تذکیر، تانیث

Posted: Mon Feb 21, 2011 4:44 pm
by عبیداللہ عبید
ابتداکردی آپ نے، جزاک اللہ بھیا

Re: تذکیر، تانیث

Posted: Mon Feb 21, 2011 4:45 pm
by نورمحمد
v;g ایک نئی معلومات کے لئے شکریہ

Re: تذکیر، تانیث

Posted: Tue Feb 22, 2011 11:28 am
by محمد شعیب
آپ دونوں کا بھی شکریہ
ویسے تذکیر تانیث کے اور قواعد بھی ہیں. اگر کسی کو معلوم ہوں تو بتائیں.

Re: تذکیر، تانیث

Posted: Tue Feb 22, 2011 1:33 pm
by نورمحمد
بھئی اس معاملے میں تو ہم خالی برتن کے مانند ہیں - بس آپ حضرات سے کچھ سیکھنے آئے ہیں