میرا ٹیکنالوجی بلاگ

مختلف ویب سائیٹس جو آپ کو پسند ہیں,ایک جہان نو،ایک جدت،ایک کمال.
Post Reply
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

میرا ٹیکنالوجی بلاگ

Post by یاسر عمران مرزا »

میں نے کافی عرصے سے ایک بلاگسپاٹ پر ایک بلاگ بنا رکھا تھا۔ اور اس پر مختلف تحاریر ڈالتا رہتا تھا۔ اب میں نے سوچا ہے کہ اس بلاگ کو ٹیکنالوجی نیوز اور ریووز کے لیے مختص کیا جائے۔

آج میں نے اس کی تھیم تبدیل کی ہے اور قدرے بہتر تھیم لگائی ہے۔ پرانی کیٹیگریز ختم کر کے نئی کیٹیگریز بنائی ہیں اور سبھی تحاریر کو ان سے منسلک کیا ہے۔

پہلے تو 15 ، کے قریب کیٹیگریز تھیں اب فقط 5 تک محدود کر دی ہیں۔ جن میں
  1. ٹپس اینڈ ٹرکس
  2. سمارٹ فونز
  3. ٹیکنالوجی نیوز
  4. ایس ای او اینڈ بلاگنگ
  5. مِسکلینس
شامل ہیں۔ اس بلاگ پر ایڈسینس کے اشتہارات بھی لگا رکھے ہیں۔ بلاگ پر ہٹس کی تعداد زیادہ نہیں ہے تاہم یہ بڑھ رہی ہے۔ فی الوقت اسے بمشکل 270 روزانہ کی ایورج تک لا پایا ہوں۔ اگر میں اس میں اچھے مضامین شامل کرتا رہا تو مجھے امید ہے روزانہ کے ہٹس کو 800 سے 1000 تک لے جا سکوں گا۔ جس کے بعد ایڈسینس کا کچھ فائدہ ہونا شروع ہو گا۔ بلاگ پر کچھ تحاریر بیرونی سورسز سے بھی لگائی گئی ہیں اور بیشتر میری اپنی ہیں۔ آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں‌کہ پچھلے کچھ ہفتوں سے ٹریفک کافی بہتر ہو رہی ہے۔

Image

وزٹ کیجیے اور رائے دیجیے۔

Technology Blog
  • یہ بلاگ کیسا لگ رہا ہے۔ کن کن شعبوں میں اسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
  • ذمرہ جات کی ترتیب کیسی ہے ، کیا اسے بدل دینا چاہیے ؟
  • کیا میں کم اہمیت والی تحاریر ختم کر دوں؟
  • کی ورڈ کا استعمال کس طرح کروں کہ بلاگ میں بہتری آئے۔
امید ہے آپ اپنی رائے سے ضرور نوازیں گے۔ بہت شکریہ
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: میرا ٹیکنالوجی بلاگ

Post by علی عامر »

جزاک اللہ ۔۔۔ r:o:s:e

اللہ آپ کی محنت میں برکت نصیب فرمائے۔ آمین۔
Zarah-e-bey Nishan
کارکن
کارکن
Posts: 148
Joined: Fri Nov 27, 2009 9:10 pm

Re: میرا ٹیکنالوجی بلاگ

Post by Zarah-e-bey Nishan »

good work brother

v;g
[center]کٹی اِک عمر بیٹھے ذات کے بنجر کناروں پر
کبھی تو خود میں اُتریں اور اسبابِ زیاں ڈھونڈیں[/center]
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: میرا ٹیکنالوجی بلاگ

Post by یاسر عمران مرزا »

علی عامر بھائی اور دوسرے بھائی کا تبصرہ کرنے کے لیے شکریہ...
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: میرا ٹیکنالوجی بلاگ

Post by علی خان »

میری اپنی رائے تو یہ ہے. کہ اگر اسکی تھیم کو تھوڑا سا ڈارک کر دیا جائے تو ہوسکتا ہے، کہ یہ اور بھی اچھا نظر آئے. آگے اپکی مرضی.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: میرا ٹیکنالوجی بلاگ

Post by یاسر عمران مرزا »

اصل میں میری رائے بھی کچھ ایسی ہی ہے. تھیم قدرے لائٹ کلر پر مشمتل ہے. خیر میں کوشش کروں گا اسے بہتر بنانے کی، تجویز کے لیے شکریہ
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: میرا ٹیکنالوجی بلاگ

Post by یاسر عمران مرزا »

مزید تبصروں کی ضرورت ہے............
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا ٹیکنالوجی بلاگ

Post by چاند بابو »

پھر وہی مسئلہ کہ یہ تحریر تو دیکھی تھی لیکن چونکہ واہ واہ کی بجائے یہاں رائے کا مطالبہ تھا اور ہمارے پاس اتنا وقت نہیں تھا اس لئے اسے پڑھا نا پڑھا کرتے آگے گزر گئے لیکن یاسر بھیا بھی دھن کے پکے نکلے پھر سے بلا لیا۔
بہرحال میری ذاتی تجاویز کچھ اسطرح ہیں۔

یہ بلاگ کیسا لگ رہا ہے؟
بلاگ ماشااللہ بہت خوبصورت لگ رہا ہے ، آپ دونوں اصحاب کی رائے کے خلاف میں یہ رائے دینا چاہوں گا کہ اس کے تھیم کلرز میں تبدیلی نا کی جائے تو زیادہ بہتر ہو گا، یہ ایک مہذب قسم کا تھیم ہے جہاں بجائے رنگوں کے سیلاب کے تحریر پر توجہ دی محسوس ہوتی ہے اور میرا ذاتی تجزیہ یہی ہے کہ قاری آپ کی سائیٹ پر ہمیشہ مواد پڑھنے آتا ہے نا کہ رنگ دیکھنے۔

کن کن شعبوں میں اسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
شعبے آپ نے کمال مہارت سے چنے ہیں ان میں سے میرا تجربہ یہ کہتا ہے کہ ایس ای او ر بلاگنگ اور موبائل فونز کے موضوعات خاص طور پر اگر موبائل فون رئپیر، موبائل سافٹ وئیرز وغیرہ پر سب سے زیادہ ٹریفک حاصل ہوتی ہے، آپ کو ان دو شعبوں میں زیادہ کام کرنا چاہئے۔
اگر آپ سائیٹ سے کمائی بھی کرنا چاہتے ہیں تو اس پر بجائے پاکستانی موبائل ریٹس کے یورپ اور امریکہ کے ریٹس دیجئے تاکہ وہاں ریٹس بھی دیکھے جائیں اور جہاں پسند آئے وہاں آپ کے ایڈز پر کلک کرتے ہوئے خریداری بھی ممکن ہو۔ اگر ایسا کرنا ہو تو پھر گوگل ایڈز کے ساتھ affiliate مارکیٹنگ ایڈز بھی استعمال کریں وہ زیادہ مدد گار ہوں گے اور ان میں پروڈکٹس میں موبائل اور ایس ای او مارکیٹنگ کی اشیاء منتخب کیجئے۔
ایک اور بہترین چیز جو ٹریفک میں بہت زیادہ اضافہ کا باعث بن سکتی ہے وہ ہے بلاگر اور ورڈپریس کے مفت دستیاب تھیمز، میرا ذاتی تجربہ یہ بتاتا ہے کہ یہ شعبہ اور اس سے مماثل کی ورڈز بہت ٹریفک حاصل کرتے ہیں،

ذمرہ جات کی ترتیب کیسی ہے ، کیا اسے بدل دینا چاہیے ؟
ذمرہ جات تقریبا ٹھیک ہی ہیں صرف ان کی ترتیب اگر ٹریفک کو مدنظر رکھتے ہوئے دی جائے تو بہتر ہو گا جو ذمرہ جتنی زیادہ ٹریفک حاصل کرتا ہے اتنا ہی اسے اوپر ہونا چاہئے اور جو جتنی کم ٹریفک حاصل کرتا ہے اسے اتنا ہی نیچے۔

کیا میں کم اہمیت والی تحاریر ختم کر دوں؟
کم اہمیت والی تحاریر جو لگ چکی ہیں وہ ختم کرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے آئندہ ان موضوعات پر لکھنا کم کر دیں بہرحال جو موجود ہیں وہ کبھی نا کبھی اور کوئی نا کوئی قاری تو اپنی طرف متوجہ کر سکتی ہیں اس لئے انہیں حذف کرنا مناسب نہیں۔

کی ورڈ کا استعمال کس طرح کروں کہ بلاگ میں بہتری آئے۔
وہی شعبوں والی بات ، جن دو شعبوں کی نشاندہی میں نے کی ہے انہیں کی مناسبت سے کی ورڈز استعمال کریں۔ خاص طور پر موبائل سافٹ وئیر، موبائل اپلیکشنز، موبائل ریٹس، ایس ای او، اور بلاگنگ، اور مفت تھیمز وغیرہ پر خاص توجہ دیں۔

لیجئے جناب میں نے اپنی ذاتی رائے آپ کو بتا دی لیکن اس کا ماننا یا نا ماننا آپ کے اپنے اختیار میں ہے ہو سکتا ہے آپ کو ان میں سے ایک بھی پسند نا آئے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ ساری کی ساری آپ کو پسند آ جائیں لیکن یقین کیجئے میں نے ان پر محنت خاصی کی ہے اور آپ کے بلاگ کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے اس لئے شکریہ میرا حق بنتا ہے اس میں کنجوسی مت کیجئے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میرا ٹیکنالوجی بلاگ

Post by افتخار »

:lol:
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میرا ٹیکنالوجی بلاگ

Post by شازل »

چاند بھائی کے تبصرے کے ہمارے ننھے سے تبصرے کی کیا ضرورت
ایڈسینس پر کلک کرنے کی اجازت ہے ؟ ;fl;ow;er;
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: میرا ٹیکنالوجی بلاگ

Post by یاسر عمران مرزا »

شازل wrote:چاند بھائی کے تبصرے کے ہمارے ننھے سے تبصرے کی کیا ضرورت
ایڈسینس پر کلک کرنے کی اجازت ہے ؟ ;fl;ow;er;
یقیننا چاند بھیا کا تبصرہ ایک بہترین تبصرہ ہے.

اگر آپ ایڈ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ضرور کلک کیجیے. لیکن اگر فقط مجھے فیور دینے کے لیے کرنا چاہتے ہیں تو میں ایسا نہیں چاہوں گا. یہ ایک دھوکا اور فراڈ ہو گا اس ایڈورٹائزر کے ساتھ جس نے گوگل کو اصلی صارفین کی ٹریفک مہیا کرنے کےلیے اشتہار دیے. اور اس طریقہ سے کمائی گئی کمیشن میرے لیے قابل قبول نہیں.
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: میرا ٹیکنالوجی بلاگ

Post by یاسر عمران مرزا »

چاند بابو wrote:پھر وہی مسئلہ کہ یہ تحریر تو دیکھی تھی لیکن چونکہ واہ واہ کی بجائے یہاں رائے کا مطالبہ تھا اور ہمارے پاس اتنا وقت نہیں تھا اس لئے اسے پڑھا نا پڑھا کرتے آگے گزر گئے لیکن یاسر بھیا بھی دھن کے پکے نکلے پھر سے بلا لیا۔
بہرحال میری ذاتی تجاویز کچھ اسطرح ہیں۔
جی یہی میرا مقصد تھا....کہ آپکا تبصرہ حاصل کیا جائے...اسی لیے دوبارہ اس تھریڈ کو اوپر دھکیلا میں نے
چاند بابو wrote: یہ بلاگ کیسا لگ رہا ہے؟
بلاگ ماشااللہ بہت خوبصورت لگ رہا ہے ، آپ دونوں اصحاب کی رائے کے خلاف میں یہ رائے دینا چاہوں گا کہ اس کے تھیم کلرز میں تبدیلی نا کی جائے تو زیادہ بہتر ہو گا، یہ ایک مہذب قسم کا تھیم ہے جہاں بجائے رنگوں کے سیلاب کے تحریر پر توجہ دی محسوس ہوتی ہے اور میرا ذاتی تجزیہ یہی ہے کہ قاری آپ کی سائیٹ پر ہمیشہ مواد پڑھنے آتا ہے نا کہ رنگ دیکھنے۔
اس رائے سے مکمل طور پر اتفاق کرتا ہوں.
چاند بابو wrote: کن کن شعبوں میں اسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
شعبے آپ نے کمال مہارت سے چنے ہیں ان میں سے میرا تجربہ یہ کہتا ہے کہ ایس ای او ر بلاگنگ اور موبائل فونز کے موضوعات خاص طور پر اگر موبائل فون رئپیر، موبائل سافٹ وئیرز وغیرہ پر سب سے زیادہ ٹریفک حاصل ہوتی ہے، آپ کو ان دو شعبوں میں زیادہ کام کرنا چاہئے۔
اگر آپ سائیٹ سے کمائی بھی کرنا چاہتے ہیں تو اس پر بجائے پاکستانی موبائل ریٹس کے یورپ اور امریکہ کے ریٹس دیجئے تاکہ وہاں ریٹس بھی دیکھے جائیں اور جہاں پسند آئے وہاں آپ کے ایڈز پر کلک کرتے ہوئے خریداری بھی ممکن ہو۔ اگر ایسا کرنا ہو تو پھر گوگل ایڈز کے ساتھ affiliate مارکیٹنگ ایڈز بھی استعمال کریں وہ زیادہ مدد گار ہوں گے اور ان میں پروڈکٹس میں موبائل اور ایس ای او مارکیٹنگ کی اشیاء منتخب کیجئے۔
ایک اور بہترین چیز جو ٹریفک میں بہت زیادہ اضافہ کا باعث بن سکتی ہے وہ ہے بلاگر اور ورڈپریس کے مفت دستیاب تھیمز، میرا ذاتی تجربہ یہ بتاتا ہے کہ یہ شعبہ اور اس سے مماثل کی ورڈز بہت ٹریفک حاصل کرتے ہیں،
ایس ای او اور بلاگنگ میں ٹریفک تو بہت آتا ہے مگر اسی لحاظ سے اس میں مقابلہ بازی بھی بہت زیادہ ہے. امریکہ و یورپ کے ریٹس دینا میرے لیے قدرے مشکل کام ہے، سعودی عرب کے ریٹ تو میں‌خود لگا سکتا ہوں اور پاکستانی ریٹس مجھے فہیم بھائی مہیا کر دیتے ہیں. یورپ میں میرے چند ایک دوست ہیں تو سہی، مگر ان سے اس طرح کا کام ایک دو بار تو کرایا جا سکتا ہے، مستقل بنیادوں پر نہیں،
چاند بابو wrote: ذمرہ جات کی ترتیب کیسی ہے ، کیا اسے بدل دینا چاہیے ؟
ذمرہ جات تقریبا ٹھیک ہی ہیں صرف ان کی ترتیب اگر ٹریفک کو مدنظر رکھتے ہوئے دی جائے تو بہتر ہو گا جو ذمرہ جتنی زیادہ ٹریفک حاصل کرتا ہے اتنا ہی اسے اوپر ہونا چاہئے اور جو جتنی کم ٹریفک حاصل کرتا ہے اسے اتنا ہی نیچے۔
مجھے سب سے زیادہ ٹریفک سمارٹ فون والی پوسٹس پر مل رہی ہے . اس لیے میں‌اسے ہی لے کر آگے بڑھوں گا. ویسے بھی میرا کام چونکہ اسی کی متعلق ہے اس لیے سمارٹ فون پر ریویو لکھنا یا سوالات کے جواب دینا میرے لیے بہت آسان کام ہے.
چاند بابو wrote: کیا میں کم اہمیت والی تحاریر ختم کر دوں؟
کم اہمیت والی تحاریر جو لگ چکی ہیں وہ ختم کرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے آئندہ ان موضوعات پر لکھنا کم کر دیں بہرحال جو موجود ہیں وہ کبھی نا کبھی اور کوئی نا کوئی قاری تو اپنی طرف متوجہ کر سکتی ہیں اس لئے انہیں حذف کرنا مناسب نہیں۔
ایک اور دوست نے بھی یہی مشورہ دیا، چلیے میں ان تحاریر کو ختم نہیں کروں گا.
چاند بابو wrote: کی ورڈ کا استعمال کس طرح کروں کہ بلاگ میں بہتری آئے۔
وہی شعبوں والی بات ، جن دو شعبوں کی نشاندہی میں نے کی ہے انہیں کی مناسبت سے کی ورڈز استعمال کریں۔ خاص طور پر موبائل سافٹ وئیر، موبائل اپلیکشنز، موبائل ریٹس، ایس ای او، اور بلاگنگ، اور مفت تھیمز وغیرہ پر خاص توجہ دیں۔
میں چند ایسے کی ورڈ منتخب کروں گا تو ضرور، لیکن زیادہ کی ورڈ استعمال کرنے سے بلاگ چڑیا گھر بن سکتا ہے. چنانچہ مستقبل میں محدود شعبوں پر زور دیا جائے گا.
چاند بابو wrote: لیجئے جناب میں نے اپنی ذاتی رائے آپ کو بتا دی لیکن اس کا ماننا یا نا ماننا آپ کے اپنے اختیار میں ہے ہو سکتا ہے آپ کو ان میں سے ایک بھی پسند نا آئے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ ساری کی ساری آپ کو پسند آ جائیں لیکن یقین کیجئے میں نے ان پر محنت خاصی کی ہے اور آپ کے بلاگ کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے اس لئے شکریہ میرا حق بنتا ہے اس میں کنجوسی مت کیجئے گا۔[/size]
یہ ایک بہترین پروفیشنل ریویو ہے، جو کہ دس میں سے فقط ایک بندہ دے سکتا ہے، زیادہ تر تبصرہ،
بہت اچھا ہے.
بہت عمدہ

پر ہی مشتمل ہوتے ہیں. اس لیے آپکا بھرپور شکریہ، میرے لائق کوئی خدمت ہو تو ضرور بتائیں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا ٹیکنالوجی بلاگ

Post by چاند بابو »

یاسر عمران مرزا wrote:امریکہ و یورپ کے ریٹس دینا میرے لیے قدرے مشکل کام ہے، سعودی عرب کے ریٹ تو میں‌خود لگا سکتا ہوں اور پاکستانی ریٹس مجھے فہیم بھائی مہیا کر دیتے ہیں. یورپ میں میرے چند ایک دوست ہیں تو سہی، مگر ان سے اس طرح کا کام ایک دو بار تو کرایا جا سکتا ہے، مستقل بنیادوں پر نہیں
ارے یاسر بھیا یہ کونسا مشکل کام ہے اس کے لئے دوستوں کو تکلیف دینے کی ضرورت نہیں ہے اگر کہیں سے ریٹس دستیاب ہو جائیں تو ٹھیک وگرنہ دو سے تین ایسی سائیٹس جہاں پر ایک ہی فون کے ریٹس دستیاب ہیں ان کا معائنہ کیجئے، اگر ایک دس روپے میں دے رہی ہے دوسری گیارہ روپے میں اور دتیسری تیرہ روپے میں تو آپ اپنی سائیٹ پر اس کا ریٹ دس سے تیرہ روپے لکھ دیں اللہ اللہ خیر سلا۔ ہو گیا کام۔
یاسر عمران مرزا wrote:یہ ایک بہترین پروفیشنل ریویو ہے، جو کہ دس میں سے فقط ایک بندہ دے سکتا ہے، زیادہ تر تبصرہ،
بہت اچھا ہے.
بہت عمدہ

پر ہی مشتمل ہوتے ہیں. اس لیے آپکا بھرپور شکریہ، میرے لائق کوئی خدمت ہو تو ضرور بتائیں.
جی بالکل خدمت ہے آپ کے لائق، یہ بندے دس سے تھوڑے بڑھا دیں کیونکہ میری تسلی نہیں ہوئی ہے۔ ;)
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: میرا ٹیکنالوجی بلاگ

Post by یاسر عمران مرزا »

چاند بابو wrote:
یاسر عمران مرزا wrote:امریکہ و یورپ کے ریٹس دینا میرے لیے قدرے مشکل کام ہے، سعودی عرب کے ریٹ تو میں‌خود لگا سکتا ہوں اور پاکستانی ریٹس مجھے فہیم بھائی مہیا کر دیتے ہیں. یورپ میں میرے چند ایک دوست ہیں تو سہی، مگر ان سے اس طرح کا کام ایک دو بار تو کرایا جا سکتا ہے، مستقل بنیادوں پر نہیں
ارے یاسر بھیا یہ کونسا مشکل کام ہے اس کے لئے دوستوں کو تکلیف دینے کی ضرورت نہیں ہے اگر کہیں سے ریٹس دستیاب ہو جائیں تو ٹھیک وگرنہ دو سے تین ایسی سائیٹس جہاں پر ایک ہی فون کے ریٹس دستیاب ہیں ان کا معائنہ کیجئے، اگر ایک دس روپے میں دے رہی ہے دوسری گیارہ روپے میں اور دتیسری تیرہ روپے میں تو آپ اپنی سائیٹ پر اس کا ریٹ دس سے تیرہ روپے لکھ دیں اللہ اللہ خیر سلا۔ ہو گیا کام۔
یاسر عمران مرزا wrote:یہ ایک بہترین پروفیشنل ریویو ہے، جو کہ دس میں سے فقط ایک بندہ دے سکتا ہے، زیادہ تر تبصرہ،
بہت اچھا ہے.
بہت عمدہ

پر ہی مشتمل ہوتے ہیں. اس لیے آپکا بھرپور شکریہ، میرے لائق کوئی خدمت ہو تو ضرور بتائیں.
جی بالکل خدمت ہے آپ کے لائق، یہ بندے دس سے تھوڑے بڑھا دیں کیونکہ میری تسلی نہیں ہوئی ہے۔ ;)

ہا ہا ہا، تو کتنے بندوں‌پر آپکی تسلی ہوتی ہے :lol:
چلیے 12 کر لیتے ہیں. اب ہوئی تسلی ؟
یا بندوں‌کی تعداد لسی میں پانی کی مقدار کے تناسب سے بڑھاؤں؟

:lol:
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا ٹیکنالوجی بلاگ

Post by چاند بابو »

یار دیسی بندہ ہوں لسی پانی زیادہ پسند ہے پیپسی سے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: میرا ٹیکنالوجی بلاگ

Post by علی عامر »

:clap:
Post Reply

Return to “ویب سائیٹس”