زبان وبیان کے نام سے نیا سیکشن یا فورم کھولا جائے؟

اپنی تجاویز ، رائے ، تبصرے اور فورم سے متعلق شکایات وغیرہ یہاں درج کریں
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

زبان وبیان کے نام سے نیا سیکشن یا فورم کھولا جائے؟

Post by عتیق »

1 اردونامہ میں جب ہم کچھ بھی تلاش کرتے ہیں تو انگلش میں لکھائی ہوتی ہے جبکہ تمام مضمون اردو میں ہے لہذٰ اردو میں تلاش کرنے کی سہولت ہو.
2 آج چاند بھیا نے میری اردو میں غلطی نکالی ہے اردونامہ میں ایک استاذ ہونا چاہیے.جو ہمارے اردو میں غلطی نکالیں.تاکہ ہماری غلطی سامنے ظاہر ہوسکے.اور ہمارے اردو میں اصلاح ہو
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by عبیداللہ عبید »

آپ کی دوسری بات سے مجھے بھی اتفاق ہے ،اردونامہ اردو کی خدمت کادعوٰی رکھتی ہے اس لیے کم ازکم صحیح اردو لکھنی چاہیے ۔

لیکن اس کا نقص بھی ہے کہ آدمی آزادانہ طورپر لکھ نہیں سکتااورہروقت ذہن گرامر اورلغت کی بھول بھلیوں میں بھٹکتا پھرتا ہے ۔

بہرحال کچھ بھی ہو آپ کی تجویز خوش آئند ہے ۔اور اس سلسلے میں الگ سیکشن ہونا چاہیے ناکہ ہرسیکشن میں اردو کی سرجری ہو ۔
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by عتیق »

الگ سیکشن کا تو اردونامہ کی انتظامیہ ہی فیصلہ کرے گی.
لیکن میرے خیال کے مطابق اگر ایک فرد ہماری غلطی کو درست کرائے جیسے ہمارے مراسلوں کا جواب دیتے ہیں.یہ جیسے چاند بھیا نے میری غلطیوں کا جواب دیا ہے.تو وہ اچھا ہوگا.ایک سیکشن کی ضرورت نہیں ہوگی.
ورنہ ہر فرد اپنی غلطیوں کو دیکھنے کیلئے اس سیکشن میں جائے گا.
یہ ہمیں ذاتی پیغام میں بھی دیسکتا ہے.
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by شازل »

عتیق wrote:1 اردونامہ میں جب ہم کچھ بھی تلاش کرتے ہیں تو انگلش میں لکھائی ہوتی ہے جبکہ تمام مضمون اردو میں ہے لہذٰ اردو میں تلاش کرنے کی سہولت ہو.
اس بات کا قصور وار میں ہوں میں نے بہت پہلے یہ بات نوٹ کرلی تھی بہرحال کوشش کروں گا کہ اس "بگ" کو بھی دور کرلیا جائے.
کچھ شعبے بنے ہوئے ہیں‌تو جہاں سرجری پروگرام کرسکتے ہیں لیکن آپ کی بات میں کافی وزن ہے کہ ایک الگ شعبہ ہو.
سرجری اس طرح بھی نہ ہو کہ ہرایک نشترآزماتا پھرے :lol:
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by عبیداللہ عبید »

شازل بھائی الگ سیکشن سے مراد میر ی یہ ہے کہ اردو املا ،اردو رسم الخط اور اردو لغت کے عنوان سے ہو ۔باقی آپ بہتر سمجھتے ہیں ۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

بہت خوب عتیق بھیا آپ نے جو محسوس کیا وہ بالکل درست محسوس کیا۔
پہلا مسئلہ شازل بھیا سے تعلق رکھتا ہے اور شکر ہے شازل بھیا نے اسے درست کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

دوسرے مسئلہ کی بابت عرض ہے کہ آپ کوئی استاذ ڈھونڈ لیں اور جب وہ مل جائیں تو ایک الگ دھاگہ کھل سکتا ہے۔
جس میں استاذ صاحب آپ لوگوں کی اصلاح کر سکیں۔ باقی رہی موضوعات میں آپ کی تصحیح والی بات تو میں نے بھائی میرے ایک مذاق ہی کیا تھا کیونکہ وہاں املاء کی بے شمار غلطیاں تھیں اس لئے مجھے مذاق سوجھا اگر آئندہ بھی اسی طرح کرنے لگا تو ہر کوئی لکھنے سے جھجھکے گا جو کوئی اچھی بات نہیں ہے۔
آپ لوگ بس لکھتے ہوئے اپنی عبارت کو ایک بار پھر سے بغور پڑھ لیا کیجئے ایسا کرنے سے ہی نوے فیصد غلطیاں درست ہو جاتی ہیں کیونکہ نوے فیصد غلطیاں صرف ٹائپنگ کی غلطیاں ہی ہوتی ہیں جو نادانستگی میں سرزد ہو جاتی ہیں باقی دس فیصد ایسی ہوتی ہیں جو ہمارے ذہن میں الفاظ کی غلط شناخت کی وجہ ہوتی ہیں ان کی اصلاح ہونی چاہئے ویسے تو میں اکثر ایسی غلطیوں کو خاموشی سے درست کر دیا کرتا ہوں لیکن چونکہ یہ ایک مشکل کام ہے کہ ہر ایک کی غلطی درست کی جائے اور پھر اسے اطلاع بھی دی جائے اس لئے یا تو اسے صرف درست کر دیا جاتا ہے اور یا پھر اسے نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
بہرحال موضوع میں غلطیوں کی نشاندہی ایک درست امر نہیں ہے جس کی بناء پر پہلے ہی ہمارے دو اراکین سمجھو کہ ایک دوسرے سے صرف گتھم گتھا نہیں ہوئے تھے باقی تمام مراحل طے پا گئے تھے۔
بلکہ ایک بھائی کی تو مجھے بھی اچھی خاصی منت سماجت کرنا پڑی اور باقی انتظامی اراکین نے بھی ان کی اچھی خاصی منت سماجت کی تو تب جا کر وہ دوبارہ تشریف لائے تھے۔
البتہ جہاں تک ممکن ہو سکا میں ان کی عبارت میں سے غلطیاں درست کرتا رہوں گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by عبیداللہ عبید »

چاند بابو wrote:السلام علیکم

بہت خوب عتیق بھیا آپ نے جو محسوس کیا وہ بالکل درست محسوس کیا۔
پہلا مسئلہ شازل بھیا سے تعلق رکھتا ہے اور شکر ہے شازل بھیا نے اسے درست کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

دوسرے مسئلہ کی بابت عرض ہے کہ آپ کوئی استاذ ڈھونڈ لیں اور جب وہ مل جائیں تو ایک الگ دھاگہ کھل سکتا ہے۔
جس میں استاذ صاحب آپ لوگوں کی اصلاح کر سکیں۔ باقی رہی موضوعات میں آپ کی تصحیح والی بات تو میں نے بھائی میرے ایک مذاق ہی کیا تھا کیونکہ وہاں املاء کی بے شمار غلطیاں تھیں اس لئے مجھے مذاق سوجھا

اگر آئندہ بھی اسی طرح کرنے لگا تو ہر کوئی لکھنے سے جھجھکے گا جو کوئی اچھی بات نہیں ہے۔
آپ لوگ بس لکھتے ہوئے اپنی عبارت کو ایک بار پھر سے بغور پڑھ لیا کیجئے ایسا کرنے سے ہی نوے فیصد غلطیاں درست ہو جاتی ہیں کیونکہ نوے فیصد غلطیاں صرف ٹائپنگ کی غلطیاں ہی ہوتی ہیں جو نادانستگی میں سرزد ہو جاتی ہیں باقی دس فیصد ایسی ہوتی ہیں جو ہمارے ذہن میں الفاظ کی غلط شناخت کی وجہ ہوتی ہیں ان کی اصلاح ہونی چاہئے ویسے تو میں اکثر ایسی غلطیوں کو خاموشی سے درست کر دیا کرتا ہوں لیکن چونکہ یہ ایک مشکل کام ہے کہ ہر ایک کی غلطی درست کی جائے اور پھر اسے اطلاع بھی دی جائے اس لئے یا تو اسے صرف درست کر دیا جاتا ہے اور یا پھر اسے نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
بہرحال موضوع میں غلطیوں کی نشاندہی ایک درست امر نہیں ہے جس کی بناء پر پہلے ہی ہمارے دو اراکین سمجھو کہ ایک دوسرے سے صرف گتھم گتھا نہیں ہوئے تھے باقی تمام مراحل طے پا گئے تھے۔
بلکہ ایک بھائی کی تو مجھے بھی اچھی خاصی منت سماجت کرنا پڑی اور باقی انتظامی اراکین نے بھی ان کی اچھی خاصی منت سماجت کی تو تب جا کر وہ دوبارہ تشریف لائے تھے۔
البتہ جہاں تک ممکن ہو سکا میں ان کی عبارت میں سے غلطیاں درست کرتا رہوں گا۔

ماموں ! اصل بات یہی ہے کہ پھر ججھک کی وجہ سے روانی اور آزادخیالی نہیں رہے گی جو کسی تحریر کے فطری پن کے لیے لازمی عنصر ہے ۔

اس لیے بہتر یہی ہے کہ استاد کا قصہ بھی سرے سے نکال دیجیے ۔صرف املا،رسم الخط ، گرامر اور لغت کے کچھ سیکشن بڑھادیں تو اس میں مفید مباحث بھی پڑھنے کو ملیں گے اور اصلاح بھی فطری طریق پر ہوگی ۔ استاد کامعاملہ ہمچو من دیگرے نیست کی وجہ سے راست نظر نہیں آرہا۔
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by یاسر عمران مرزا »

اس کے لیے کافی محنت درکار ہو گی. میرے خیال سے اگر بہت بڑی غلطی ہو تو اسے پوائنٹ آؤٹ کر دیا جائے، جو بھی ممبر دیکھے وہ پوائنٹ کر دے. اس کے لیے اضافی سیکشن بنانا یا ایک بندے کے ذمے یہ کام لگانا وسائل کو ضائع کرنے کے مترادف ہو گا.
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by عبیداللہ عبید »

یاسر عمران مرزا wrote:اس کے لیے کافی محنت درکار ہو گی. میرے خیال سے اگر بہت بڑی غلطی ہو تو اسے پوائنٹ آؤٹ کر دیا جائے، جو بھی ممبر دیکھے وہ پوائنٹ کر دے. اس کے لیے اضافی سیکشن بنانا یا ایک بندے کے ذمے یہ کام لگانا وسائل کو ضائع کرنے کے مترادف ہو گا.

یاسر بھائی بندہ کی تقرری میں بھی بہتر نہیں سمجھتا لیکن الگ سیکشن بنانے میں میرےخیال میں کوئی حرج نہیں ۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by چاند بابو »

لیکن عبید بھیا الگ سیکشن بنانے کا فائدہ ہی کیا اگر کوئی یہاں لکھے گا ہی نہیں۔
گرائمر اور زبان کی پیچیدہ باتیں کوئی عام آدمی تو لکھ نہیں سکے گا اس کےلئے تو پھر وہی استاد صاحب ضروری ہوں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by عتیق »

[center]ایک یہ بھی ممکن ہے کہ اگر کسی ایک فرد کی غلطیاں زیادہ ہوں تو ان کو الگ سے کوئی ایک فرد جو مستقل ایک ہی ہو. پیغام دے تو اچھا رہے گا.ورنہ ہر کوئی ایک ہی غلطی کو بار بار ٹوکتا رہے گا.
-----------------------------------------------------
دوسری یہ کہ چاند بھیا اگر آپ نے مزاق ہی کیا ہے تو بھی اچھا کیا ہے.مجھے تو خوشی ہوی کہ آپ نے درست راستہ دیکھایا.
شیخ سعدی کے ایک بات یاد آئی
سچا دوست وہ ہوتا ہے.جو تمہاری غلطی کو تمہارے سامنے بیان کرے
اوردوشمن وہ ہوتا ہے جو تمہاری تعریف تمہارے سامنے بیان کرے اور تمہاری عیب کونہ دیکھائے

-----------------------------------------
الگ سیکشن نہیں ہوتو اچھا ہے.میرے خیال کے مطابق
-------------------------------
باقی یہ کہ آپ لوگوں نے میری اس بات کو قبول کیا اس کا میں شکریہ کرتا ہوں جو میں محسوس کرتا ہوں تو آپ لوگ کے سامنے پیش کردیتا ہوں.
جزاک اللہ آپ سب کا
[/center]
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by بلال احمد »

تو پھر کیا فیصلہ کیا ہوا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ c;om;pu;te;r;beat c;om;pu;te;r;beat c;om;pu;te;r;beat
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by یاسر عمران مرزا »

جس طرف زیادہ ممبران کی رائے ہو گی وہی راستہ منتخب کیا جائے گا....

لیکن میری ایک چھوٹی سے رائے یہی ہے جسے دوبارہ پیش کر رہا ہوں کہ سبھی ممبران کو بذریعہ ذاتی پیغام مطلع کر دیا جائے کہ وہ جہاں بھی غلط عبارت دیکھیں نشاندہی کر دیں، چاہے وہ جس ممبر کی طرف سے بھی ہو.

ایک دوسری بات یہ بھی ہے کہ
سبھی ممبران تو غلطیاں‌نہیں کرتے، زیادہ تر ممبران ایسے ہیں جن کی اردو عبارت میں غلطی کا امکان 5 سے 10 فیصد سے زیادہ نہیں. اس لیے سب کو تو رہنمائی کی ضرورت نہیں.

جن افراد کی اردو ذرا کمزور ہے، ان کی اردو بہتر بنانے پر زیادہ توجہ دی جائے.
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by عتیق »

[quote]لیکن میری ایک چھوٹی سے رائے یہی ہے جسے دوبارہ پیش کر رہا ہوں کہ سبھی ممبران کو بذریعہ ذاتی پیغام مطلع کر دیا جائے کہ وہ جہاں بھی غلط عبارت دیکھیں نشاندہی کر دیں، چاہے وہ جس ممبر کی طرف سے بھی ہو. [/quote]


ایسے ہونا چاہیے کہ وہ ممبر غلطی کی نشاندہی کرے جس کو جواب دیا گیا ہو یا جس نے سوال کیا ہو.یا جو جواب دے وہ ساتھ ساتھ ہی اپنی سابقہ پوسٹ کی غلطی کی اطلاع کردے. اگر ہر ممبر کو اختیار ہوگا تو پھر سب کی طرف سے ایک ہی غلطی کا جواب بار بار ملتا رہیگا.
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by نورمحمد »

میرے خیال سے ذپ کے بجائے اسی کے نیچے جملہ صحیح کردیں- زب والے معاملے میں اگر کوئی رکن 2 - 4 دن کسی وجہ سے online نہ ہو سکا تو بہت سارے میسیج ذپ میں مل سکتے ہیں

باقی اکابرین جو فیصلہ کریں وہ منظور ہے .


جزاک اللہ[/b
]
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by عبیداللہ عبید »

الگ سیکشن:

الگ سیکشن کا یہ فائدہ ہوگا کہ زبان وبیان کے مفید مباحث کا ایک ذخیرہ جمع ہوتا جائے گا اور اس کی ترتیب و تنظیم ہونے کے بعد کم سے کم اردو نامہ اس سے مالامال ہوگا ۔

اب اس میں کون پوسٹ کرے گا اور کون اس کی ذمہ داری سنبھالے گا ؟؟ فی الوقت ہمیں اس سے کوئی سروکارنہیں رکھنا چاہیے کیونکہ فورم پر کئی قسم کے لوگ آتے ہیں جو مختلف میدانوں سے تعلق رکھتے ہیں ، اردو نامہ کو بھی کوئی نہ کوئی ہستی ایسی مل جائے گی جو اس سیکشن کی ذمہ داری قبول کرلے گی ۔اور پوسٹس لکھنے کے لیے میں ہوں ،آپ ہیں ، سب اراکینِ اردونامہ ہیں نا ۔

اب جیساکہ میں نے اکثر فورموں پر اندازہ لگایا ہے ، سوچتے انگریزی یا عربی میں اور لکھتے اردو میں ہیں ۔

باوجود ان سب باتوں کے پھر بھی الگ سیکشن پر مجھے کوئی اصرار نہیں ، جیسے آپ مناسب سمجھیں ۔


غلطی کی کھلے عام نشاندہی :

لیکن میرا مشاہدہ ہے کہ عام طورپر لوگ اپنی غلطی کااعتراف نہیں کرتے اور غلطی کی نشاندہی پر چین بہ جبین ہوتے ہیں ۔

ایسا بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی فرد نے خودہی پیشکش کی کہ میری غلطی کی نشاندہی کریں اور نشاندہی پر وہ نہ صرف غلطی تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے بلکہ ناراض بھی ہوجاتاہے۔ یہ اکثریت کی بات ہے ، ممکن ہے “آپ“ ان میں سے نہ ہوں۔


ذپ کے ذریعے نشاندہی :

رہی بات ذپ کے ذریعے نشاندہی کی ، تو اس کا فائدہ صرف اس ایک فرد کو ہوگا ، بقیہ افراد اس سے محروم رہیں گے ۔جبکہ فورم کا مقصد کچھ سیکھنا اور سکھاناہوتاہے ۔
Last edited by عبیداللہ عبید on Sat Feb 19, 2011 11:36 am, edited 3 times in total.
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by نورمحمد »

شکریہ جناب . . آپ سب کو جو مناسب لگے... مگر یہ کام جلد از جلد ہو . . . .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by چاند بابو »

بہت بہت شکریہ تمام احباب نے رائے دی،
عتیق بھیا نے بہت کھلے دل کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنی غلطی کو تسلیم کیا۔

عبید اللہ اور نور محمد بھیا نے بھی بہت پرخلوص مشوروں سے نوازا۔

یاسر بھیا کا بھی بہت بہت شکریہ انہوں نے بھی بہت اچھی رائے سے نوازا۔

دراصل بات یہ ہے کہ میں یہ چاہتا نہیں ہوں کہ اردونامہ پر کوئی سیکشن ایسا نظر آئے جہاں لوگوں کی آمد و رفت بالکل نا ہو یا پھر نا ہونے جیسی ہو۔
پہلے ہم نے ایک عربی فورم بنایا لیکن صرف دس دن بعد وہاں بھوتوں کا راج ہو گیا، بس ایک مدرس بھیا ہیں جو وہاں کا چکر لگاتے ہیں، اور اپنے تئیں کاوشیں کرتے رہتے ہیں، لیکن ان کے علاوہ کوئی ان کے لکھے کو پڑھنے بھی وہاں نہیں جاتا۔
اس کی سب سے بڑی وجہ ایک دوسری زبان اور ایک خشک مضمون ہے۔
چونکہ عربی سے ہم لوگ نابلد ہیں اس لئے اس میں چاہے آپ کوئی بہترین ناول بھی لکھ دیں گے وہ ہمارے لئے ایک خشک مضمون ہی ہو گا۔
اردو گرائمر اوراصلاح کے اسباق بھی تقریبا ایسے ہی ہوتے ہیں اور بلاشبہ ایک خشک مضمون ہے۔
آپ لوگ اگر اصرار کریں گے تو میں یہ سیکشن بنا ضرور دیتا ہوں لیکن یہ میں گارنٹی دیتا ہوں کہ ٹھیک دس دن بعد میرے سمیت کوئی بھی وہاں کر رخ کرنا پسند نہیں کرے گا۔
البتہ اگر عبید اللہ عبید بھائی یہ ذمہ داری اپنے سر لیں کہ وہ یہاں اچھی خاصی معلومات بہم پہنچا سکتے ہیں تو پھر یہ سیکشن بنانے میں مجھے کوئی عار نہیں ہے۔

دوسری بات رہی اراکین کی غلطیوں کی تصحیح کی تو یہاں سب کے مزاج ایک جیسے نہیں ہوتے ہیں،
ایک طرف تو عتیق بھیا کہہ رہےہیں کہ آپ میری زیادہ سے زیادہ غلطیوں کی نشاندہی کریں لیکن دوسری طرف عبید بھیا کی بات بھی بالکل درست ہے کہ اکثر جو بندہ بڑی جرات سے اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بات کرتا ہے وہی کچھ غلطیوں کی نشاندہی کے بعد ہی اکتا بھی جاتا ہے۔
دراصل یہ انسانی فطرت ہے کہ ہم اپنے آپ پر ہونے والی تنقید برداشت نہیں کر سکتے ہیں، ایک دو بار کے لئے تو یہ بات درست ہے لیکن جب بات بات پر کسی کو ٹوکا جائے تو اگر وہ زیادہ قوتِ برداشت کا مالک ہے تو چند دن برداشت کرنے کے بعد دوبارہ لکھنا چھوڑ دے گا جس کی وجہ صرف یہ ہو گی کہ اسے بار بار ٹوکا جا رہا ہے، اور اگر وہ تھوڑی قوتِ برداشت کا مالک ہوا تو تصحیح کرنے والے پر پل پڑے گا، دونوں صورتوں میں نقصان ہو گا اردونامہ کا جو میں یا کوئی بھی رکن نہیں چاہے گا کہ ہو۔
اور پھر سب سے بڑی بات یہ کہ چونکہ یہ ایک الائیو فورم ہے اور ہر بندہ اپنے تبصروں میں بالکل آزاد ہے۔
ایسے میں اکثر گلے شکوے اور غلط فہمیاں جنم لے لیتی ہیں، اب یہی بات لے لیجئے جہاں میں نے ان دو اصحاب کی غلطیوں کی نشاندہی کی ہے،
اگر میری پوسٹ سے نیچے کوئی اپنا تبصرہ ان الفاظ میں کر دے کہ “پڑھنا لکھنا آتا نہیں اور آئے ہیں اردونامہ پر اردو کی ترویج کے لئے“ تو میں چاہے مذاق کر رہا تھا یا ان کی تصحیح خلوصِ دل سے کر رہا تھا لیکن بات بگڑ جاتی اور یقین دونوں احباب کو دلی دکھ ہوتا کہ میں نے ان کی غلطی کی نشاندہی سرِ عام کر کے ان کی جگ ہنسائی کا موقع پیدا کردیا۔
البتہ یہ بات بہت مناسب ہے کہ کوئی بھی رکن کسی دوسرے کی غلطی کی نشاندہی اسے ذاتی پیغام میں کر دے ، یہاں عبید بھیا کی بات درست ہے کہ ایسے میں غلطی اور اس کی اصلاح کا علم صرف دو اراکین کو ہی ہو گا ایک غلطی کرنے والے کو اور دوسرا غلطی کی اصلاح کرنے والے کو۔
لیکن میرے خیال میں اگر یہ ممکن ہو تو یہ طریقہ کار اختیار کرنے میں کوئی زیادہ حرج نہیں لیکن شاید یہ طریقہ کار ہر دفعہ کے لئے کارگر نہیں ہو گا،
کیونکہ اردونامہ کے اکثر قارئین اور اراکین کے پاس وقت کی کمی ہے اور اردونامہ کے علاوہ غمِ روزگار بھی ہے جس سے ہر فرد کو بخوبی نبرد آزما ہونا پڑتا ہے، اس لئے اگر کسی کے پاس وقت ہو تو نشاندہی کر دے اور اگر نا ہو تو رہنے دے یہ لازم امر نہیں ہے۔
تیسرے اگر موضوع کا رخ دیکھتے ہوئے اور غلطی کرنے والے کے اندازِ تحریر کو دیکھتے ہوئے آپ اس بات کا یقین کر سکتے ہیں کہ جس کی اصلاح کے لئے لکھا جائے گا وہ اس بات کا برا محسوس نہیں کرے گا تو نہایت مناسب الفاظ میں اس کے تصحیح یہیں کی جا سکتی ہے لیکن اس کے لئے انداز نہایت مناسب ہو اور اسے اس بات کا احساس دلانا ہرگز ضروری نہیں ہے کہ وہ بار بار یہی غلطیاں دہرا رہا ہے اور یا اسے اردو تو آتی ہی نہیں ہے۔
تاکہ وہ اس بات کا برا نا منا جائے، البتہ یہ طریقہ کار صرف ایسی غلطیوں کےلئے اختیار کیا جائے جہاں غلطیوں کی بھرمار ہو جیسا کہ ابھی دو دن پہلے میں نے عتیق بھیا اور اشفاق بھیا کی عبارت کے ساتھ کیا یہ نہیں ہونا چاہئے کہ ہم ہر تحریر پڑھنا ہی اسی نقطہ نظر سے کر دیں کہ کیسے اور کہاں چاند بابو کو مات دی جا سکتی ہے۔ ایسا کرنے سے چاند بابو ناراض بھی ہو سکتا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by عبیداللہ عبید »

ماموں آپ کے مراسلے کا جواب کل دوں گا۔انشاءاللہ
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: میں اردونامہ میں کچھ محسوس کرتا ہوں

Post by عبیداللہ عبید »

چاند بابو wrote:بہت بہت شکریہ تمام احباب نے رائے دی،
دراصل بات یہ ہے کہ میں یہ چاہتا نہیں ہوں کہ اردونامہ پر کوئی سیکشن ایسا نظر آئے جہاں لوگوں کی آمد و رفت بالکل نا ہو یا پھر نا ہونے جیسی ہو۔
پہلے ہم نے ایک عربی فورم بنایا لیکن صرف دس دن بعد وہاں بھوتوں کا راج ہو گیا، بس ایک مدرس بھیا ہیں جو وہاں کا چکر لگاتے ہیں، اور اپنے تئیں کاوشیں کرتے رہتے ہیں، لیکن ان کے علاوہ کوئی ان کے لکھے کو پڑھنے بھی وہاں نہیں جاتا۔
“کوئی ایسا سیکشن جس میں بھوتوں کا راج ہو “

یہ بات مناسب نہیں کیونکہ انگریزی اور عربی دنیاکی دوبڑی زبانیں ہیں ۔ان دونوں کے بڑے بڑے فورموں پر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ سیکشن ایسے ہیں جو سالوں سے خالی پڑے ہیں یا ان میں ایک دو مراسلات کے علاوہ کچھ بھی نہیں لیکن فورم کے منتظمین انہیں حذف نہیں کرتے اور آئندہ کے امید پر انہیں رکھ چھوڑتے ہیں ۔

“ میں یہ چاہتا نہیں ہوں کہ اردونامہ پر کوئی سیکشن ایسا نظر آئے جہاں لوگوں کی آمد و رفت بالکل نا ہو یا پھر نا ہونے جیسی ہو“

اگر یہ اردو نامہ کی پالیسی ہے تو پھر ٹھیک ہے ، بحث کاکوئی فائدہ نہیں لیکن اگر ذاتی رائے ہے تو میرے خیال میں غور وفکر سے نئی راہیں کھل سکتی ہیں ۔

اردو نامہ کا عربی سیکشن میں نے دیکھا ہے وہاں مدرس بھیا کی کاوشیں قابلِ قدرہیں لیکن آپ کی یہ بات صحیح نہیں کہ وہاں کاکوئی چکر نہیں لگاتا ۔میں جب سے اردونامہ آیا ہوں پانچ چھ دفعہ وہاں کا چکر لگایا ہے لیکن خود سے کچھ اس لیے نہیں کرسکا کہ ایک شخص پہلےسے اپنی کوششیں کررہاہے اورمیری کوشش دخل در معقولات یا الجھن کا سبب بن سکتی ہے ۔اسی طرح دوسرے اراکین بھی جاتے ہوں گے لیکن اپنی رائے کا اظہار نہیں کرتے ہوں گے اور خود سے کچھ نہیں کرتے ہوں گے ۔بہرحال عربی سیکشن میں کچھ سرگرمیاں نہ کھانے کی ایک وجہ میرا یہ خیال بھی تھا کہ عربی سیکشن کے باقاعدہ ذمہ دار مدرس بھیا ہیں ۔اب آپ کی باتوں سے ایسا لگتا ہے کہ وہ اس کے آفیشل نہیں ہیں ۔اگر حقیقت یہی ہے تو اسے باقاعدہ طورپر تعینات کرلیں کیونکہ ان کی کاشیں اس قابل ہیں ۔

اب چونکہ حقیقت یہ ہے کہ مدرس بھیاکی وہ کاوشیں بالکل ابتدائی سطح کے طالب علموں کے لیے ہیں اس لیے اگر اوپر کے لیول کا کوئی آدمی اس پر صرف نظر ڈال لے تو بھی یہ مدرس بھیا کی کامیابی ہے کیونکہ اس نے تو وہ سب کچھ حاصل کیاہواہوتاہے ۔

میرے خیال سے تو اردونامہ پر فارسی ،ہندی اور انگریزی کے سیکشن بھی ہونے چاہیے کیونکہ اردو کی خمیربنیادی طورپر ہندی ، عربی اور فارسی سے اُٹھا ہے اور انگریزی الفاظ کا ایک معتد بہ حصہ بھی اس کے ذخیرے میں شامل ہے۔(جاری)

Last edited by عبیداللہ عبید on Fri Feb 18, 2011 11:42 am, edited 4 times in total.
Post Reply

Return to “آپکی رائے، تجاویز، اور شکایات”