گوگل ایڈسنس

مختلف ویب سائیٹس جو آپ کو پسند ہیں,ایک جہان نو،ایک جدت،ایک کمال.
Post Reply
محمد عمر الحسنی
کارکن
کارکن
Posts: 75
Joined: Sun Jan 16, 2011 2:22 pm
جنس:: مرد

گوگل ایڈسنس

Post by محمد عمر الحسنی »

مجھے ابھی اس سائٹ کے بارے میں پتا چلا ہے...کیا یہ صحیح کہ رہے ہیں؟؟؟؟
میں اپنا اکائونٹ بنانا چاہتا ہوں کیا یہ سائٹ موزں ہے؟؟؟
[link]http://www.adsenseonly.info/[/link]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل ایڈسنس

Post by چاند بابو »

جی عمر الحسینی صاحب یہ صاحب بالکل درست کہہ رہے ہیں لیکن آپ کو کیا ضرورت ہے کہ آپ انہیں پانچ سو روپے دیں۔
یہ کام آپ خود بھی کر سکتے ہیں بلکہ خود ہی کر سکتے ہیں۔
اگر کہیں مسئلہ درپیش ہو تو میں حاضرہوں مجھ سے پوچھئے اور یہ سارا کام خود کیجئے۔
اور اگر آپ کے پاس واقعی پیسے فضول ہیں تو وہ ہمیں بھیج دیجئے۔ :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد عمر الحسنی
کارکن
کارکن
Posts: 75
Joined: Sun Jan 16, 2011 2:22 pm
جنس:: مرد

Re: گوگل ایڈسنس

Post by محمد عمر الحسنی »

میں کئ بلاگ بنا چکا ہوں مگر approval نہیں آتی....ریجیکٹ ہوجاتی ہے...کیا کروں؟؟؟؟ :(
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل ایڈسنس

Post by چاند بابو »

کرو یہ کہ بلاگ بنا کر ان میں پہلے ایک مہینے تک اچھی اچھی پوسٹیں لگاؤ،
خیال رہے کہ پوسٹیں جتنی اچھی ہوں گی اتنا ہی بہتر ہو گا۔
چوری کی نا ہوں تو زیادہ اچھا ہے اور اگر چوری شدہ ہی لکھ سکتے ہیں تو ان کے عنوان اور متن میں اتنی تبدیلی ضرور کیجئے کہ ایک بوٹ اسے الگ پوسٹ سمجھے۔
جب آپ کے بلاگ کی روزانہ کی ٹریفک کم ازکم پچاس افراد ہو جائے تب ایڈ سنس کے لئے اپلائی کیجئے اس سے پہلے ایسا نا کریں۔
انشااللہ اپرول مل جائے گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد عمر الحسنی
کارکن
کارکن
Posts: 75
Joined: Sun Jan 16, 2011 2:22 pm
جنس:: مرد

Re: گوگل ایڈسنس

Post by محمد عمر الحسنی »

[link]http://umarworlds.blogspot.com/[/link]
یہ بلاگ میں نے بہت محنت سے بنایا....مگر اس میں بھی ریجیکٹ کردیا
بتائں اس میں کیا خامیاں ہیں تاکہ میں اگلے بلاگ میں اس چیز کا خیال رکھونگا...
محمد عمر الحسنی
کارکن
کارکن
Posts: 75
Joined: Sun Jan 16, 2011 2:22 pm
جنس:: مرد

Re: گوگل ایڈسنس

Post by محمد عمر الحسنی »

اور کیا میں اسی بلاگ کو ایکس پورٹ کر کے نیا بلاگ بنا سکتا ہوں؟؟؟
محمد عمر الحسنی
کارکن
کارکن
Posts: 75
Joined: Sun Jan 16, 2011 2:22 pm
جنس:: مرد

Re: گوگل ایڈسنس

Post by محمد عمر الحسنی »

چاند بابو wrote:جی عمر الحسینی صاحب یہ صاحب بالکل درست کہہ رہے ہیں لیکن آپ کو کیا ضرورت ہے کہ آپ انہیں پانچ سو روپے دیں۔
یہ کام آپ خود بھی کر سکتے ہیں بلکہ خود ہی کر سکتے ہیں۔
اگر کہیں مسئلہ درپیش ہو تو میں حاضرہوں مجھ سے پوچھئے اور یہ سارا کام خود کیجئے۔
اور اگر آپ کے پاس واقعی پیسے فضول ہیں تو وہ ہمیں بھیج دیجئے۔ :P
ہاہاہاہا آپ نے پھر میرا نام غلط لیا.... :geek:
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل ایڈسنس

Post by چاند بابو »

ارے یار نام غلط نظر آ گیا جو پیسے بجھوانے کی بابت کہا ہے وہ نظر نہیں آیا کیا؟؟؟؟؟

اچھا تو آتے ہیں آپ کے سوالات کی طرف۔

سب سے اہم تو وہ بات ہے کہ آپ کا بلاگ اپرو کیوں نہیں ہوا۔
یعنی وہ تحریر جو اس میل میں لکھی تھی جس نے آپ کو بتایا کہ آپ کا بلاگ ایڈ سنس کے لئے اپرو نہیں ہوا ہے۔
اس کے بعد آپ نے بلاگ پر محنت کافی کی ہے سرخی پاوڈر کافی لگایا ہے لیکن اندر سے اس کا تن ڈھانپنے کا کوئی انتظام نہیں کیا،
یعنی اس کے ایچ ٹی ایم ایل سیکشن میں یا جسے ٹیمپلیٹ کہتے ہیں اس میں کوئی محنت نہیں کی ہے۔
آپ نے اس کے کی ورڈز اور ڈسکریپٹشن وغیرہ جیسے ضروری میٹا ٹیگز بالکل نہیں دیئے ہیں۔
اس کے بعد آپ کی اب تک صرف 25 پوسٹیں لگی ہیں جو بہت ناکافی ہیں کم ازکم 150 پوسٹوں کے بعد اپلائی کرنا چاہئے تھا۔
تیسری اور سب سے اہم غلطی پوسٹوں میں تحریر نام کی کوئی چیز نہیں ہے صرف تصاویر ہی ہیں۔
جب تک تصاویر کے ساتھ تحریر نہیں ہو گی تب تک یہ گوگل میں اہمیت حاصل نہیں کر سکے گا۔
اس لئے تصاویر کی مناسبت سے کافی ساری تحریر کا استعمال بھی کیجئے۔
آپ کا بلاگ نومبر 2010 میں شروع ہوا اور شاید اسی وقت آپ نے اپلائی کر دیا۔
یہ درست نہیں ہے آپ کا بلاگ جتنا پرانا ہو گا اتنا ہی یہ سرچ انجن میں اوپر ہو گا اگر آپ نے اس میں اچھی اچھی پوسٹیں لگائیں ہیں تو۔
بلاگ میں عام یوزر کی دلچسپی پیدا کرنے کے لئے کوئی ایسے موضوعات بھی شامل ضرور کیجئے جن کا تعلق کرنٹ افئیرز سے ہو تاکہ سرچ انجن سے ٹریفک آ سکے۔
پوسٹ ٹیگز کا استعمال کافی کیجئے لیکن موضوع کی مناسبت سے آپ نے ان کا استعمال سرے سے ہی نہیں کیا ہے۔
آپ کے بلاگ پر لوگوں کی آمدتقریبا نا ہونے کے برابر ہے، پچھلے تین دنوں میں صرف تین یوزر یہاں آئے ہیں، ان میں سے آج کے دو ویزٹ میرے اور تیسرا پرسوں کاہو گا کوئی اور بے۔۔۔۔۔۔۔ٹریفک بڑھانے کے لئے اسے مختلف سوشل نیٹ ورکس پر شئیر کیجئے،
جیسا کہ ٹوٹئیر، فیس بک وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔
گوگل ویب ماسٹر ٹولز کو استعمال کریں اور اپنا بلاگ اس میں شامل کریں یہ گوگل کو انڈکسنگ میں بہت مدد دیتا ہے اور آپ کی سائیٹ جلد گوگل میں آ جاتی ہے۔
باقی سرچ انجنز میں اپنی سائیٹ Submit کیجئے۔

یہ تو تھیں آپ کی چند غلطیاں جو میرے خیال میں آپ کے اکاونٹ کے نامنظور ہونے کی وجہ رہی ہوں گی۔

یہ غلطیاں دور کر لیں اور ایک مناسب انتظار کے بعد اسی بلاگ کو دوبارہ سے اپلائی کریں انشااللہ اکاؤنٹ مل جائے گا۔ اس کے لئے آپ کو دوسرا بلاگ بنانے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔

یہ تو تھیں عام باتیں، ہوسکتا ہے آپ کا اکاونٹ کسی خاص وجہ سے نامنظور ہوا ہو،
آپ وہ میل جس میں اس کی نامنظوری کی بات کی گئی تھی اس کا متن یہاں لگائیں تاکہ پتہ چل سکے کہ اصل وجہ کیا تھی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد عمر الحسنی
کارکن
کارکن
Posts: 75
Joined: Sun Jan 16, 2011 2:22 pm
جنس:: مرد

Re: گوگل ایڈسنس

Post by محمد عمر الحسنی »

بہت شکریہ................
مجھے نا ٹیمپلیٹ بنانا آتا ہے
نا ڈسکریپٹشن تیگز دینا آتا ہے
مگر پوسٹیں میں بہت کر سکتا ہوں وہ میں کردونگا خیر یہ ملاحظہ کیجئے گوگل کا لیٹر


Hello Umar ramzan alhasni,

Thank you for your interest in Google AdSense. Unfortunately, after
reviewing your application, we're unable to accept you into Google
AdSense at this time.

We did not approve your application for the reasons listed below.

Issues:

- Under construction

---------------------

Further detail:

Under construction: We've found that your site's pages are incomplete
or under construction. We require websites to be launched and navigable
before being considered for AdSense. Your site must also contain enough
content for our specialists to review, and to display relevant ads.
Once the majority of your site is complete and functional, we'll be
happy to reconsider your application.

---------------------

For a complete list of AdSense criteria, please visit:

https://www.google.com/adsense/policies?hl=en_US

https://www.google.com/adsense/localize ... 1&hl=en_US

To update and resubmit your application, please visit
https://www.google.com/adsense?hl=en_US and sign in using the email
address and password you submitted with your application. Our
specialists will review your account for compliance with our program
policies, so please make sure to resolve all of the issues listed above
before resubmitting.

Sincerely,

The Google AdSense Team
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: گوگل ایڈسنس

Post by یاسر عمران مرزا »

تیسری اور سب سے اہم غلطی پوسٹوں میں تحریر نام کی کوئی چیز نہیں ہے صرف تصاویر ہی ہیں۔
جب تک تصاویر کے ساتھ تحریر نہیں ہو گی تب تک یہ گوگل میں اہمیت حاصل نہیں کر سکے گا۔
اس لئے تصاویر کی مناسبت سے کافی ساری تحریر کا استعمال بھی کیجئے۔

میں اسے مرکزی غلطی تصور کرتا ہوں.... باقی کی ٹپس بھی اچھی ہیں، آپ میری یہ والی انگریزی پوسٹ پڑھیں یہ آپ کے لیے بہتر ہو گی.

http://yasirimran.wordpress.com/2010/09 ... -blogging/

صارفین کی تعداد زیادہ کرنے کے لیے سوشل بک مارکنگ، بہت زیادہ اہم ہیں.... میں نے بہت سی سائٹس استعمال کی ہیں مگر نتائج کے لحاظ سے یہ بیسٹ ہیں
Digg, StumbleUpon, Yahoo Buzz, Mix

آپ فیس بک پر اپنے دوستوں کی تعداد بڑھائیے، پھر نیٹ ورکڈ بلاگز نامی ایپلیکشن استعمال کر کے ہر نئی پوسٹ آٹو میٹکلی ٹویٹر اور اپنی فیس بک وال پر پبلش کیجیے، اس سے بھی صارفین بڑھتے ہیں.
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: گوگل ایڈسنس

Post by یاسر عمران مرزا »

عدیل ایوب ایک پاکستانی بلاگر ہیں، جنہیں بہترین بلاگ برائے 2009 2010 کا ایوارڈ بھی ملا، ان کی چند ٹپس اس انٹرویو میں موجود ہیں وہ بھی پڑھیے...

http://yasirimran.wordpress.com/2010/08 ... gtap-blog/
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: گوگل ایڈسنس

Post by علی عامر »

چاند بابو اور یاسر بھائی .. مفید معلومات کے لئے جزاک اللہ .. r:o:s:e
محمد عمر الحسنی
کارکن
کارکن
Posts: 75
Joined: Sun Jan 16, 2011 2:22 pm
جنس:: مرد

Re: گوگل ایڈسنس

Post by محمد عمر الحسنی »

بہت بہت شکریہ چاند بھائی اور یاسر بھائی
یاسر بھائی عدیل ایوب کی ٹپس پڑھ کے کافی کچھ سیکھنے کو ملا بہت شکریہ آپ کا

اور چاند بھائی تھوری دبدیلی کی ہے دیکھے کتنا کامیاب ہوا
[link]http://umarworlds.blogspot.com/[/link]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل ایڈسنس

Post by چاند بابو »

ارے بہت خوب یاسر بھیا بہت بڑھیا معلومات بہم پہنچانے کا بہت بہت شکریہ۔
ویسے اگر ان کا اردوترجمہ کر کے انہیں اردونامہ پر بھی شئیر کریں تو میں ذاتی طور پر آپ کا بے حد مشکور ہوں گا۔


اور عمر بھیا یہ کیا آپ نے تھیم تو تبدیل کر لی لیکن باقی کچھ بھی نہیں کیا۔
آخری پوسٹ میں تھوڑی انگریزی شامل کی ہے اور اس کے بعد اتنی ساری تصاویر۔
تصاویر میں Alt اور Title ٹیگز ندارد،
کی ورڈز اور ڈسکرپشن ٹیگز غائب،
پیج فٹر نیوگیشن مینو بھی نہیں ملی۔

صرف رنگ نئے لگانے کو تبدیلی نہیں کہتے ہیں۔

اور یہ صرف تصاویر پر مشتمل بلاگ بنانے کی کیا سوجھی آپ کو؟
کوئی ایسا بلاگ بنائی جس پر ہمہ جہت معلومات میسر آئیں۔
تصاویر کی بجائے شروع میں پوسٹوں پر توجہ دیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: گوگل ایڈسنس

Post by یاسر عمران مرزا »

پسند کرنے کا شکریہ برادران.....
Post Reply

Return to “ویب سائیٹس”