لوکل ویب سرور بنائیے۔ آخری قسط

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
فہیم
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 11, 2009 10:54 am

لوکل ویب سرور بنائیے۔ آخری قسط

Post by فہیم »

پی ایچ پی کی انسٹالیشن اور کنفیگریشن:
پی ایچ پی دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اسکرپٹنگ لینگویج ہے۔ یہ ایک اوپن سورس اوبجیکٹ اورینٹڈ لینگویج ہے اور دنیا کی مقبول ترین لینگویجز میں شمار کی جاتی ہے۔ پی ایچ پی میں پروگرامنگ کا طریقہ کار سی /سی پلس پلس جیسا ہے۔ یہ ایک طاقتور اسکرپٹنگ لینگویج ہے جس کی تیاری اور ترقی پی ایچ پی گروپ کی ذمہ داری ہے۔
پی ایچ پی کا ابتدائی ورژن 1994 ءمیں تیار کیا گیا۔ اس وقت یہ صرف چند لائبریریز پر مشتمل تھی جنھیں سی لینگویج میں لکھا گیا تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ پی ایچ پی میں اَن گنت تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں۔ اس کا تازہ ترین ورژن 5.2ہے جسے 2 نومبر 2006 ءکو جاری کیا گیا۔
مفت ہونے کی وجہ سے ہوسٹنگ سرور پر پی ایچ پی کی سپورٹ مفت فراہم کی جاتی ہے۔ اس وقت یہ ونڈوز اور لینکس سمیت تقریباً تمام اہم آپریٹنگ سسٹم پر استعمال کی جاسکتی ہے۔ جبکہ یہ آئی آئی ایس سمیت اپاچی اور دیگر کئی ویب سرورز کے ساتھ کنفیگر کی جاسکتی ہے۔ آپ اس کا تازہ ترین ورژن مندرجہ ذیل لنک سے ڈاﺅن لوڈ کرلیجئے۔
http://www.php.net/downloads.php
اس کا تازہ ترین ورژن ہم نے دو تین جگہ آزمایا لیکن سبھی جگہ اس کی انسٹالیشن میں مسئلہ ہوا۔ جبکہ اس کا ایک پرانا ورژن ہمارے پاس موجود ہے جس کو انسٹال کرنے میں کوئی ایرر نہیں آتا۔ اس لیے آپ کے لیے یہی بہتر رہے گا کہ اس کا یہی ورژن آپ درج ذیل لنک سے ڈاﺅن لوڈ کر لیں:
PhP-5.2.6-win32-installer.msi
یہ ایک MSI فائل کی شکل میں ڈاﺅن لوڈ ہوتا ہے۔
ڈاﺅن لوڈ ہوجانے کے بعد اب آپ اسے رَن کیجئے۔ کچھ ہی لمحوں میں سیٹ اپ وزارڈ اسکرین پر ظاہر ہوجائے گا۔ آپ Next کے بٹن پر کلک کرکے سیٹ اپ کو آگے بڑھا دیجئے۔
Image
اگلے مرحلے پر وزارڈ آپ کو لائسنس ایگری منٹ دکھا رہا ہے۔ آپ حسب معمول، آنکھیں بند کرکے اس لائسنس کو قبول کرلیں یعنی وزارڈ پر موجود اکلوتے چیک باکس کو چیک کردیں اور Next کے بٹن پر کلک کریں۔
Image
اس مرحلے پر وزارڈ آپ کو بتا رہا ہے کہ وہ کس پاتھ پر پی ایچ پی کو انسٹال کرے گا۔
Image
اس کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں اور Next کرکے اگلے مرحلے میں داخل ہوجائیے جو کہ پی ایچ پی کی ویب سرور کے ساتھ کنفیگریشن کے متعلق ہے۔ آپ یہاں مختلف ویب سرورز کی فہرست دیکھ سکتے ہیں۔
Image
یہ تمام وہ ویب سرورز ہیں جن کو پی ایچ پی کا انسٹالیشن وزارڈ تلاش کرکے خود کار طریقے سے کنفیگر کرسکتا ہے۔ آپ یہاں IIS CGI منتخب کیجئے۔ اگرچہ ہم IIS ISAPI Module بھی منتخب کرسکتے ہیں اور یہی تجویز کردہ بھی ہے۔ مگر فی الحال ہم IIS CGI ہی منتخب کریں گے۔ Nextپر کلک کردیں۔
اس مرحلے پر آپ پی ایچ پی کے مختلف فیچرز کو انسٹالیشن کے لئے منتخب یا غیر منتخب کرسکتے ہیں۔ آپ یہاں Extensions ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
Image
یہ وہ تمام ایکسٹیشنز ہیں جو اس وقت پی ایچ پی کا ورژن 5 سپورٹ کرتا ہے۔ یہ کسی بھی طرح موزوں نہیں کہ تمام ایکسٹیشنز کو ایک ساتھ انسٹال کرلیا جائے۔ کیونکہ ان میں سے کچھ ایکسٹینشنز ایسے ہیں جنھیں چلنے کے لئے مزید کچھ ایپلی کیشنز کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر وہ ایپلی کیشنز موجود نہ ہو تو ایررز واقع ہوتے ہیں۔ تاہم آپ اس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ آپ نے مندرجہ ذیل ایکسٹیشنز انسٹالیشن کے لئے منتخب کرلیے ہیں۔ منتخب کرنے کے لئے ایکسٹینشن کے نام کے ساتھ موجود نیچے کے رخ والے تیر پر کلک کریں اور Will be installed on local hard drive سلیکٹ کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ ایکسٹینشن کے ساتھ موجود لال رنگ کا X ختم ہوچکا ہے۔
GD2, MySQL, SMTP, ZIP
مندرجہ بالا ایکسٹیشنز منتخب کرنے کے بعد آپ Next کے بٹن پر کلک کردیجئے۔ انسٹالیشن وزارڈ آپ کو بتائے گا کہ اب وہ انسٹالیشن کے لئے تیار ہے۔ آپ Installکے بٹن پر کلک کرکے Installation کا عمل آگے بڑھا سکتے ہیں۔
Image
کلک کرتے ہی وزارڈ تمام ضروری فائلیں کمپیوٹر میں منتقل کرنا شروع کردے گا اور ساتھ ہی تمام ضروری سیٹنگز بھی کردے گا۔ اس سارے عمل سے فارغ ہونے کے بعد وزارڈ آپ کو اس تمام عمل کے کامیابی سے پورا ہوجانے کے بارے میں بتائے گا۔ آپ Finish کے بٹن پر کلک کردیں۔
Image
اس کے ساتھ ہی آپ کے کمپیوٹر میں پی ایچ پی کی انسٹالیشن بھی مکمل ہوگئی۔ بہتر ہوگا کہ اب اپنا کمپیوٹر ری اسٹارٹ کرلیں۔
یہ دیکھنے کے لئے کہ آیا یہ انسٹالیشن ہوئی ہے کہ نہیں، آپ مندرجہ ذیل کوڈ نوٹ پیڈ کی فائل میں ٹائپ کریں۔
<?php phpinfo(); ?>
اب اس فائل کو PHPTest.php کے نام سے C:\Inetpub\wwwroot کے فولڈر میں محفوظ کریں۔ لیکن اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ Save as ڈائیلاگ باکس میں Save as Type کے سامنے لسٹ میں All Files منتخب ہے۔
فائل کو محفوظ کرنے کے بعد اب آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر یا کوئی دوسرا ویب براﺅزر کھول لیجئے اور اس کی ایڈریس بار میں http://localhost/PHPTest.phpلکھ کر اینٹر کریں۔ آپ کو براﺅزر میں ایک انتہائی تفصیلی ویب پیج نظر آئے گا جس میں پی ایچ پی اور آپ کے کمپیوٹر کے بارے میں بہت سی معلومات درج ہوں گی۔
Image
لیکن اگر آپ کو اسکرین پر کوئی ایرر نظر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ انسٹالیشن کا عمل درست طریقے سے انجام نہیں پایا۔ اگر آپ نے کمپیوٹر ری اسٹارٹ نہیں کیا تھا تو اسے ری اسٹارٹ کرلیجئے۔ لیکن اگر ری اسٹارٹ کرنے کے بعد بھی وہی ایرر واقع ہو تو پی ایچ پی کا انسٹالیشن وزارڈ ایک بار پھر رن کرلیجئے اور دی گئی ہدایت کی سختی سے پابندی کریں۔
لیجئے، پی ایچ پی کی انسٹالیشن بھی تمام ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی آپ کا لوکل ویب سرور مکمل ہو گیا۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لوکل ویب سرور بنائیے۔ آخری قسط

Post by چاند بابو »

بہت خوب فہیم بھیا ٹوٹیوریل مکمل کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: لوکل ویب سرور بنائیے۔ آخری قسط

Post by عبیداللہ عبید »

جزاک اللہ فہیم بھائی ۔

ان شاء اللہ آزمائش کرکے آپ کو نتائج سے آگاہ کریں گے ۔
عاطف
دوست
Posts: 320
Joined: Tue Apr 21, 2009 5:50 pm
جنس:: مرد
Location: بورے والا
Contact:

Re: لوکل ویب سرور بنائیے۔ آخری قسط

Post by عاطف »

بہت اچھا ٹٹوریل ہے شکریہ جی
مجھے دعوت اسلامی سے پیار ہے
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”