Page 1 of 1

شوگر کا بہترین نسخہ

Posted: Mon Jan 17, 2011 4:40 pm
by نورمحمد
Image

بشکریہ : دین اسلام ڈاٹ کام

Re: شوگر کا بہترین نسخہ

Posted: Mon Jan 17, 2011 5:53 pm
by چاند بابو
السلام علیکم

محترم نور محمد صاحب، بہت شکریہ کہ آپ نے یہ نسخہ تجویز فرمایا۔
لیکن محترم میرا ذاتی تجربہ کہتا ہے کہ شاید شوگر کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوا ہے۔
میری اپنی والدہ صاحبہ پچھلے بیس سالوں سے اسی عارضہ میں مبتلا ہیں۔
ان بیس سالوں میں ہم نے کوئی حکیم، کوئی ڈاکٹر، کوئی دم درود والا نہیں چھوڑا،
ہر اس شخص نے جس نے ہمیں کوئی بھی نسخہ دیا اسے ضرور آزمایا،
ہر وہ دوائی جو کسی نے کہی اس کا خود پر تجربہ کیا لیکن شوگر کو نا صحیح ہونا تھا اور نا ہوئی
اب صورتحال یہ ہے کہ مسلسل ادویات کھانے، اس قسم کے ٹوٹکے آزمانے کے بعد
میری والدہ نہ صرف شوگر کی مریضہ بن ہیں بلکہ ساتھ میں بلڈ پریشر اور معدہ کی شدید خرابی کی مستقل مریضہ بھی ہیں۔
میری آپ سے گزارش ہے کہ اگر تو آپ نے اس نسخے کو آزمایا ہے یا کچھ لوگ ایسے موجود ہیں جنہوں نے اس نسخے کو آزمایا ہے
تو یہاں ان کے تبصرے یا تاثرات بھی نقل کریں وگرنہ ایسے نسخوں کے استعمال سے پرہیز ہی بہتر ہے۔
اور آیا کہیں قاضی صالح محمود صاحب نے بھی اس بارے میں لکھا ہے یا یہ صرف اس ایک اخبار نے اپنی طرف سے ہی لکھ دیا ہے۔

Re: شوگر کا بہترین نسخہ

Posted: Mon Jan 17, 2011 6:01 pm
by نورمحمد
مجھے اس کے تعلق سے تو کوئی اور جانکاری تو نہیں ہے- البتہ یہ نسخہ مجھے " دین اسلام ڈاٹ کام " سے ملا ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ یہ صداقت سے بھرپور ہوگا-

دوسرے یہ کہ میں نے سنا تھا کہ " اللہ تعالی نے اس دنیا میں کوئی بیماری ایسے پیدا نہیں کی ہے جس کا علاج نا پیدا کیا ہو . . . .. .

دعا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالی آپ کی والدہ صاحبہ کو شفائے کاملہ عطا کرے اور تمام افراد کی اس بیماری سے حفاظت فرمائے - آمین

Re: شوگر کا بہترین نسخہ

Posted: Mon Jan 17, 2011 6:11 pm
by اضواء
آپ کا شکریہ !!! جاری التطبیق

Re: شوگر کا بہترین نسخہ

Posted: Mon Jan 17, 2011 9:50 pm
by چاند بابو
جی محمد بھیا بہت بہت شکریہ۔
میرا کہنے کا یہ مطلب نہیں تھا کہ شوگر کا علاج نہیں ہے ۔
بلکہ میں یہ کہنا چاہتا تھا کہ اس کا علاج دریافت نہیں ہوا ہے۔
کیونکہ اللہ تعالٰی نے ہر بیماری کا علاج تو پیدا کیا ہے لیکن ہم میں اتنی سمجھ نہیں ہے کہ ہم اس علاج کو ڈھونڈ پائیں۔

Re: شوگر کا بہترین نسخہ

Posted: Tue Jan 18, 2011 3:04 am
by محمد
چاند بابو wrote:السلام علیکم

محترم نور محمد صاحب، بہت شکریہ کہ آپ نے یہ نسخہ تجویز فرمایا۔
لیکن محترم میرا ذاتی تجربہ کہتا ہے کہ شاید شوگر کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوا ہے۔
میری اپنی والدہ صاحبہ پچھلے بیس سالوں سے اسی عارضہ میں مبتلا ہیں۔
ان بیس سالوں میں ہم نے کوئی حکیم، کوئی ڈاکٹر، کوئی دم درود والا نہیں چھوڑا،
ہر اس شخص نے جس نے ہمیں کوئی بھی نسخہ دیا اسے ضرور آزمایا،
ہر وہ دوائی جو کسی نے کہی اس کا خود پر تجربہ کیا لیکن شوگر کو نا صحیح ہونا تھا اور نا ہوئی
اب صورتحال یہ ہے کہ مسلسل ادویات کھانے، اس قسم کے ٹوٹکے آزمانے کے بعد
میری والدہ نہ صرف شوگر کی مریضہ بن ہیں بلکہ ساتھ میں بلڈ پریشر اور معدہ کی شدید خرابی کی مستقل مریضہ بھی ہیں۔
میری آپ سے گزارش ہے کہ اگر تو آپ نے اس نسخے کو آزمایا ہے یا کچھ لوگ ایسے موجود ہیں جنہوں نے اس نسخے کو آزمایا ہے
تو یہاں ان کے تبصرے یا تاثرات بھی نقل کریں وگرنہ ایسے نسخوں کے استعمال سے پرہیز ہی بہتر ہے۔
اور آیا کہیں قاضی صالح محمود صاحب نے بھی اس بارے میں لکھا ہے یا یہ صرف اس ایک اخبار نے اپنی طرف سے ہی لکھ دیا ہے۔
میں چاند بھائی سے متفق ہوں.

Re: شوگر کا بہترین نسخہ

Posted: Tue Jan 18, 2011 11:02 am
by نورمحمد
دعا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالی اس بیماری کا ہی خاتمہ کردے - آمین

Re: شوگر کا بہترین نسخہ

Posted: Tue Jan 18, 2011 7:47 pm
by چاند بابو
آمین ثم آمین۔

Re: شوگر کا بہترین نسخہ

Posted: Fri Feb 01, 2013 10:08 am
by سیدعباس حسین
جناب مجے بچپن سے انسولین والی شوگر ہے
کیا اس کے لئے یہ استعمال کر سکتے ہیں؟

Re: شوگر کا بہترین نسخہ

Posted: Sat Feb 02, 2013 3:39 pm
by چاند بابو
عباس حسین صاحب ساری چیزیں ایسی ہیں کہ اگر ان سے استعمال سے فائدہ نا بھی ہوا تو بھی نقصان نہیں ہو گا انشااللہ.
آپ بسم اللہ کیجئے اور استعمال کر کے دیکھ لیجئے.
اگر کوئی نتیجہ ایسا ہو جو آپ اردونامہ پر بھی شئیر کرنا چاہیں تو ہمیں خوشی ہو گی.

Re: شوگر کا بہترین نسخہ

Posted: Sat Feb 02, 2013 4:01 pm
by محمد نبیل خان
بہت شکریہ نور بھائی