مدحِ رسُولؐ

اس ہستی کی زندگی کے اہم پہلو
Post Reply
محمد
دوست
Posts: 403
Joined: Thu Oct 21, 2010 3:45 pm
جنس:: مرد

مدحِ رسُولؐ

Post by محمد »

[center]مدحِ رسُولؐ[/center]
[center]ہر دم درودِ سرورِ عالمؐ کہا کروں
ہر لمحہ محوِ روئے مکرّم رہا کروں
اسمِ رسولؐ ہو گا ، مداوائے دردِ دِل
صلِّ علیٰ سے دل کے دُکھوں کی دوا کروں
ہر سطر اس کی اَسوۂ ہادیؐ کی ہو گواہ
اِس طرح حالِ احمدِ مُرسلؐ کہا کروں
معمُور اس کو کر کے معرّا سطور سے
ہر کلمہ اس کا دِل کے لہو سے لکھا کروں
گو مرحلہ گراں ہے، مگر ہو رہے گا طَے
اسمِ رسولؐ سے ہی درِ دل کو وا کروں
ہر دَم رواں ہو دل سے دُرودوں کا سلسلہ
طَے اس طرح سے راہ کا ہر مرحلہ کروں
دے دوں اگر رسولِ مکرّمؐ کا واسطہ!
دل کی ہر اک مُراد مِلے، گر دُعا کروں
اس کے علاوہ سارے سہاروں سے ٹوٹ کر
اللہ کے کرم کے سہارے رہا کروں
ہو کر رہے گا سہل، ہر اک مرحلہ کڑا
اللہ کے کرم کا اگر آسرا کروں
اُردُو کو اِک رسالۂ الہام دُوں ولی
لوگوں کو دَورِ ہادئ عالمؐ عطا کروں
[/center][center]---محمد ولی (رازی)---[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مدحِ رسُولؐ

Post by افتخار »

جزاک اللہ۔
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: مدحِ رسُولؐ

Post by علی عامر »

جزاک اللہ.


صل اللہ علیہ و آلہ وسلم. r:o:s:e
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: مدحِ رسُولؐ

Post by اعجازالحسینی »

جزاک اللہ r:o:s:e r:o:s:e
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: مدحِ رسُولؐ

Post by اضواء »

السلام عليكم و رحمة الله و بركاته

أحسنت و بارك الله فيك
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مدحِ رسُولؐ

Post by چاند بابو »

بہت خوب نہایت مدحا سرائی ہے۔
شئیرکرنے کا بہت بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مدحِ رسُولؐ

Post by بلال احمد »

جزاک اللہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
محمد
دوست
Posts: 403
Joined: Thu Oct 21, 2010 3:45 pm
جنس:: مرد

Re: مدحِ رسُولؐ

Post by محمد »

آپ سب کا بہت شکریہ.
Post Reply

Return to “سیرت سرورِ کائنات”