Page 1 of 1

PDF passwordکو کیسے ختم کیا جاتا ہے۔

Posted: Fri Dec 03, 2010 6:26 pm
by rohaani_babaa
اسلام علیکم پیارے دوستو امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہونگے ۔عرض حال کچھ اس طرح ہے کہ گوگل تلاش سے ایک کتاب ڈاون لوڈ کی۔اب مسئلہ یہ ہے کہ کتاب صرف پڑھی جاسکتی ہے۔پرنٹ آؤٹ کی کمانڈ دوں تو یہ لکھا آجاتا ہے
This document has an open password or a modify password
اگر کوئی صاحب حل بتادیں واضح ہو کہ میں نے اس کو PDF to Image Convertorمیں ڈال کر بھی دیکھ لیا ہے ادھر بھی یہ پاس ورڈ مانگتا ہے

Re: PDF passwordکو کیسے ختم کیا جاتا ہے۔

Posted: Fri Dec 03, 2010 6:45 pm
by شازل
اس کے حل کچھ ہیں تو سہی لیکن غیر قانونی ہیں اور آپ کو تو پتا ہی ہے کہ ہم کتنے وڈے حاجی ہیں :D

Re: PDF passwordکو کیسے ختم کیا جاتا ہے۔

Posted: Fri Dec 03, 2010 7:03 pm
by چاند بابو
السلام علیکم

محترم روحانی بابا بہت خوشی ہوئی کے آپ اردونامہ پر اتنے عرصے بعد پھر سے تشریف لے آئے۔
چاہے کسی بہانے سے ہی آئے لیکن آتے تو سہی۔

بہرحال آپ کے سوال کا جواب ہے کہ پی ڈی ایف پاسورڈ دنیا کے مشکل ترین پاسورڈانکپرٹڈ پاسورڈز ہیں۔
انہیں توڑنا بے حد مشکل کام ہے لیکن ناممکن نہیں۔شازل نے تو آپ کو جواب ہی دے دیا ہے لیکن میں درست طریقے سے جواب دوں گا۔
ویسے اگر آپ یہ فائل صرف پرنٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس کام کے لئے آپ کوئی اسکرین پرنٹ سافٹ وئیر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
لیکن اگر آپ یہ فائل ہی کھولنا چاہتے ہیں تو پھر اس کام کے لئے آپ Advanced PDF Password Recovery Professional edition نامی سافٹ وئیر ٹرائی کریں کافی آفاقہ ہونے کی امید ہے۔
ہوسکتا ہے کہ یہ سافٹ وئیر آپ کی فائل کے پاسورڈ تبدیل نا کر سکے لیکن یہ عموما اس پر لگی پابندیاں توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

[center]Image[/center]

یہ سافٹ وئیر آپ ان کی سائیٹ سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں لنک یہاں موجود ہے۔
اس کے پروفیشنل ورژن کی قیمت صرف ایک سو ڈالر ہے، جو آپ ڈائریکٹ ان کی سائیٹ سے پیسے جمع کروانے کے بعد ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔
ارے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اپنا ذاتی پیغام بھی چیک کر لیں ذرا خریدنے سے پہلے

Re: PDF passwordکو کیسے ختم کیا جاتا ہے۔

Posted: Fri Dec 03, 2010 9:52 pm
by اضواء
بہت ہی خوب معلومات ہے شکریہ :clap: :clap:

Re: PDF passwordکو کیسے ختم کیا جاتا ہے۔

Posted: Fri Dec 03, 2010 11:06 pm
by علی عامر
معلومات کا شکریہ ...

ذرا ... ذاتی پیغام ہمیں‌بھی ارسال کر دیجئے... شکریہ .. r:o:s:e

Re: PDF passwordکو کیسے ختم کیا جاتا ہے۔

Posted: Sat Dec 04, 2010 11:52 am
by بلال احمد
ہم بھی راہ تک رہے ہیں :^) :^) :^) :^) :^) :^) :^) :^) :^)

Re: PDF passwordکو کیسے ختم کیا جاتا ہے۔

Posted: Sat Dec 04, 2010 12:23 pm
by چاند بابو
جی آپ کو بھی پیغام بھیج دیا گیا ہے۔

Re: PDF passwordکو کیسے ختم کیا جاتا ہے۔

Posted: Sat Dec 04, 2010 4:16 pm
by rohaani_babaa
پیارے چاند بابو آہ کا بہت بہت شکریہ
آپ کی ذاتی پیغام میں دیئے گئے لنک میں میرا نوڈ32جس کا ورژن 4.2.67.10ہے وہ کہتا ہے کہ اس کے پیچھے ٹروجن ہیکنگ ٹولز کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے جب سوفٹ ویئر آدھے سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہوجاتا ہے تو اس کو درمیان میں قطع کردیتا ہے بہرحال آپ نے ہم کو راہ دکھلائی یعنی
Advanced PDF Password Recovery Professional edition
سوفٹ ویئر کا نام بتلایا تو ہم نے اس کو اٹھا کر گوگل پر دے مارا تو جواب میں گوگل نے کچھ مزید سائٹس کا پتہ بتلایا تو ہم نے ایک سائٹ کو اوپن کرکے اس میں داخل ہوگئے تو اس میں تازہ ترین ورژنPDF Password Cracker Pro v3.2چل رہا تھا تو پھر چونکہ ہم روحانی بابا ہیں اس لیئے ہم نے اس کا پچھلے سے پچھلا ورژن جو کہ PDF Password Cracker Pro v3.0تھا اس کو چور راستے سے ڈاؤن لوڈ کرلیا اور چور راستے رواحانی بابا کی آنکھ سے کیسے اوجھل ہوسکتے ہیں یہ آپ بہتر جانتے ہیں میرا مقصد صرف سوفٹ ویئر کا نام پوچھنا تھا آپ کی بہت بہت مہربانی اور نظر کرم ہے کہ فورا سے پیشتر آپ نے جواب بھی دے دیا۔
نوٹ: اگر کسی اور دوست کو یہPDF Password Cracker Pro v3.0 سافٹ ویئر درکار ہے تو بتادے بندہ حاضر ہے میری کتاب کا پاسورڈ صرف ایک منٹ میں توڑ دیا ہے۔

Re: PDF passwordکو کیسے ختم کیا جاتا ہے۔

Posted: Sat Dec 04, 2010 8:31 pm
by چاند بابو
ارے واہ یہ تو کمال ہو گیا۔
اس کا مطلب ہے کہ روحانی بابا اوپر اوپر سے ہی اتنے بابا نظر آتے ہیں۔ :D :D :D :D :D
حالانکہ ابھی اوپر انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایک سافٹ وئیر چوری کیا۔ :D :D :D :D :D
یا شاید چور راستے سے حاصل کیا۔ :D :D :D :D :D
بہرحال بہت خوشی ہوئی کہ آپ کا مسئلہ میری وساطت سے حل ہو گیا۔
انشااللہ آئندہ بھی ایسا ہی ہوتا رہے گا۔

باقی آپ کی فائل کا پاسورڈ کوئی نہایت عام سا پاسورڈ ہو گا ورنہ
اگر تھوڑا مشکل پاسورڈ یعنی جس میں اعداد، الفاظ کے ساتھ سمبلز کا استعمال بھی کیا گیا ہو۔
اس کے لئے مجھے تجربہ ہے کہ اس نے مجھے اندازا وقت تقریبا تین سال بتایا تھا۔ :D :D :D :D :D

Re: PDF passwordکو کیسے ختم کیا جاتا ہے۔

Posted: Sat Dec 04, 2010 9:55 pm
by شازل
اس کا مطلب ہے چاند بابو کا تجربہ اس بارے میں اچھا ہے :rofl:

Re: PDF passwordکو کیسے ختم کیا جاتا ہے۔

Posted: Sat Dec 04, 2010 10:05 pm
by چاند بابو
جی اچھا نا کہیں‌وسیع تجربہ کہیں تین سال کا عرصہ کوئی کم نہیں ہوتا ہے۔