Page 1 of 2

امید بر آئی ہے

Posted: Mon Feb 25, 2008 7:09 pm
by بہادر علی
میں اس فورم کو بنانے والے تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور دعا گو ہوں اللہ تعالی اس فورم کے مقاصد آپ کو اجاگر کرنے میں مدد فرمائے یقینا یہ اچھی کاوش ہے اور اس کا مقصد بھی ضرور پورا ہوگا اردوزبان کے فروغ میں کیا جانے والا یا اُٹھایا جانے والا ہر قدم اردو جاننے اور اردو ادب کے فروغ کا باعث ہوگا

Posted: Sun Mar 09, 2008 8:13 am
by رضی الدین قاضی
السلام علیکم !
اردو نامہ فورم بنانے والے تمام افراد کو میری طرف سے بہت بہت مبارک باد۔
اردو کی ترقی کے لیئے جو قدم اٹھایا گیا وہ سراہنی ہے اور بارگاہ الہی میں دعاگو ہوں کہ یہ فورم دن دونی رات چوگنی ترقی کرتا جائے۔ آمین !

رضی الدین قاضی،
نئی بمبئی ، ہندوستان۔

Posted: Sun Mar 09, 2008 7:07 pm
by چاند بابو
محترم رضی الدین راضی صاحب آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ اردو نامہ پر تشریف لائے۔ یقیناً آپ کے آنے سے فورم کو زندگی مل جائے گی۔

Posted: Mon Mar 10, 2008 2:07 pm
by رضی الدین قاضی
السلام علیکم
محترم چاند بھائی ، مجھ سے جو بن پڑے گا میں اس فورم کی ترقی کروں گا۔

Posted: Mon Mar 10, 2008 6:46 pm
by چاند بابو
شکریہ رضی بھائی مجھے آپ سے ایسے تعاون کی ہی توقع تھی۔

Posted: Thu Mar 27, 2008 7:15 am
by رضی الدین قاضی
ان شاء اللہ
میرا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔

Posted: Thu Mar 27, 2008 5:34 pm
by چاند بابو
بہت بہت شکریہ آپکا تعاون ہی میرے لئے رفتار کا باعث بنے گا۔

Posted: Fri Mar 28, 2008 7:58 am
by رضی الدین قاضی
بھائی ہم جو کہتے ہیں اسے نبھانتے بھی ہیں۔ ویسے آپ کی رفتار کے لئے کتنا پیٹرول درکار ہے۔ اور ہاں، آپ اپنی سپیڈ بھی بتایئے۔

Posted: Fri Mar 28, 2008 7:30 pm
by چاند بابو
اجی ہم کیا کوئی گاڑی ہیں جو پیٹرول سے چلتے ہیں بس ہمیں آپ ہمت بندھاتے رہیں ہم چلتے رہیں گے۔ اور رہی رفتار کی بات تو اگر ہمت افزائی ہوتی رہی تو گولی کی رفتار ورنہ کچھوے کی چال۔ :lol:

Posted: Fri Mar 28, 2008 10:28 pm
by شمشاد
پیڑول کو چھوڑیں، بہت مہنگا ہے، سی این جی کروا لیں۔ خاصی بچت ہو جائے گی۔ :)

Posted: Sat Mar 29, 2008 7:00 am
by رضی الدین قاضی
چاند بھائی میری دلی خواہش ہے کہ آپ گولی کی رفتار سے بھی تیز رفتار پاؤ۔ ویسے آج مجھے اپنی رفتار کے تیز ہونے کا شبہ ہو رہا ہے، کیونکہ شمشاد بھائی جو آ گئے ہیں۔ شمشاد بھائی کہاں
تھے ؟

Posted: Sat Aug 30, 2008 2:05 am
by مجیب منصور
ہم بھی آگئے جی ،ان شاء اللہ اس فورم میں اپنی خدمات بھرپور انداز میں پیش کریں گے ،بشرطیکہ منتظمین خصوصا اور دیگر اراکین عموما اس فورم میں پابندی سے آتے جاتے رہیں

Posted: Sat Aug 30, 2008 8:28 am
by رضی الدین قاضی
انشاء اللہ مجیب منصور بھائی میں تو آتا ہی رہوں گا، مگر دوسرے اراکین کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔

Posted: Sat Aug 30, 2008 11:04 am
by مجیب منصور
شکریہ رضی الدین صاحب ہمدردی کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے یہ تجربہ کیا ہے کہ جس فورم کے منتظمین اور سرپرستی کرنے والے وہاں کم حاضر رہتے ہیں تو وہ فورم بالکل بے نام ونشان رہ جاتا ہے

Posted: Sun Aug 31, 2008 8:10 am
by رضی الدین قاضی
مجیب منصور wrote:شکریہ رضی الدین صاحب ہمدردی کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے یہ تجربہ کیا ہے کہ جس فورم کے منتظمین اور سرپرستی کرنے والے وہاں کم حاضر رہتے ہیں تو وہ فورم بالکل بے نام ونشان رہ جاتا ہے
بالکل بجا فرمایا آپ نے مجیب منصور بھائی۔میں آپ کی نصیحت ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

Posted: Sun Aug 31, 2008 4:04 pm
by چاند بابو
مجیب بھیا اور رضی بھائی دونوں احباب کا شکریہ کہ انہوں نے اردونامہ کےلئے اپنے جذبات ظاہر کیئے۔

Posted: Sun Aug 31, 2008 6:26 pm
by مجیب منصور
چاند بابو صاحب یقین کریں میں اس فورم میں بڑا سکون واطمینان محسوس کررہاہوں کیونکہ یہاں آپ جیسے اور رضی بھائی جیسے منتظمین ہیں جو واقعی ایک مھذب،سلجھے ہوئے اور باقاعدگی سے سب کی ہر پوسٹ کا بھترین جواب دینے کے لیے حاضر ہیں
اور دوسری بات یہ کہ یہ فورم اختلافات باہم جنگ وجدل ،فضول بحث ومباحثہ اور فسادات سے خالی ہے جوکہ بھت بڑی خوبی ہے

Posted: Sun Aug 31, 2008 7:50 pm
by چاند بابو
محترم مجیب بھائی اسلام علیکم

بہت بہت شکریہ اردونامہ کی پسندیدگی کا۔ محترم شروع سے کوشش کی گئی ہے کہ اردونامہ پر کوئی اختلافی موضوع شروع نہ کیا جائے تاکہ ہر مکتبہ فکر کے احباب یکساں طور پر یہاں پر سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔ اردونامہ کے قوانین میں‌یہ بات واضح کر دی گئی ہے کہ اس پر کوئی بھی ایسی پوسٹ جو کسی بھی فرد یا تنظیم کے لئے باعثِ تکلیف ہو اس کی ممانعت ہے بلکہ اس پر ایسی پوسٹس لگانا بھی سختی سے منع ہے جو کسی ایک خاص مکتبہ فکر کی نمائندہ ہوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کی باتیں کرنے والے احباب کے پاس اور بہت سے پلیٹ فارمز موجود ہیں ان باتوں کا تصفیہ کرنے کے لئے یا ان میں صحیح غلط کا فیصلہ کرنے کےلئے اس لئے اس کام کے لئے اردونامہ کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

کچھ لوگوں کو میں نے دیکھا ہے کہ اپنے فورمز پر خود سے بھی ایسی بحث انگیز تحریریں لکھ ان کی خوب تشہیر کرتے ہیں اور اس بحث کو اپنے فورمز کی پبلسٹی کے لئے استعمال کرتے ہیں لیکن اردونامہ انشااللہ ایسی سستی اور گھٹیا شہرت سے دور ہی رہے گا۔ اردونامہ کو یہ اعزاز ہمیشہ رہے گا کہ اس پر نہ تو کوئی ایسی پوسٹ لگے گی جو متنازعہ ہو گی خصوصا دین کے معاملہ میں اور نہ ہی کسی خاص جماعت یا مسلک کو اس پر اپنے مسلک یا جماعت کے پرچار کی اجازت دی جائے گی چاہئے اس کے لئے ہمیں اپنے کسی قریبی ساتھی سے دستبردار ہی کیوں نہ ہونا پڑے۔

الحمداللہ ابھی تک تمام احباب نے میری بہت زیادہ مدد کی ہے اور قوانین کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے کوئی ایسی بات نہیں لکھی ہے جس پر مجھے ازخود کوئی نوٹس لینا پڑتا اور میں امید کرتا ہوں کہ اردونامہ کے معزز اراکین مستقبل میں بھی ایسی ہی تہذیب کا رویہ اپناکر رکھیں گے اور کسی فرد یا جماعت کو اسے اپنے مقاصد کے لئے اپنانے کی سخت مخالفت کریں گے۔(انشااللہ)

Posted: Mon Sep 01, 2008 8:08 am
by رضی الدین قاضی
چاند بھائی بہت بہت شکریہ۔
آپ نے نہایت ہی تفصیل کے ساتھ اردو نامہ کے قوانین کو اور اردو نامہ کے مقصد کو اجاگر کیا۔ در اصل اردو نامہ کی شروعات صرف اور صرف اردو کے فروغ کے لیئے کی گئی ہے۔ اور ہم اس میں اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ اور ان شاء اللہ ایسا ہی مستقبل میں بھی کریں گے۔

Posted: Mon Sep 01, 2008 8:13 am
by رضی الدین قاضی
مجیب منصور wrote:چاند بابو صاحب یقین کریں میں اس فورم میں بڑا سکون واطمینان محسوس کررہاہوں کیونکہ یہاں آپ جیسے اور رضی بھائی جیسے منتظمین ہیں جو واقعی ایک مھذب،سلجھے ہوئے اور باقاعدگی سے سب کی ہر پوسٹ کا بھترین جواب دینے کے لیے حاضر ہیں
اور دوسری بات یہ کہ یہ فورم اختلافات باہم جنگ وجدل ،فضول بحث ومباحثہ اور فسادات سے خالی ہے جوکہ بھت بڑی خوبی ہے
یقین جانیئے مجیب بھائی آپ کے اس پوسٹ سے مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے، آج پہلی بار ہمیں ہمارے مقصد میں کامیابی نظر آرہی ہے۔ بہت بہت شکریہ !