حمد
تیری قدرت کی لشکاریں، تاروں کی چمکاریں
پربت تیری سوچ میں ڈوبے دریا تجھے پکاریں
سورج، چاند، ستارے تیرے تو دنیا کا والی
اللہ، اللہ، اللہ، اللہ تیری شان نرالی
٭٭
گاتے پنچھی، اڑتی خوشبو، رس راول نظارے
چاندی نہریں، میٹھے میوئے موسم پیارے پیارے
گاوں گاوں دھوپ کی چھاوں کھیتوں کی ہریالی
اللہ، اللہ، اللہ، اللہ تیری شان نرالی
٭٭
خالق، مالک، داور، یاور، جگ کا پالن ہار
عزت، عظمت، راحت، قوت، تیرا پاک دوار،
سدا پروسا لنگر تیرا، ساری خلق سوالی
سورج، چاند، ستارے تیرے تو دنیا کا والی
اللہ، اللہ، اللہ، اللہ تیری شان نرالی
٭٭
تیری قدرت نے دل میں وہ دانش دیپ جلائے
تیرے لطف کے سائے، ہر محنت پھل پائے
سنگ سے رنگ نکالا تو نے بحر کی لہر اچھالی
اللہ، اللہ، اللہ، اللہ تیری شان نرالی
(سید ضمیر جعفری)
حمد
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: حمد
جزاک اللہ محمد آپ نے بہت اچھی حمد شئیر کی جس پر آپ کا بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Re: حمد
بہت شکریہ جناب محمد صاحب.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا