اردو نامہ کی کیٹیگیریز

اپنی تجاویز ، رائے ، تبصرے اور فورم سے متعلق شکایات وغیرہ یہاں درج کریں
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

اردو نامہ کی کیٹیگیریز

Post by محمد شعیب »

اس دھاگے میں اردو نامہ کی کیٹگیریز پر تبصرہ کیا جائے گا.
تو سب سے پہلے میں ایک رائے دینا چاہتا ہوں کہ اردو نامہ پر مندرجہ ذیل کیٹگیریز کا اضافہ کیا جائے

1. سپورٹس
2. آن لائن دارالافتاء


اور کچھ کے نام تبدیل ہونے چاہئیں

جیسے

آپ کے مسائل اور انکے حل

یہ پڑھ کر لگتا ہے یہاں دینی مسائل بیان کرنے ہیں. جبکہ یہ کمپیوٹر مسائل کے بارے میں ہے
اس کا عنوان

کمپیوٹر مسائل یا اس سے ملتا جلتا کچھ ہونا چاہئیے. آپ سب کی کیا رائے ہے؟
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: اردو نامہ کے موضوعات

Post by علی عامر »

@ شعیب :clap:

بہت خوب .. آپ آج کل خوب محنت کر رہے ہیں.

تو سب سے پہلے اسی دھاگے کا عنوان درست کر لیجئے ... r:o:s:e

اس کا عنوان اردو نامہ کے موضوعات زیادہ سج رہا ہے.

ٹھیک ہے؟ :inlove:
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو نامہ کی کیٹیگیریز

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

شعیب بھیا آپ کی تجاویز اچھی ہیں، سپورٹس کا فورم بنا دیتے ہیں لیکن آن لائن دارالا فتاء کا دھاگہ نہیں بن سکتا ہے کیونکہ دارالافتاء کا نام پاکستان کی ایک مذہبی جماعت نے استعمال کیا ہے اس سے یہ تاثر ملے گا کہ یہ فورم شاید انہی کا ہے۔ہاں اس کا متبادل کوئی فورم بن سکتا ہے لیکن اس سے پہلے کسی کو یہ طے کرنا ہو گا کہ کون سے عالم یہاں‌موجود ہوں گے جو لوگوں کے ساتھ آن لائن بات کریں گے، کیونکہ میں نہیں چاہتا ہوں کہ اردونامہ پر اگر کسی کو کوئی دین کی بات بتائی جائے تو کوئی ایسا شخص بتائے جسے اس بارے میں‌خود زیادہ علم نہ ہو۔
ہاں یہ اور بات ہے کہ اگر کسی دوسرے فرد کو اس بارے میں صحیح علم ہو اور وہ حوالے سے اور سیاق و سباق سے اس کا جواب دینا چاہے تو اس پر کوئی پابندی نہیں ہے، دوسری بات اردونامہ پر کسی بھی فرقہ وارانہ مسئلہ یا فروعی مسئلہ پر بات ہر گز نہیں ہو سکتی ہے۔

دوسری تجویز آپ کی تھی آپ کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں تو شعیب بھیا یہ فورم کمپیوٹر کی کیٹیگری میں ہی موجود ہے اس لئے یہ تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے کہ کوئی اس کے بارے میں ایسا سمجھے کہ یہ مذہبی معاملات کے بارے میں‌ہے۔
بہرحال اس میں پھر بھی تفریق پیدا کرنے کے لئے کمپیوٹر کا لفظ شامل کر دیتے ہیں۔

آپ کی بہترین تجاویز کا بے حد شکریہ، میں‌بطور اردونامہ کے ایڈمن آپ کا انتہائی مشکور ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو نامہ کی کیٹیگیریز

Post by محمد شعیب »

بہت بہت شکریہ چاند بابو
دارالافتاء کا معاملہ واقعی حساس ہے.
میں نے ایک فورم پر یہ ذمہ داری لی ہے کہ وہاں پوچھے گئے سوالات کو جامعہ دارالعلوم کراچی کے دارالافتاء سے حل کرا کے مہر کے ساتھ باقاعدہ اسکین حالت میں جواب پوسٹ کیا جائیگا.
اگر اردو نامہ کے ایڈمن اور انتظامیہ چاہے تو انشاءاللہ یہاں کے سوالات بھی دارالافتاء سے حل کروا لئے جائیں گے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو نامہ کی کیٹیگیریز

Post by چاند بابو »

جی ہاں یہ بہت رہے گا۔
یہ بغیر کسی بھی اس طرح کے مسئلہ کے جہاں کسی بھی قسم کی تفرقہ بازی کا ڈر ہو وہ آپ ان سے حل کروا کے یہاں لکھ سکیں۔
چلیں اس کے لئے بھی مذہب والے زمرے میں ایک عدد فورم کھول دیا جائے گا۔

باقی دوست بھی اپنی رائے دیں تاکہ یہ معاملہ فائنل کیا جا سکے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردو نامہ کی کیٹیگیریز

Post by بلال احمد »

کیا اتفاق رائے ہو گیا ہے یا ضرورت ہے؟
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو نامہ کی کیٹیگیریز

Post by چاند بابو »

ابھی تک تو رائے دینے کے لئے یہاں کا رخ کرنے والے آپ پہلے شخص ہو۔
لیکن یہ ذہن میں رہے کہ احباب کی رائے اردونامہ کے قوانین سے ہم آہنگ ہونی چاہئے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “آپکی رائے، تجاویز، اور شکایات”