گوگل کا ایک اور اضافہ :: Google Adsens کے لئے نیا Interface

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

گوگل کا ایک اور اضافہ :: Google Adsens کے لئے نیا Interface

Post by چاند بابو »

گوگل نے حال ہی میں اپنے Google Adsense اکاونٹس کے لئے ایک نیا گرافیکل Interface لانچ کر دیا ہے۔
تقریبا ایک سال پہلے سے گوگل اس نئے انٹرفیس کو چند ایک چنیدہ پبلشرز کی آئی ڈی کے ساتھ آزمائشی بنیادوں پر چلا رہا تھا،
جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد اب ایک سال بعد گوگل نے اسے اپنے تمام صارفین کے لئے جاری کر دیا ہے لیکن اسے ابھی بیٹا ورژن کا درجہ دیا گیا ہے۔
فی الحال اس ورژن کو ترتیب دینے کے لئے جن معلومات اور تجاویز کا سہارا لیا گیا تھا وہ یہی پبلشرز کا گروپ تھا جنہیں آزمائشی طور پر اس انٹرفیس کی پیش کش کی گئی تھی۔
لیکن اب یہ ورژن تمام صارفین کی پہنچ میں جا چکا ہے اور اب اس میں موجود کسی بھی قسم کے ابہام یا غلطی یا کسی نئے آئیڈیا پر کام کرنے کےلئے گوگل آپ تمام لوگوں کی آراء کا منتظر ہے۔
گوگل Adsense کا یہ نیا ورژن فیڈ برنر کے نئے ورژن سے کافی حد تک مماثلت رکھتا ہے، جو کہ پچھلے ماہ ہی لانچ کیا گیا ہے۔
نیا انٹرفیس اپنے ٹاسکس کو نئے اور بہتر ڈھنگ سے ترتیب دینے کے لئے بنا ہے جس کی مدد سے نا صرف اپنے ایڈسنس اکاونٹ کو کنٹرول کرنا بہت آسان ہو گیا ہے،
بلکہ صارف بہت آسان گراف کی مدد سے اپنے ایڈسنس چینلز ، سائیٹس، آمدن وغیرہ کو دیکھ اور سمجھ سکتا ہے۔
اس سے گوگل نے وہ سب کچھ جو پرانے انٹرفیس پر مختلف لنکس میں معلومات دے رکھیں تھیں انہیں ایک ہی صفحہ پر یکجا کر دیا ہے۔
گوگل کا نیا انٹرفیس حاصل کرنے کےلئے آپ اس لنک پر کلک کر کے پہنچ سکتے ہیں، بصورتِ دیگر اپنے ایڈ سنس اکاونٹ میں لاگ ان کیجئے اور گوگل خود آپ کو یہ انٹرفیس اپنانے کے لئے پوچھے گا۔
دیکھئے نیچے موجود گوگل ایڈ سنس کے دونوں ورژن
اوپر گوگل ایڈسنس کا نیا اور نیچے اس کا پرانا ورژن تصویری عکس کی صورت میں موجود ہے۔


[center]نیا ورژن

Image
پرانا ورژن

Image[/center]

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نئے ورژن میں تمام موڈیولز کا حصول اور اپنے بنیادی ڈیٹا کا دیکھا جانا پہلے ورژن کی نسبت بہت آسان ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: گوگل کا ایک اور اضافہ :: Google Adsens کے لئے نیا Inter

Post by علی عامر »

گوگل اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر خدمات دینے میں عمل پیرا ہے۔یہی وجہ ہےکہ گوگل نے اپنے سب ہم عصروں بلکہ اپنے سے سینئرز کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

گوگل کی سب خدمات کے انٹر فیس نہ صرف سادہ بلکہ انتہائی سہل اور دیدہ زیب ہوتے ہیں۔
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”