رحمت کائنات

اس ہستی کی زندگی کے اہم پہلو
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

رحمت کائنات

Post by اعجازالحسینی »

حضرتِ اقدس مولانا قاضی محمد زاہد الحسینی رحمتہ اللہ علیہ خلیفہ مجاز حضرت لاہوری رحمتہ اللہ علیہ ، صفحات:۵۱۲، ناشر:قاضی محمد احمد الحسینی خانقاہ مدنی، دار الارشاد مدنی روڈ اٹک شہر فون:۲۶۰۲۴۸۴۔۰۵۷
پیش نظر کتاب حضرتِ اقدس مولاناعلامہ قاضی محمد زاہد الحسینی رحمتہ اللہ علیہ نے حضور ا کی عظمت ومحبت کو اجاگر کرنے اور نئی نسل کا حضور ا سے رشتہ وتعلق مضبوط تر بنانے کے لئے تالیف فرمائی ہے، اور جو لوگ الفاظ کے داؤ پیج اور ہیر پھیر سے حضور ا کی قدر ومنزلت گھٹاتے ہیں، موصوف نے دلائل کی تلوار سے ان کو مسکت اور منہ توڑ جواب دیا ہے کتاب کے مضمون کا خلاصہ درج ذیل ہے:
۱…موت فنا کا نام نہیں ،بلکہ ہر مرنے والا دوسری زندگی میں منتقل ہوجاتا ہے، جس کا نام برزخ ہے۔
۲…عام انسان اسی برزخ میں قیامت تک رہیں گے (المؤمنون نمبر ۱۰۰) مگر بعض سعادت مند ادھر فوت ہوئے، ادھر جنت چلے گئے۔
۳…عام انسانوں کے یہ دنیاوی بدن گل جاتے ہیں، ہڈیاں ہوجاتے ہیں یا بعض بدبخت جلا کر راکھ بنادیئے جاتے ہیں مگر ان کے ساتھ روح کا تعلق رہتا ہے تاکہ عذاب کو محسوس کریں۔
۴…بعض سعادتمندوں کے یہ بدن سلامت رہتے ہیں اور روح کا تعلق ان کے ساتھ رہتا ہے تاکہ جنت میں ملنے والی نعمتوں کا لطف اٹھائیں، سلام کہنے والوں کو جواب دیتے ہیں۔
۵… تمام انبیاء علیہم السلام کے بدن اسی طرح سلامت ہیں اور ان کے روح کا تعلق بہت زیادہ ان کے ساتھ ہے، ان پر سلام کہنا ضروری ہے اور ان کو زندہ سمجھنا ضروری ہے۔
۶…امام الانبیاء ا روضہٴ اقدس میں آج بھی زندہ ہیں، آپ کو آج بھی اسی طرح اللہ تعالیٰ کا رسول ماننا ضروری ہے ،جس طرح آج سے چودہ سو سال پہلے ضروری تھا، کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کا معنی آج بھی یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ا اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں، ہر مؤذن آپ ا کی رسالت کی شہادت دے کر گویا یہ اعلان کرتا ہے کہ آپ آج بھی رسول ہیں۔ ۷… ہر اس مسلمان کے لئے جو طاقت رکھتا ہو یہ واجب ہے کہ مدینہ منورہ جاکر روضہ ٴ اقدس کی زیارت کرے۔
۸…جو سعادت مند روضہ ٴ اقدس کے پاس آپ ا پر سلام پڑھتا ہے حضور انور ا خود سنتے ہیں اور اس کا جواب دیتے ہیں، جسے بعض سعادتمند سن بھی لیتے ہیں۔
۹…آپ ا پر درود شریف پڑھنا آپ کے ساتھ عشق اور محبت کی علامت ہے، جہاں بھی کوئی درود شریف پڑھتا ہے ،اس کے نام کے ساتھ خدمت اقدس میں فوراً پہنچا دیا جاتا ہے اور اسے قیامت میں آپ کا قرب حاصل ہوگا۔
۱۰…جس خوش بخت کو سید دو عالم ا کی زیارت خواب میں یا عالم مثال میں ہوجائے، وہ یقین کرے کہ اسے آپ ہی کی زیارت کا شرف حاصل ہوا ہے اور جو آپ فرمائیں ،اسے حق سمجھے۔“
اس کتاب پر امام الاولیاء حضرت مولانا احمد علی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ ، مرشد العلماء حضرت شاہ عبد القادر رائے پوری رحمتہ اللہ علیہ، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریارحمتہ اللہ علیہ، حضرت مولانا شمس الحق افغانی رحمتہ اللہ علیہ، مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع رحمتہ اللہ علیہ، حضرت مولانا خیر محمدرحمتہ اللہ علیہ، حضرت مولانا قاری محمد طیب رحمتہ اللہ علیہ، حضرت مولانا محمد بدر عالم مہاجر مدنی نور اللہ مراقدہم کی تقاریظ اس کتاب کی ثقاہت پر بین دلیل ہیں ۔کتاب اس لائق ہے کہ ہر مسلمان ایک بار ضرور اسے حرفاً حرفاً پڑھے۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: رحمت کائنات

Post by اضواء »

جاري تطبيق ................
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “سیرت سرورِ کائنات”