کس کا جمال ناز ہے جلوہ نما یہ سو بسو

اس ہستی کی زندگی کے اہم پہلو
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

کس کا جمال ناز ہے جلوہ نما یہ سو بسو

Post by محمد شعیب »

کس کا جمال ناز ہے جلوہ نما یہ سو بسو
گوشہ بگوشہ دربدر قریہ بہ قریہ کو بہ کو
اشک فشاں ہے کس لئے دیدہ منتظر میرا
دجلہ بہ دجلہ یم بہ یم چشمہ بہ چشمہ جو بجو
میری نگاہ شوق میں حسن ازل ہے بے حجاب
غنچہ بہ غنچہ گل بہ گل لالہ بہ لالہ بو بہ بو
جلوہ عارض نبی رشک جمال یوسفی
سینہ بہ سینہ سر بہ سر چہرہ بہ چہرہ ہو بہ ہو
زلف دراز مصطفی گیسوئے لیل حق نما
طرہ بہ طرہ خم بہ خم حلقہ بہ حلقہ مو بہ مو
یہ میرا اضطراب شوق رشک جنون قیس ہے
جذبہ بہ جذبہ دل بہ دل شیوہ بہ شیوہ خو بہ خو
تیرا تصور جمال میرا شریک حال ہے
نالہ بہ نالہ غم بہ غم نعرہ بہ نعرہ ہو بہ ہو
بزم جہاں میں یاد ہے آج بھی ہر طرف تیری
قصہ بہ قصہ لب بہ لب خطبہ بہ خطبہ رو بہ رو
کاش ہو ان کا سامنا عین حریم ناز میں
چہرہ بہ چہرہ رخ بہ رخ دیدہ بہ دیدہ دو بہ دو
عالم شوق میں رئیس کس کی مجھے تلاش ہے
خطہ بہ خطہ راہ بہ راہ جادہ بہ جادہ سو بہ سو

رئیس امروہی
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: کس کا جمال ناز ہے جلوہ نما یہ سو بسو

Post by مدرس »

واہ شعیب بھائی اس کو کہتے ہیں ذوق
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کس کا جمال ناز ہے جلوہ نما یہ سو بسو

Post by محمد شعیب »

مدرس wrote:واہ شعیب بھائی اس کو کہتے ہیں ذوق
نہیں مدرس بھائی.انہیں ذوق نہیں رئیس امروہی کہتے ہیں. :)
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: کس کا جمال ناز ہے جلوہ نما یہ سو بسو

Post by علی عامر »

آپ کے اعلی حسن ذوق انتخاب پر ممنون ہوں۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کس کا جمال ناز ہے جلوہ نما یہ سو بسو

Post by محمد شعیب »

علی عامر wrote:آپ کے اعلی حسن ذوق انتخاب پر ممنون ہوں۔
شکریہ حضور
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کس کا جمال ناز ہے جلوہ نما یہ سو بسو

Post by محمد شعیب »

یہ میری سب سے پسندیدہ حمد ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کس کا جمال ناز ہے جلوہ نما یہ سو بسو

Post by چاند بابو »

بہت خوب بہت بڑھیا کلام ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: کس کا جمال ناز ہے جلوہ نما یہ سو بسو

Post by اضواء »

بہت بہترین ہے شکریہ :clap:
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کس کا جمال ناز ہے جلوہ نما یہ سو بسو

Post by محمد شعیب »

آپ سب کا بھی شکریہ
Post Reply

Return to “سیرت سرورِ کائنات”