دنیا میں بھوک کے خاتمے میں‌مدد دیجئے آن لائن گیم کھیل کر

دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ کچھ نیا، کچھ اچھوتا۔
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

دنیا میں بھوک کے خاتمے میں‌مدد دیجئے آن لائن گیم کھیل کر

Post by چاند بابو »

[center]دنیا میں بھوک کے خاتمے میں‌مدد دیجئے صرف ایک آن لائن گیم کھیل کر[/center]

ذرا سو چئے، آپ اپنے کمپیوٹر پر ایک آن لائن گیم کھیل رہےہیں اور آپ کی اس گیم میں حاصل شدہ کامیابی بھوکے لوگوں کی بھوک مٹانے کے لئے ایک امداد کی شکل اختیار کر رہی ہے جو دنیا کے چند ایک غریب ترین ممالک میں بھوک مٹانے کی کاوشوں کے لئے خرچ کی جائے گی۔ یعنی جتنا وقت آپ کھیل میں گزاریں گے اتنا ہی زیادہ کھانا غریب افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔

یہ ایک آن لائن مزاق جیسا لگتا ہے لیکن ایسا ہے نہیں۔

مفت چاول (Free Rice) ایک دلچسپ آن لائن گیم ہے جو کہ نہ صرف آپ کو اپنی Vocabulary یعنی انگریزی لغت کے ذخیرہ الفاظ کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہے بلکہ آپ کو یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ آپ کسی بھوکے کو ایک پلیٹ چاول کا عطیہ دے سکیں۔

مگر کیسے؟
بطور ایک کھلاڑی آپ کو ایک لفظ دیا جائے گا اور آپ نے اس لفظ سے ملتا جلتا یعنی ہم معنی لفظ اسی سائیٹ پر دیئے گئے الفاظ میں تلاش کرنا ہوگا، ہر درست جواب جس کا انتخاب آپ کریں گے اس کے بدلے میں سائیٹ پر اشتہارات دینے والے دس دانے چاول اقوامِ متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام میں جمع کروا دیں گے، یعنی جتنا زیادہ آپ جیتیں گے اتنی ہی زیادہ امداد چاولوں کی صورت میں آپ بھیجیں گے۔

مفت چاول پروگرام پچھلے تین سال سے جاری ہے اور اس بار انہوں نے چاولوں کی مقدار بڑھا کر چار ملین افراد کے لئے کر دی ہے۔ سائیٹ ہر روز چالیس ہزار افراد کو اپنی طرف راغب کرنے میں مقبولیت رکھتی ہے۔

یہ آپ کے لئے ایک موقع ہے جس کے تحت آپ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کر سکتے ہیں، الجزیرہ ٹی وی کی نیوز ویب کے مطابق 07 ستمبر تک اکٹھی ہونے والے تمام چاول بطور امداد پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کئے جائیں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: دنیا میں بھوک کے خاتمے میں‌مدد دیجئے آن لائن گیم کھیل کر

Post by شازل »

یہ تو کافی مدد گار گیم ہے
میں ٹرائی کرتاہوں
گوگل ٹرنسلیٹ سے کافی مدد ملتی ہے
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: دنیا میں بھوک کے خاتمے میں‌مدد دیجئے آن لائن گیم کھیل کر

Post by رضی الدین قاضی »

یہ بہت ہی اچھی بات ہے کہ ہم کمپیوٹر پر گیم کھیل کر بھوکے لوگوں کا پیٹ بھر سکتے ہیں۔

شیئرنگ کے لیئے شکریہ چاند بھائی۔
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: دنیا میں بھوک کے خاتمے میں‌مدد دیجئے آن لائن گیم کھیل کر

Post by بلال احمد »

شیئرنگ کے لیے شکریہ بھائی جان
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: دنیا میں بھوک کے خاتمے میں‌مدد دیجئے آن لائن گیم کھیل کر

Post by نورمحمد »

لیکن بھائی کیا حقیقت میں ایسا ہے ؟؟
Post Reply

Return to “دنیا میرے آگے”