Page 1 of 1

’پاکستانی ایم این اے کتنے امیر ہیں‘

Posted: Tue Sep 14, 2010 7:43 pm
by اعجازالحسینی
پاکستان کے ایوانِ زیریں یا قومی اسمبلی کے اراکین کے اثاثوں میں گزشتہ چھ سال کے دوران تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ سال دو ہزار دو اور تین کے درمیان ایک رکنِ اسمبلی کے اثاثوں کی اوسط مالیت اگر دو کروڑ ستائیس لاکھ تھی تو وہ سال دو ہزار آٹھ نو میں بڑھ کر آٹھ کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے۔اسلام آباد سے بی بی سی کے نامہ نگار ہارون الرشید کے مطابق پارلیمانی جمہوریت کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی ایک غیرسرکاری تنظیم پیلڈیٹ نے یہ اعداوشمار اراکینِ اسمبلی کی جانب سے انتحابی کمیشن کے پاس جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیل سے حاصل کیے ہیں۔
’پاکستانی ایم این ایز کتنے امیر ہیں‘ کے نام سے رپورٹ میں تنظیم کا کہنا ہے کہ موجودہ اسمبلی کے اراکین پرانے ایوان سے دوگنا امیر ہیں۔ موجودہ ایوان کے امیر ترین رکنِ پیپلز پارٹی کے محبوب اللہ جان ہیں جوکوہستان سے ہیں جن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت تین ارب روپے سے زیادہ ہے۔
دوسرے نمبر پر شاہد خاقان عباسی جبکہ تیسرے پر جہانگیر خان ترین ہیں۔
اس کے مقابلے میں غریب ترین رکن فیصل آباد سے حکمراں پیپلز پارٹی کے سعید اقبل چوہدری ہیں جن کے ذمے تقریبا تین کروڑ روپے واجب ادا ہیں۔ ان کے بعد سانگھڑ سندھ سے روشن دین جونیجو اور لاہور سے شیخ روحیل اصغر ہیں۔
خواتین میں مسلم لیگ نون کی پنجاب سے رکن نزحت صدیق امیر ترین ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت اکانوے کروڑ سے زائد کے ہیں۔ ان کے بعد پشاور سے پیپلز پارٹی کی عاصمہ ارباب جہانگیر دوسرے نمبر پر پانچ سو پندرہ کروڑ روپے کے ساتھ ہیں۔عورتوں میں مسلم لیگ نون کی پنجاب سے رکن نزحت صدیق امیر ترین ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت اکانوے کروڑ سے زائد کے ہیں۔ ان کے بعد پشاور سے پیپلم پارٹی کی عاصمہ ارباب جہانگیر دوسرے نمبر پر پانچ سو پندرہ کروڑ روپے کے ساتھ ہیںقبائلی علاقوں سے رکن اسمبلی محمد کامران خان کے اثاثوں میں ایک سال میں بیالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ امیر ترین سیاسی جماعت کے طور پر جس کے اراکین دولتمند ہیں مسلم لیگ فنکشنل ثابت ہوئی ہے۔
جغرافیائی اعتبار سے اسلام آباد سے منتخب اراکین کے بعد ترتیب وار خیبر پختونخواہ، پنجاب، قبائلی علاقوں، سندھ اور بلوچستان کے اراکین امیر ترین ہیں۔


بی بی سی

Re: ’پاکستانی ایم این اے کتنے امیر ہیں‘

Posted: Tue Sep 14, 2010 8:42 pm
by چاند بابو
یہ خبر بالکل غلط ہے اگر ان بیچاروں پر قرض دیکھا جائے تو ان کے اثاثہ جات سے بہت بڑھ کر ہو گا۔

Re: ’پاکستانی ایم این اے کتنے امیر ہیں‘

Posted: Thu Sep 16, 2010 7:23 pm
by muhammad_ijaz
اعجاز بھائی
یہ امیر ہو رہے ہیں اور عوام غریب ہو رہی ہے - لیکن ان کو چننے والے بھی تو عوام ہی ہیں

Re: ’پاکستانی ایم این اے کتنے امیر ہیں‘

Posted: Sun Sep 19, 2010 6:45 pm
by بلال احمد
مجھے تو اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ عوام کو کیا ہو گیا ہے؟ یہ اپنے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟