موت دبے پاؤں چلی آ رہی ہے۔

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

موت دبے پاؤں چلی آ رہی ہے۔

Post by رضی الدین قاضی »

بسم اللہ الرحمن الرحیم

معزز اراکین اردو نامہ، شاید یہ میری آخری تحریر ہو۔ کیونکہ موت لمحہ بہ لمحہ قریب آتی جارہی ہے۔ اور ہم جان بوجھ کر
در گذر کرتے چلے جا رہے ہیں۔ یہ آپ بھی بخوبی جانتے ہیں کہ موت کا کوئی بھروسہ نہیں۔ کبھی بھی اچانک آ کر دبوج لے گی، اور ہم کچھ نہ کر سکیں گے۔
میرے پیارے بھائیوں جب مسلمان کے گھر بچہ پیدا ہوتا ہے تو اذان دی جاتی ہے ، اور مرنے کے بعد نماز جنازہ پڑھی جاتی ہے۔ بس اذان اور نماز کے درمیان جتنا وقفہ ہو تا ہے یہی اصل میں مسلمانوں کی زندگی ہے۔

یا اللہ ہم سب کو آخیرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرما۔ آمین !
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

محترم رضی بھائی
میں سمجھ نہیں سکا کہ آپ نے آخری پوسٹ کا حوالہ بطور استعارہ استعمال کیا ہے یا خدا نخواستہ کوئی مسئلہ ہے آپ کے ساتھ۔ خدا ہم سب کو اپنی آخرت کے لئے تیاری کرنے کی توفیق دیں اور سب کو اس دنیا سے جاتے وقت اپنی رضا نصیب فرمائے (آمین)۔
خدا کرے ہمارے بزرگوں کا سایہ تاحیات ہمارے سروں پر قائم رہے۔ پلیز اپنی خیریت سے مطلع فرمائیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

اللہ تعالی کا فضل و کرم ہے جناب ، میں بالکل خیریت و عافیت
سے ہوں۔ ویسے موت کو تو یاد کرتے رہنا چاہیئے۔ آپ کی تحریر
میں تشویش و تڑپ محسوس کی ہے میں نے۔ یہی جذبہ میں تمام امت میں دیکھنا چاہتا ہوں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے آپ بالکل خیریت سے ہیں۔ اس بحث کے لئے میں نے بہتر سمجھا کہ اس مضمون کو مذہبی گفتگو کے خانے میں شفٹ کردوں کیا میں نے درست کیا؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

جی جناب ، آپ نے بالکل صحیح قدم اٹھایا ہے۔
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں
سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

جی ہاں

Post by پپو »

کیا بات ہے بھائی رضی صاحب اگر انسان کسی مرتے ہوئے آدمی کو ذرا غور سے دیکھ لے یا کبھی قبرستان جاکر ان ناموں اور تختیوں پر ہی غور کرلے جو کبھی اسی دنیا کے باسی تھے باقاعدہ ان کی تاریخ پیدائش سے لیکر موت کے وقت اور موت کا مقام تک درج ہوتا ہے اور پھر اسی قبر ستان کی کسی شکستہ سی قبر پر بیٹھ کر اپنے دفن ہونے کے مقام کا تعین کرے اور سوچے کیا میں ان سے زیادہ خوبصورت ہوں‌ یا ان سے زیادہ جاہ و حشمت کا مالک ہوں یا میرا نام ان سے زیادہ معتبر ہے
تو وہ کبھی کسی کی حق تلفی نہیں‌کرے گا کسی کو حقیر نہیں جانے گا اس کی زبان سے سے کسی کو تکلیف نہیں ہوگی
مرنے سے پہلے مرا ہو انسان خدا کو پا لیتا ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

واقعی پپو بھائی آپ نے بالکل درست بات کی ہے موت سے پہلے مرا انسان ہی انسانیت کی معراج ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بہت بہت شکریہ جناب پپو صاحب۔ جو بات میں کہنے کی کوشیش کررہا تھا اس کو آپ نے ذیادہ واضع انداز میں پیش کیا۔ شاید کسی کے دل میں اتر جائے یہ بات۔ اللہ ہم سب کو نیک توفیق عطا کرے۔ آمین !
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”