Page 1 of 1

کائنات کی سب سےٹھنڈی جگہ

Posted: Wed Sep 10, 2008 6:21 pm
by پپو
کائنات کی سب سےٹھنڈی جگہ
Image
فرانس اور سوئٹزرلینڈ کی سرحد پر ایک سرنگ کے اندر علم طبیعات کے تجربات کے لیے بنائی جانے والی لیبارٹری کائنات کی سب سے ٹھنڈی جگہ ثابت ہو رہی ہے۔
خلاء کے دور دراز علاقوں میں درجۂ حرارت 270 منفی سینٹی گریڈ بتائی جاتی ہے لیکن اس لیبارٹری میں درجۂ حرارت منفی 271 سینٹی گریڈ ہوگا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اس لیبارٹری میں اب تک کا سب سے طاقتور تجربہ کیا جائے گا جس کے تحت کچھ ویسے ہی حالات پیدا کیا جائیں گے جو بِنگ بینگ کے فوری بعد رہے ہونگے۔

سائنسی نظریے بِگ بینگ کے تحت کائنات کا جنم ایک ایسے طاقتور طبیعاتی دھماکے کے بعد ہوا جس کے نتیجے میں مختلف سیارے کائنات میں پھیل گئے اور وہاں کروڑوں سالوں کے دوران تبدیل ہوتے ہوئے ماحول میں، مثال کے طور پر زمین پر، زندگی وجود میں آئی۔

ہزاروں مقناطیسی تاروں پر مبنی ایک دوسرے سے ٹکرانے والی پائپ ایل ایچ سی (لارج ہیڈرون کولائیڈر) تیار کی گئی ہے جو فرانسیسی سرحد پر سرنگ میں بنائی جانے والی اس لیبارٹری میں منفی دو سو اکہتر سینٹی گریڈ پر نصب کی جا رہی ہے۔

یہ مقناطیسی تاریں چوڑی کی شکل میں اس طرح لگائی گئی ہیں کہ وہ اس سرنگ میں ستائیس کلومیٹر تک اس پائپ یا ایل ایچ سی میں پیوست ہوں گی۔

جب اس لیبارٹری میں تجربہ کیا جائےگا تو ذراتی شعائیں مقناطیسی تاروں سے پیوست پائپ یا ایل ایچ سی کے ذریعے مخالف سمت میں روشنی کی رفتار سے گزرتے ہوئے بعض مقامات پر ٹکرائیں گیں۔اس تجربے کے نتیجے میں یہ ٹکراؤ طوفانی نوعیت کا ہوگا، بالکل کچھ ایسا ہی جیسا کہ بِگ بینگ کے وقت ہوا ہوگا۔

لیبارٹری میں اس نوعیت کا یہ پہلا تجربہ ہے لیکن عوامی دلچسپی کی بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ ایسے سرد حالات میں ہوگا جو یہ ثابت کریں گے کہ کائنات میں اتنی ٹھنڈ کہیں اور نہیں ہے۔
بشکریہ بی بی سی


Image
بشکریہ جنگ

Posted: Wed Sep 10, 2008 10:42 pm
by چاند بابو
بہت شکریہ پپو بھائی آپ نے بہت اچھی سائنسی تحقیق کی معلومات شئیر کی ہیں‌۔ اور آپ کی پوسٹ میں ہی اتنا اثر ہے کہ میں سردی محسوس کر رہا ہوں اور 271 ڈگری کا سن کا ہی کانپا چھڑ جاتا ہے۔

Posted: Thu Sep 11, 2008 9:21 am
by رضی الدین قاضی
معلوماتی شیئر نگ کے لیئے بہت بہت شکریہ پپو بھائی ۔

Posted: Fri Sep 12, 2008 1:24 am
by مجیب منصور
پپو بھائی معلوماتی پوسٹ کا شکریہ