Page 1 of 4

☎خليل جبران☎

Posted: Mon Aug 23, 2010 7:13 am
by اضواء
[center]☎خليل جبران☎
Image
خليل جبران لبنان کے فلسفي ،شاعراورمصور تھے-
وہ 6جنوري1883ميں پيدا ہوئے
آپ خوبصورت مگر تند خوں تهے

خليل جبران کہتے ہيں کہ
جب تم زندگي کے تمام اسرار معلوم کر چکو تو
تمھيں موت کا شوق پيدا ہو گا،

کيونکہ موت بھي زندگي کے رازوں ميں سے ايک ہے
Image[/center]

Re: ☎خليل جبران☎

Posted: Mon Aug 23, 2010 7:19 am
by عتیق
سچ کہا.
موت سے بڑھ کر کوئی زندگی نہیں
حضور کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں
[center]دنیا مومن کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے.[/center]

Re: ☎خليل جبران☎

Posted: Mon Aug 23, 2010 9:13 am
by اعجازالحسینی
بہت خوب

Re: ☎خليل جبران☎

Posted: Mon Aug 23, 2010 9:31 pm
by چاند بابو
بہت شکریہ محترمہ اضواء خلیل جبران پر معلوماتی تحریر شئیر کرنے کا شکریہ ۔

ذیل میں خلیل جبران کے چند اور اقوال نقل کر رہا ہوں۔

1ِ- قابل رحم ہے وہ قوم جو عقائد کی دولت وافر مقدار میں‌رکھتی ہو مگر دین کے بتائے ہوئے راستے پر نہ چلتی ہو۔

2- قابل ہمدردی ہے وہ قوم جو وہ کپڑا پہنے جو اس نے خود نہ بنا ہو،وہ غلہ کھائے جو اسنے خود نہیں اگایا ہو اور جو شدید ہیجان سے خواب میں نفرت کرے لیکن بیداری کی حالت میں اسکے آگے سر جھکا دے۔

3-قابل نفریں ہے وہ قوم جو غرور اور تفاخر کی باتیں اپنی تباہی کے ویرانوں میں‌بیٹھ کر کرنے کی ہمت کا مظاہرہ کرے اور ظالم کا گریبان پکڑنے پر اسوقت تک آمادہ نہ ہو جب تک اسکی گردن تلوار اور گھوڑی کے بیچ میں‌نہ آجائے۔

4-ہمدردی کے لائق ہے وہ قوم جسکا راہنما لومڑی کی خصوصیات رکھتا ہو جسکا فلسفی شعبدہ باز ہو اور خود صرف نقالی اور پیوندکاری کا ہنر جانتا ہو۔

5-افسوس اس قوم پر جو آنے والے نئے حاکم کا استقبال ڈھول باجوں‌سے کرے اور مذاق و تمسخر کے نعروں سے اسے رخصت کرے تاکہ آنے والے نئے حاکم کو ڈھول باجوں سے خوشآمدید کہا جا سکے۔

6-رحم کی متقاضی ہے وہ قوم جو حصوں ،ٹکڑوں میں بٹی ہو اور ہر ٹکڑا اپنے آپ کو ایک علیحدہ قوم سمجھتا ہو۔

Re: ☎خليل جبران☎

Posted: Tue Aug 24, 2010 1:39 am
by اضواء
موضوع کی حوصلہ آفزائی کا آپ سب کا بہت بہت شکریہ

Re: ☎خليل جبران☎

Posted: Tue Aug 24, 2010 1:44 am
by اضواء
[center]☎خليل جبران☎

اگر تم کسی سے محبت کرتے ہو تو
اُسے آزاد چھوڑدو
اگرچلاجائے تو اُسے بھول جاؤ
اور اگر واپس آجائے تو اُس کی پرستیش کرو[/center]

Re: ☎خليل جبران☎

Posted: Sun Oct 10, 2010 12:24 pm
by muhammad_ijaz
Image

کیا خلیل جبران بھائی مسلمان تھے ؟

Re: ☎خليل جبران☎

Posted: Sun Oct 10, 2010 2:19 pm
by rohaani_babaa
شاباش اضواء ۔۔۔۔۔۔بہت اچھا بچہ لگتا ہے عقل مندی کی باتیں کرتا ہے۔

محترم چاند بابو:
کیا آپ پاکستانی قوم کی خصوصیات تو نہیں بیان کررہے ہیں ؟؟؟؟؟؟

Re: ☎خليل جبران☎

Posted: Sun Oct 10, 2010 9:04 pm
by چاند بابو
جی نہیں روحانی بابا یہ وہ اقوال ہیں جو خلیل جبران نے آج سے سالوں پہلے کہے تھے لیکن آجکل ہم پر فٹ آتے ہیں۔

Re: ☎خليل جبران☎

Posted: Sun Oct 10, 2010 9:21 pm
by rohaani_babaa
چاند بابو wrote:جی نہیں روحانی بابا یہ وہ اقوال ہیں جو خلیل جبران نے آج سے سالوں پہلے کہے تھے لیکن آجکل ہم پر فٹ آتے ہیں۔
محترم چاند بابو Fit ہوتے ہیں یا منطبق ہوتے ہیں :D

Re: ☎خليل جبران☎

Posted: Wed Oct 13, 2010 3:49 am
by اضواء
rohaani_babaa wrote:شاباش اضواء ۔۔۔۔۔۔بہت اچھا بچہ لگتا ہے عقل مندی کی باتیں کرتا ہے۔

[/color]
آپکی آمد اور موضوع کی ہمت آفزائی کا بہت بہت شکریہ
امید کرتی ہوں کے آگے بھی میرا حوصلہ بڑھاتے رہنیگے

أحسنت جعله الله في موازين حسناتك

Re: ☎خليل جبران☎

Posted: Wed Oct 13, 2010 3:53 am
by اضواء
[center]Image

خليل جبران

-بعض انسانوں کي شخصيت ميں ايسي تابندگي ہوتي ہے
جو خود ان کي شناخت کي راہ ميں حائل ہو جاتي ہے-
ايسے لوگوں کو ان کي موت کے بعد پہچانا جاتا ہے-


Image[/center]

Re: ☎خليل جبران☎

Posted: Wed Oct 13, 2010 11:01 am
by rohaani_babaa
[quote="{أضواء}"][center][img]

خليل جبران

-بعض انسانوں کي شخصيت ميں ايسي تابندگي ہوتي ہے
جو خود ان کي شناخت کي راہ ميں حائل ہو جاتي ہے-
ايسے لوگوں کو ان کي موت کے بعد پہچانا جاتا ہے-


شاباش بیٹا بہت اچھی باتیں نقل کی ہیں اللہ آپ کو دین و دنیا کی خوشیاں عطا فرمائے۔

Re: ☎خليل جبران☎

Posted: Wed Oct 13, 2010 8:09 pm
by اضواء
rohaani_babaa wrote:[quote="]
شاباش بیٹا بہت اچھی باتیں نقل کی ہیں اللہ آپ کو دین و دنیا کی خوشیاں عطا فرمائے۔
[/quote][/quote]

الله سبحانه آپکو بھی اپنے نیک مقصد میں کامیاب رکھے
Image

Re: ☎خليل جبران☎

Posted: Wed Oct 13, 2010 8:16 pm
by اضواء
[center]☎خليل جبران☎

جب سے مجھے پتا چلا ہے کہ
مخمل کے گدوں پر سونے والوں کے خواب ،
ننگی زمیں پر سونے والوں سے مختلف نہیں ہوتے ،
تب سے مجھے خدائی انصاف پر پورا اعتماد ہوگیا ہے
Image[/center]

Re: ☎خليل جبران☎

Posted: Wed Oct 13, 2010 8:45 pm
by چاند بابو
rohaani_babaa wrote:
چاند بابو wrote:جی نہیں روحانی بابا یہ وہ اقوال ہیں جو خلیل جبران نے آج سے سالوں پہلے کہے تھے لیکن آجکل ہم پر فٹ آتے ہیں۔
محترم چاند بابو Fit ہوتے ہیں یا منطبق ہوتے ہیں :D
اجی روحانی بابا ہوتے تو کچھ ایسے ہی ہیں لیکن اتنے مشکل اور گاڑھے انداز میں ہم سے نہیں ہوتے ہیں۔

Re: ☎خليل جبران☎

Posted: Wed Oct 13, 2010 9:40 pm
by rohaani_babaa
ارے چاند بابو فکر نہ کیجیئو ہماری سنگت میں مشق سخن ہوتی رہے گی۔ بقول شاعر
راہ پر ان کو چلا لائے تو ہیں باتوں میں
اور کھل جائیں گے دو چار ملاقاتوں میں

Re: ☎خليل جبران☎

Posted: Thu Oct 14, 2010 10:08 am
by اضواء
[center]☎خليل جبران☎

اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھہ
لیاتو يقيناً تم نے دنیا کا سب سے بڑا فن سیکھہ لیا


انسان کی حقیقت ان چیزوں میں
نہیں ہوتی جو وہ ظاہر کرتا ہے بلکہ ان چیزوں میں ہے جنہیں وہ ظاہر نہیں کرتا


مین زمانے کا قیاس اپنے
اس قول سے نا کروں کہ ““ کل تھا اور کل ہوگا““
[/center]

Re: ☎خليل جبران☎

Posted: Tue Oct 19, 2010 7:02 pm
by بلال احمد
عمدہ اقوال شیئرکرنے کے لیے شکریہ :inlove: :inlove: :inlove:

Re: ☎خليل جبران☎

Posted: Thu Oct 21, 2010 3:33 pm
by اضواء
[center]☎خليل جبران☎

حسن
حسن کی بھی اپنی ہی ایک زبان ہوتی ہے
یہ زبان لفظوں اور ہونٹوں کی محتاج نہیں ہوتی
یہ ایک غیر فانی زبان ہے اور کائنات کا ہر انسان اسے سمجھتا ہے!!
یہ آفاقی زبان جھیل کی مانند ہے
جو ہمیشہ خاموش رہتی ہے
لیکن گنگناتی اور شور مچاتی ندیوں کو اپنی گہرائی
میں اتار لیتی ہے اور پھر وہی ازلی اور ابدی سکون چھا جاتا ہے !!!
[/center]