Page 1 of 1

وہ جو دربدر خاک بسر ہوئے...انہیں پھر وہی حالات دو

Posted: Mon Aug 23, 2010 12:01 am
by چاند بابو
وہ جو دربدر خاک بسر ہوئے
وہ جو لٹ گئے بے گھر ہوئے
وہ نہ مانگیں تم سے تمہارا گھر
نا تمہارا سکھ نا تمہارا در
وہ تو چاہتے ہیں گزر بسر
انہی وادیوں میں عمر بھر
یہ کڑا وقت یہ تلخیاں
یہ گردشیں یہ بجلیاں
ہے ہمارے رب کا یہ امتحاں
چلو قافلوں کو کرو رواں
آؤ مل کے انکا ساتھ دو
جو مدد کرے وہ ہاتھ دو
کہ یہ اپنی دھرتی کے لوگ ہیں
انہیں زندگی کی سوغات دو
انہیں پھر وہی حالات دو

انہیں پھر وہی حالات دو


[center]Image[/center]

[center]Image[/center]

[center]Image[/center]

[center]Image[/center]

[center]Image[/center]

[center]Image[/center]

[center]Image[/center]

[center]Image[/center]

[center]Image[/center]

[center]Image[/center]

[center]Image[/center]

[center]Image[/center]

[center]Image[/center]

Re: وہ جو دربدر خاک بسر ہوئے...انہیں پھر وہی حالات دو

Posted: Mon Aug 23, 2010 3:59 am
by عتیق
واہ واہ چاند بھائی
اپ نے تو دل کے تار تک ہلا دیئے.
اللہ ہمیں اپنے پیارے پاکستان اورعوام کی مدد کی توفیق عطاء فرمائیں.
اور سیلاب زدگان کی تکلیف کا احساس کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں.
ان کے دکھ اور غم سے ساتھ ساتھ شریک ہونے کی توقیق عطاء فرمائیں.
واقع یہ افت اگرہمارے ساتھ ہوتا تو ہمیں اس تکلیف کا پتہ چلتا.

Re: وہ جو دربدر خاک بسر ہوئے...انہیں پھر وہی حالات دو

Posted: Mon Aug 23, 2010 8:58 am
by شازل
اف
یہ تو ایک قیامت ہے
اس قوم کےنصیب میں اتنے غم لکھے ہونگے،
اے اللہ ہم پر رحم فرما آمین

Re: وہ جو دربدر خاک بسر ہوئے...انہیں پھر وہی حالات دو

Posted: Mon Aug 23, 2010 9:24 am
by اعجازالحسینی
اس طرح کے حالات دیکھ کر تو سمجھ میں ہی نہیں‌آتا بندہ کیا کرے ، ان لوگوں کے غموں اور دکھوں کا مدوا کیسے کرے ؟

Re: وہ جو دربدر خاک بسر ہوئے...انہیں پھر وہی حالات دو

Posted: Mon Aug 23, 2010 9:22 pm
by چاند بابو
بہت شکریہ کہ آپ نے اس کو اپنی سندِ پسند یدگی عطا کی۔

کیا آپ لوگ یہ بتانا پسند کریں گے کہ اپنی اپنی سطح پر ان بیچارے لوگوں کے لئے کیا کیا؟

Re: وہ جو دربدر خاک بسر ہوئے...انہیں پھر وہی حالات دو

Posted: Tue Aug 24, 2010 7:39 am
by عتیق
جی ہاں کیا ہے.


پر بزرگوں کا قول ہےکہ نیکی اس طرح کرو کہ
ایک ہاتھ سے دو تو دوسرے ہاتھ کوپتہ تک نہ چلے.

Re: وہ جو دربدر خاک بسر ہوئے...انہیں پھر وہی حالات دو

Posted: Tue Aug 24, 2010 9:31 am
by اعجازالحسینی
کیا اسکی تفصیل بتانا آپکو ضروری ہے :x :x :x :x

Re: وہ جو دربدر خاک بسر ہوئے...انہیں پھر وہی حالات دو

Posted: Tue Aug 24, 2010 9:14 pm
by چاند بابو
جی نہیں تفصیلات بتانا ہرگز ضروری نہیں ہے بلکہ تفصیلات بتانے سے تو شاید نیکی ہلکی ہو جاتی ہے۔
میرا مطلب یہ تھا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ ہم لوگ آج تک صرف یہاں پوسٹ پر پوسٹ لگانے میں ہی مصروف ہیں لیکن ان بیچارے دکھی لوگوں کے لئے عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا۔
جو ہوسکے حسبِ توفیق ان کے لئے بھی ضرور کریں جو آپ کی راہ دیکھ رہے ہیں۔