متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے پاکستان کے مذہبی طبقے کو کیا فائد

اپنی تجاویز ، رائے ، تبصرے اور فورم سے متعلق شکایات وغیرہ یہاں درج کریں
Post Reply
محمدزاہرنورالبشر
کارکن
کارکن
Posts: 33
Joined: Sun Aug 01, 2010 9:27 pm

متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے پاکستان کے مذہبی طبقے کو کیا فائد

Post by محمدزاہرنورالبشر »

آج سے چند سالوں پہلے ملک کی تمام دینی و سیاسی جماعتیں نے متحدہ ملی مفادات کے تحت ایک جماعت " متحدہ مجلس عمل "قائم کی تھی ... پھر سارے حضرات اپنے اپنے مفادات کے تحت جدا ہوگئے .. . اس دوران سارے لوگ خاموش رہے لیکن اب دوبارہ شوشہ چھوڑ ا گیا ہے کہ متحدہ مجلس عمل دوبارہ سے بحال ہورہی ہے ... اس سلسلے میں کوششیں تیز سے تیز تر ہیں؟؟؟
دوسری طرف میڈیا کی جانب سے مذہبی طبقے پر زبردست طعن و تشنیع کے تیر برسائے جا رہے ہیں اور یہ کہاجارہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے صرف اورصرف "اسلام "کا نقصان ہے باقی سارے اپنے اپنے مفادات کے تحفظ کی خاطراتحاد کا نعرہ لگایا جارہا ہے ....
اس حوالے سے آپ کیا کہتے ہیں؟؟؟؟
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے پاکستان کے مذہبی طبقے کو کیا

Post by بلال احمد »

محمدزاہرنورالبشر بھائی جماعت کوئی بھی ہو سب کا مقصد ایک ہی ہے. اور وہ ہے پاکستان کو کیسے کنگال کیا جائے. اب وہ متحدہ مجلس کی صورت میں ہو یا کسی اور جماعت کے نام سے.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
فرحان دانش
دوست
Posts: 276
Joined: Sat Aug 08, 2009 12:01 pm
جنس:: مرد

Re: متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے پاکستان کے مذہبی طبقے کو کیا

Post by فرحان دانش »

متحدہ مجلس عمل نے صرف ذاتی مفاد کی سیاسیت کی تھی اس لئے اس کا کوئی فائدہ عوام کونہیں ملا
[center]| فرحان دانش ڈاٹ کام |
فرحان دانش کی آفیشل ویب سائٹ[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے پاکستان کے مذہبی طبقے کو کیا

Post by بلال احمد »

فرحان بھائی کیا کسی جماعت نے عوام کو ریلیف دیا بھی ہے؟؟؟
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے پاکستان کے مذہبی طبقے کو کیا

Post by چاند بابو »

میرے خیال میں تو متحدہ مجلسِ عمل کے دوبارہ قیام سے ملک و قوم کو کوئی فائدہ نہیں پہنچنے والا ہے۔
کیونکہ ماضی میں متحدہ مجلسِ عمل کا اسمبلی میں جو کردار رہا ہے وہ قابلِ تعریف نہیں بلکہ قابلِ مذمت ہے۔
متحدہ مجلسِ عمل پہلے بھی ایک فوجی امر کی پیداوار تھی جس نے آخری وقت تک اسے سپورٹ فراہم کی۔
اور اگر اب اس کی ازسرِ نو تشکیل ہونے جا رہی ہے تو اس میں بھی ان مولویوں کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔
بلکہ انہیں کوئی نہ کوئی اجنسی یا کوئی ادارہ یا کوئی سیاسی پارٹی ہی اس امر کے لئے اکسا رہی ہو گی۔
پسِ پردہ انہیں کھلے حلوے مانڈے کا لالچ دیا گیا ہو گا اور عوام کے سامنے اسلام کے نام پر انہیں بلیک میل کیا جائے گا۔
ایک بار پھر مجلسِ عمل میدان میں آئے گی جو پھر کسی آمر کسی ظالم کی کھل کر مدد کرے گی۔
اپنے پیٹ کچھ اور بڑھا ئے گی کچھ زمینیں الاٹ کروائے گی کچھ پیٹرول پمپس حاصل کرے گی اور ایک بار پھر عوام کو دوزخ میں دھکیل جائے گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے پاکستان کے مذہبی طبقے کو کیا

Post by بلال احمد »

چاند بھائی ویسے یہ تو مجلس عمل ہے جو کہ پاکستانی عوام کو اسلام کے نام پر بدنام کر رہی ہے. لیکن اگر اس سے قطع نظر دیکھا جائے توپاکستانی مفاد کے لیے اب تک مثبت عمل یا مثبت اقدام کس جماعت نے اٹھایا ہے؟ اگر اٹھایا ہے تو عوام کا کیا رسپونس ملا ہے انہیں. کیونکہ حکومت تو عوام ہی منتخب کرتے ہیں نہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “آپکی رائے، تجاویز، اور شکایات”