Page 1 of 2

کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟؟

Posted: Mon Aug 02, 2010 9:25 pm
by ایم اے رضا
کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟؟

آپکی رائے کا منتظر

Re: کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟

Posted: Mon Aug 02, 2010 10:29 pm
by چاند بابو
اسلام نے انسانی شعور کو اعلیٰ انسانی اقدار سے مربوط کر دیا ہے اور انہی اقدار کی روشنی میں انسانی معاشرے میں فکر و عمل کی حدود کا تعین بھی ہوتا ہے اسلام نے زندگی اور موت دونوں کے لئے دلیل فراہم کی ہے۔اسلام میں انسان پر انسان کی حکومت کا کوئی تصور موجود نہیں ہے حاکمیت صرف اللہ کی ہے انسان کے ذمہ معاملات اور اشیاء کا انتظام ہے اللہ کی آخری اور مکمل ہدایت کی روشنی رسول کریمﷺ نے عالم انسانیت کو آداب معاشرت سکھائے ہیں ایمان اور عمل صالح کے پابند مومن افراد کے وسیلے سے حضورﷺ نے پورے معاشرے کو مسلمان بنایا ہے۔ اسلام میں زندگی کا تصور معاشرتی زندگی سے وابستہ ہے جس سے معاشرتی اعمال میں عبادات جیسی پاکیزگی آگئی۔ رسول کریمﷺ نے دین کی کنجی سے دنیا کا دروازہ کھول دیا۔ حیات و کائنات کا یہ حیرت انگیز نظام مکمل طور پر قوانین قدرت کی گرفت میں ہے۔ اسلام نے انسانی معاشرت کو بھی قانون قدرت سے ہم آہنگ کر دیا ہے۔ اسلامی تعلیمات کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ انسان زمین سے ایک رشتہ، بہت اہم رشتہ رکھتا ضرور ہے لیکن وہ شجر و حجر کی طرح زمین سے پیوستہ نہیں ہے انسانی وجود ان مادی وابستگیوں سے بہت بلند ہے انسان کا شخصی وجود ذات الٰہی کا پرتو ہے اور اس حیثیت میں وہ بہت سی ایسی صفات کا حامل ہے جو اس پورے نظام کائنات میں کسی بھی دوسرے وجود کو حاصل نہیں ہیں۔
خطبہٴ حجتہ الوداع خود اپنی جگہ حقوق انسانی کا عالمگیر منشور ہونے کی وجہ سے اسلام اور اسکی اخلاقی اقدار کی بھرپور وضاحت کرتا ہے۔ اسلامی نظام میں قانون کی مکمل بالادستی کا ثبوت اس آیہ مبارک میں موجود ہے جس میں رسول کریمﷺ کی سیرت پاک کو بہترین نمونہٴ عمل قرار دیا گیا ہے۔ حیات مقدس میں اللہ کے ہر قانون کی عملی تفسیر موجود ہے۔ قانون کی بالادستی کی اس سے بڑی مثال ممکن نہیں۔ وہ اصول جنہیں ہم انسانیت کے حوالے سے انسانی حقوق میں شامل کرتے ہیں قرآن میں ان کو فرائض کی صورت میں احکامات بنایا گیا ہے جان کا تحفظ، انصاف کا حصول، مساوات، معاشرتی نظام شرکت۔ نیکی میں باہمی تعاون، بدی کے کاموں میں عدم تعاون، جبر سے حفاظت، آزادی ضمیر اور آزادیٴ اظہار، عقیدے کی آزادی، عزت نفس اور نیک نامی کا تحفظ، تخلیئے کا حق، محنت کے مطابق ملکیت اور محنت کا معاوضہ۔ اسلام میں معاشرتی زندگی کو ان فرائض کی ادائیگی سے مربوط کیا گیا ہے۔
اور ان تمام باتوں پر عمل درآمد کرنے والا ایک مسلمان ہے اگر وہ مسلمان ان تمام باتوں پر عمل پیرا ہے تو میرے خیال میں روئے زمین پر مسلمان سے بڑا انسانیت کا کوئی علمبردار نہ کوئی آیا ہے اور نہ ہی کبھی آ سکتا ہے۔

Re: کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟

Posted: Mon Aug 02, 2010 11:35 pm
by محمد شعیب
بہت خوب چاند بابو...

Re: کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟

Posted: Tue Aug 03, 2010 11:29 am
by محمدزاہرنورالبشر
بہت خوب بابو بھیا !!! یو آر سو گریٹ !!!!

Re: کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟

Posted: Tue Aug 03, 2010 4:15 pm
by بلال احمد
جی گریٹ تو وہ ہیں‌ہی بس مانتے نہیں ہیں :lol: :lol:

Re: کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟

Posted: Tue Aug 03, 2010 7:39 pm
by چاند بابو
شکریہ شکریہ پسندیدگی کا بہت شکریہ لیکن یہ گریٹ وریٹ میں کچھ نہیں ہوں۔
بس اللہ تعالٰی کی ذات ہی گریٹ ہے جو اپنے حقیر بندے کا دامن تھامے ہوئے ہے۔

Re: کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟

Posted: Tue Aug 03, 2010 10:47 pm
by بلال احمد
اس کو کہتے ہیں عاجزی :clap: :clap: :clap:

Re: کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟

Posted: Wed Aug 04, 2010 2:19 pm
by اعجازالحسینی
کم چک کے رکھو چاند بابو :clap: :clap: :clap: :clap:

Re: کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟

Posted: Wed Aug 04, 2010 7:18 pm
by بلال احمد
ہور کنا کہ چکن؟؟؟؟ :lol: :lol: :lol:

Re: کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟

Posted: Thu Aug 05, 2010 11:32 pm
by شازل
مسلمان واقعی انسانیت کے علمبردار ہیں

Re: کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟

Posted: Fri Aug 06, 2010 5:47 am
by بلال احمد
اب اتنا لمبا مضمون چاند بھیا نے لکھ دیا ہے تو میرا بیان بھی صرف اتنا ہی ہے کہ جو اصل میں مسلمان ہے وہ انسانیت کے علمبردار ہیں.

Re: کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟

Posted: Fri Aug 06, 2010 9:45 pm
by ایم اے رضا
جی بہت بہت شکریہ جواب دینے کا برائے کرم تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ عامیانہ گپ اور ملاقاتوں کے لئے اور بھی بہت سی لڑیاں موجود ہیں میری لڑیوں میں اگر ٹاپک ہٹا کر آپ نے گپ شپ کی نذر کرنا یا ایک دوسرے کی مخالفت در مخالفت پیغام دینا ہے تو پلیز مجھے معاف رکھیے میں نے اتنا سنجیدہ موضوع آپکے سامنے رکھا ہے کہ جسکہ اہمیت لئے الفاظ ختم ہو جائیں مسلمان دنیا میں کس حد تک مجبور ہے انسانیت کا علمبردار ہو کر کبھی سوچا آپ نے آپ کو اگر چاند بابو کی رائے اچھی لگی ہے تو ان کے حق میں ووٹ دے دیں یا انکی رائے کو اپنی رائے بنا لیں مگر........
انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس لڑی سے غیر ضروری پیغامات کو حذف کر کے موضوع کی سنجیدگی اور بے پنا ہ اہمیت کو برقرار رکھا جائے
احقر العباد
ایم اے رضا

Re: کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟

Posted: Fri Aug 06, 2010 9:58 pm
by محمد شعیب
اوہ
رضا صاحب تو ناراض ہو گئے
رضا صاحب !
آپ oururdu کے بھی ممبر ہیں ناں؟

Re: کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟

Posted: Fri Aug 06, 2010 10:22 pm
by چاند بابو
محترم رضا صاحب آپ کی بات بالکل درست ہے اس سنجیدہ دھاگے میں فضول گفتگو ہرگز نہیں ہونی چاہئے، لیکن جناب آپ اپنی رائے بھی تو دیں نہ کہ آپ کی نظر میں مسلمان کیا ہیں، کیونکہ سوال لگانا تو بے حد آسان کام ہے کوئی بھی ہرروز سینکڑوں دھاگے سوالات کے لگا سکتا ہے لیکن جب ان کا جواب دینا مقصود ہوتا ہے تو اس میں ضروری ہے کہ آپ کی رائے بھی شامل ہو تاکہ گفتگو کا مرکز مختلف آراء بنیں نہ کہ صرف ایک دو۔
چلئے اب جلدی سے اپنی رائے پیش کریں تاکہ گفتگو دوبارہ سے اپنی پرانی ڈگر پر چلنے لگے۔

Re: کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟

Posted: Sat Aug 07, 2010 4:14 pm
by ایم اے رضا
محمد شعیب wrote:اوہ
رضا صاحب تو ناراض ہو گئے
رضا صاحب !
آپ oururdu کے بھی ممبر ہیں ناں؟

اچھا ہوتا اگر آپ موضوع کے متعلق کوئی رائے دیتے تو وہ میرے لیے مزید خوشی کا باعث ہوتا

Re: کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟

Posted: Mon Aug 09, 2010 5:30 pm
by مدرس
کہاں‌چلے گئے رضا صاحب

Re: کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟

Posted: Mon Aug 09, 2010 6:01 pm
by بلال احمد
مجھے لگتا ہے ناراض ہو گئے ہیں :| :| :|

Re: کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟

Posted: Mon Aug 09, 2010 8:22 pm
by چاند بابو
کس بات پر؟؟؟
وہ اتنے تنگ دل نہیں جو کسی کی ذرا سی بات سے ناراض ہو جائیں گے۔

Re: کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟

Posted: Mon Aug 09, 2010 8:28 pm
by مدرس
میں‌خود حیران ہوں‌کہ کیوں‌پوچھا جارہا ہے کہ ناراض تو نہیں‌ :worried:

Re: کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے؟؟

Posted: Mon Aug 09, 2010 10:01 pm
by بلال احمد
اصل میں وہ ٹاپک کو لے کر بہت سنجیدہ ہیں اور میرے خیال میں اسی وجہ سے ناراض بھی :?: :?: :?:

بے شک اللہ دلوں کے راز جانتا ہے.میں نے تو اندازہ چھوڑا ہے.