Page 1 of 1

مجیب منصور کا مختصر تعارف

Posted: Tue Aug 26, 2008 1:41 pm
by مجیب منصور
میرا نام ؛؛مجیب الرحمن
تخلص؛؛منصور
دنیائے انٹرنیٹ میں ؛؛مجیب منصور
میرا گاؤں؛؛سندہ کے ایک خوبصورت سبزہ زار،پررونق،دلکش اور دیدہ زیب ضلع خیرپورمیرس کے تحصیل ٹھری میرواہ کا ایک مہکتا گاؤں ؛؛حاجی موریل انڑ؛ میرا موقع وموطن ہے؛؛،،،،،،،،،،،،،،،،،البۃ کچھ عرصہ سے کراچی میں رہنے لگ گیا ہوں
اور ہاں حاجی موریل انڑ جن کے نام سے ہماراگاؤں موسوم ہے وہ میرے تایہ ہیں
؛؛ایم اے تک میری تعلیم ہے
؛؛زندگی کی 28 بہاریں گذارچکاہوں
؛؛دیندارلوگوں سے محبت کرنا،ان کی صحبت میں بیٹھنا،علماٗء سے گہری عقیدت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے پسند ہے
؛؛ انسان ذات کا بھلاچاہنا،خیر خواہی کرنا اور حتی الوسع اس کی مددکرنا میری زندگی کے اہم مقاصداور ترجیحات میںشامل ہے
والسلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسکراتے رہیں

Posted: Tue Aug 26, 2008 2:16 pm
by چاند بابو
بہت خوب منصور بھیا آپ کا تعارف نامہ پڑھ کر دل کو بہت خوشی ہوئی کہ اردونامہ کو ایک اور انسان دوست کا تعاون حاصل ہوا اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کے جذبوں کو ہمیشہ زندہ و پائندہ رکھے اور ہمیشہ آپ کے ہاتھوں انسانیت کی بھلائی کا کام سرانجام پاتے رہیں۔
منصور مجیب بھائی آپ نے کونسے مضمون میں ایم اے کیا ہے اور کب کیا ہے۔ آج کل کونسے روزگار سے وابستہ ہیں اس بارے میں کچھ تفصیلات مہیا کردیں تاکہ کوئی تشنگی نہ رہے۔

Posted: Tue Aug 26, 2008 11:54 pm
by مجیب منصور
چاند بابو صاحب ؛؛انشاء اللہ آپ ہمیں بھتر معاون پائیں گے
اور آپ کی دعاؤں پر آمین۔۔
میں نے ایم اے اسلامیات میں دوبرس قبل کیا
میں آجکل ایک بھترین ادارے میں مصروف عمل ہوں اور الحمدللہ باعزت ادارہ ہے

Posted: Wed Aug 27, 2008 8:45 am
by رضی الدین قاضی
جناب مجیب منصور صاحب آپ کا تعارف نامہ پڑھ کر بہت ہی خوشی ہوئی۔ اللہ آپ کی ہر جائز مرادیں پوری کرے۔ آمین !

Posted: Wed Aug 27, 2008 11:18 am
by مجیب منصور
رضی الدین wrote:جناب مجیب منصور صاحب آپ کا تعارف نامہ پڑھ کر بہت ہی خوشی ہوئی۔ اللہ آپ کی ہر جائز مرادیں پوری کرے۔ آمین !
آمین ثم آمین رضی الدین صاحب۔۔۔جزاک اللہ

Posted: Wed Aug 27, 2008 6:49 pm
by چاند بابو
منصور مجیب بھائی بہت شکریہ آپکا۔