Page 1 of 4

آئیے عربی سیکھیں

Posted: Mon Jul 12, 2010 2:30 pm
by مدرس
السلام علیکم
اعزتی الکرام
انی ارید ان ابداتکلم العربیہ علی اردو نامہ للاحباب الذین یحبون العربیہ
کما امرنی شیخی مجیب منصور
فانا ادعوکم الی الحوار
فھل من مجیب علی دعوتی ؟
.
اردومیں ترجمہ
السلام علیکم
قابل احترام دوستو
میں اردونامہ پر عربی بول چال شروع کرناچاہتاہوں. ان احباب کے لیے جو عربی سے محبت رکھتے ہیں
جیساکہ میرے بھائی مجیب منصور نے مجھ سے فرمائش کی
پس میں آپ سب کو باہم گفتگو کی طرف دعوت دے رہاہوں
پس کیا ہے کوئی میری دعوت قبول کرنے والا؟

Re: من الذی یتکلم

Posted: Mon Jul 12, 2010 4:34 pm
by چاند بابو
ہائیں :o :o :o

یہ شیخ مجیب منصور صاحب کو اردونامہ پر کیا دعوت دی جارہی ہے۔
ذرا اس کا ترجمہ بھی فرما دیں کیونکہ ہمارے سروں سے گزر گئ ہے۔

Re: من الذی یتکلم

Posted: Mon Jul 12, 2010 4:41 pm
by مدرس
بھائی مجیب منصور صاحب کا مجھے حکم ملا ہے کہ میں اردو نامہ پر عربی میں‌گفتگو کا آغاز کروں

Re: من الذی یتکلم

Posted: Mon Jul 12, 2010 4:54 pm
by علی عامر
مدرس بھائی، بہتر تو یہی ہے کہ آپ اردو ہی میں‌بات کریں، باقی آپ صاحب اختیار ہیں۔ :)

Re: من الذی یتکلم

Posted: Mon Jul 12, 2010 4:58 pm
by مدرس
اردو میں‌بھی کروں گا اس لئے یہ عنوان الگ شروع کیاہے


ویسے آپ حضرات کا حکم سر آنکھوں‌پر

Re: من الذی یتکلم

Posted: Mon Jul 12, 2010 5:40 pm
by علی عامر
عزت افزائی پر مشکور ہوں۔

Re: آئیے عربی سیکھیں

Posted: Wed Jul 14, 2010 11:18 pm
by مجیب منصور
انتہائی اہم کام شروع کرنے کا بہت بہت شکریہ مدرس صاحب
میں نے آپ کے مراسلے میں ترمیم کرکے عربی عبارت کا ترجمہ اردو میں لکھ دیا ہے جیسا کہ چاند بابو بھائی نے فرمائیش کی
اس کے علاوہ عنوان کا نام بھی بدل دیا ہے
اب آپ عام فہم آسان بنیادی اسباق تیار کرکے یہاں لگادیں
اوراحباب سے میری گذارش ہے کہ کسی بھی اردولفظ کا عربی میں ترجمہ بے دھڑک پوچھ سکتے ہیں
جواب دینے کے لیے ہم دونوں میں سے کوئی بھی حاضر ہوجائے گا

Re: آئیے عربی سیکھیں

Posted: Wed Jul 14, 2010 11:26 pm
by چاند بابو
یہ ایک اچھا سلسلہ ہے جسے شروع کرنے پر میں آپ دونوں احباب کا شکر گزار ہوں۔
البتہ اس کے لئے اردونامہ میں جیسے پنجابی کا الگ فورم موجود ہے اسی طرح عربی کا بھی الگ فورم بنانا ہو گا،
لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ دونوں کا کم ازکم کوئی ایک صاحب اس بات کا وعدہ کرے کہ وہ اس کام کو بیچ میں چھوڑ ے گا نہیں۔
اور عربی زبان کے ٹوٹیوریلز ایک اچھی خاصی مقدار میں مہیا کرے گا، مقدار سے مراد اتنی جس سے ایک عام شخص عربی پڑھنے سمجھنے کے قابل ہو سکے۔
بتایئے اگر قبول ہے تو فورا میں نیا فورم بنا دیتا ہوں۔

Re: آئیے عربی سیکھیں

Posted: Thu Jul 15, 2010 12:53 pm
by مدرس
بسم اللہ کیجئے میں‌اللہ کے بھروسہ پر شروع کرتا ہوں باقی مجھے آپ حضرات کے مدد اور مشوروں کی ضرورت ہو گی اور ساتھ ہی حوصلہ افزائی کی

Re: آئیے عربی سیکھیں

Posted: Thu Jul 15, 2010 9:50 pm
by مجیب منصور
جزاکما اللہ
ماجد بھائی . آپ ان شاء اللہ ہم دونوں سے مایوس نہیں ہوں گے
آپ بسم اللہ کرکے فورم بناالیں

Re: آئیے عربی سیکھیں

Posted: Thu Jul 15, 2010 10:37 pm
by چاند بابو
منتدى مستعد للعمل یا صديقي العزيز

Re: آئیے عربی سیکھیں

Posted: Thu Jul 15, 2010 10:39 pm
by چاند بابو
وحول الموضوع هنا

Re: آئیے عربی سیکھیں

Posted: Fri Jul 16, 2010 3:23 pm
by علی عامر
الحمد اللہ۔

Re: آئیے عربی سیکھیں

Posted: Fri Jul 16, 2010 3:40 pm
by محمد شعیب
مشاء اللہ
جید..
ولکنی اظن لا تجد الطلاب ھنا..

Re: آئیے عربی سیکھیں

Posted: Fri Jul 16, 2010 5:34 pm
by مدرس
چاند بابو wrote:منتدى مستعد للعمل یا صديقي العزيز
کیف تتکلم بالعربیہ یااخی ماجد

Re: آئیے عربی سیکھیں

Posted: Fri Jul 16, 2010 7:04 pm
by شازل
ہل من مذید
کیا یہ عربی جملہ ہے؟ اگر ہے تو اس کا مطلب؟

Re: آئیے عربی سیکھیں

Posted: Fri Jul 16, 2010 7:19 pm
by چاند بابو
محمد شعیب wrote:مشاء اللہ
جید..
ولکنی اظن لا تجد الطلاب ھنا..
شكرا

لكن لماذا؟

Re: آئیے عربی سیکھیں

Posted: Fri Jul 16, 2010 7:20 pm
by چاند بابو
مدرس wrote:
چاند بابو wrote:منتدى مستعد للعمل یا صديقي العزيز
کیف تتکلم بالعربیہ یااخی ماجد
هذا هو خدعة للمترجم یا اخی
أنا باستخدام مترجم جوجل

Re: آئیے عربی سیکھیں

Posted: Fri Jul 16, 2010 8:03 pm
by مدرس
واللہ انہ لعجیب یا اخی

Re: آئیے عربی سیکھیں

Posted: Fri Jul 16, 2010 8:06 pm
by مدرس
شازل wrote:ہل من مذید
کیا یہ عربی جملہ ہے؟ اگر ہے تو اس کا مطلب؟
جی شازل بھائی
یہ عربی جملہ ہے لیکن
مزید ز کے ساتھ ہے ناکہ ذال کے ساتھ
اس کا مطلب ہے کہ ابھی کچھ اور پروگرام بھی ہے
مثلا کچھ کھانا کھانے کے بعد اگر یہ جملہ بولا جائے تو مطلب یہ ہو گا کہ کھانے میں‌کچھ اور بھی ہے