Page 1 of 1

تاریخِ اُردو

Posted: Mon Jul 05, 2010 12:48 am
by حافی
اُردو کے مشہور شاعر بہزاد لکھنِوی ریلوے میں ٹِکٹ چیکر اور گارڈ بھی رہ چکے ہیں۔

اُردو کی کِتاب رانی کیتکی میں فارسی اور عربی دونوں زبانوں کا ایک بھی لفظ نہیں ہے۔

لفظ اُردو سب سے پہلے شیخ اِمام بخش ناسح نے اِستعمال کِیا۔

اُردو کے مشہور ادیب خواجہ حسن نِظامی دِہلی میں پھیری پر کِتاب اور اَخبار بیچتے تھے۔

زبان کے اعتبار سے اُردو کی سب سے مشکِل کتاب فسانہِ عجائب ہے۔

اُردو زبان کے سب سے پہلے قصے کا نام سب رس ہے۔


مزید پڑھیں

Re: تاریخِ اُردو

Posted: Thu Mar 03, 2011 5:48 pm
by نورمحمد
شکریہ بھائ