Page 1 of 1

گلوبل سائنس - جون 2010ء

Posted: Tue Jun 22, 2010 3:54 pm
by علی عامر
اردو زبان کا مقبول ترین اور واحد عالمی شہرت یافتہ سائنسی جریدے کا شمارہ جون 2010ءشائع ہو گیا ہے۔
[center]Image[/center]دیگرمعلومات کے لئے گلوبل سائنس کی ویب سائیٹ ملاحظہ فرمائیے۔

Re: گلوبل سائنس - جون 2010ء

Posted: Tue Jun 22, 2010 4:25 pm
by چاند بابو
واہ جی کیا بات ہے۔
عامر بھیا شئیر کرنے کا بہت شکریہ۔
میرا کمپیوٹر کے بارے میں ابتدائی علم گلوبل سائنس سے ہی وابستہ ہے۔
اکثر اس میں کچھ نیا اور چونکانے والا ہوتا ہے اور میں اس میں سے پڑھ کر اپنے دوستوں پر خوب رعب جمایا کرتا تھا۔
اب تو مدت ہوئی اس کی شکل نہیں دیکھی کیسا ہے کیا وہی معیار ہے یا کچھ تبدیل ہوگیاہے۔

Re: گلوبل سائنس - جون 2010ء

Posted: Tue Jun 22, 2010 4:58 pm
by علی عامر
چاند بھیا، اب وہ پہلے والی بات نہیں‌رہی، آپ سب دوستوں کی دعاؤں نے اسے چار چاند لگا دئیے ہیں۔

Re: گلوبل سائنس - جون 2010ء

Posted: Tue Jun 22, 2010 5:10 pm
by شازل
اب میرے خیال میں‌کمپیوٹر کو مرکزی حیثیت حاصل نہیں‌رہی

Re: گلوبل سائنس - جون 2010ء

Posted: Tue Jun 22, 2010 8:19 pm
by یاسر عمران مرزا
لیکن یہ شمارہ انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں ہوتا
اب ہم جیسے سعودیہ میں رہنے والوں کو کون مہیا کرے

Re: گلوبل سائنس - جون 2010ء

Posted: Tue Jun 22, 2010 10:07 pm
by شازل
سعودیہ میں دستیاب ہونا تو چاہئے

Re: گلوبل سائنس - جون 2010ء

Posted: Tue Jun 22, 2010 11:13 pm
by یاسر عمران مرزا
شازل wrote:سعودیہ میں دستیاب ہونا تو چاہئے
سعودی عرب میں ہی تو میڈیا پر اتنی سخت پابندیاں ہیں کہ ہر اخبار روزانہ حکومتی نمائندوں سے منظور ہونے کے بعد شائع ہوتا ہے۔ اور بیرون ملک سے آنے والے تمام تحریری مواد کو جانچا جاتا ہے، کہ کہیں کوئی حکومت یا مملکت کے خلاف مواد تو نہیں پھیلا رہا۔ کچھ پاکستانی دکانوں والے چھپ چھپا کر ائر ہوسٹسوں سے جو روزانہ آتی جاتی ہیں ، پاکستان کے کچھ اخبار اور رسالے منگوا لیتے ہیں اور وہ پھر بیچتے بھی چھپا کر ہی ہیں۔ میں نے پاکستان کے کچھ رسالے دیکھے جدہ میں ایک پاکستانی ہوٹل کے باہر کھوکھے والے کے پاس تو میں نے اس سے گلوبل سائنس کا پوچھا تو اس نے کہا، یار اب ائر ہوسٹس کو پتہ نہیں ملے گا کہ نہیں، کیوں کہ وہ تو پاکستان میں کسی قریبی اور مخصوص دکان سے ہی لاتی ہو گی نا۔ اس لیے معذرت چاہوں گا، نہیں منگوا سکتا گلوبل سائنس

اور لیگل طریقے سے گلوبل سائنس سعودی حکومت سے منظور شدہ ہی نہیں.

Re: گلوبل سائنس - جون 2010ء

Posted: Tue Jun 22, 2010 11:31 pm
by چاند بابو
پھر تو صبر ہی کیا جا سکتا ہے۔ بہرحال آپ ان کی سائیٹ پر جا کر سعودی عرب میں منگوانے کا طریقہ دریافت تو کریں ہو سکتا ہے کہ اب یہ سعودی عرب میں‌جانے لگا ہو کیونکہ کافی سارے ممالک میں یہ رسالہ جا رہا ہے۔

Re: گلوبل سائنس - جون 2010ء

Posted: Wed Jun 23, 2010 8:23 am
by انصاری آفاق احمد
السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
اچھی شئیرنگ ہے۔

Re: گلوبل سائنس - جون 2010ء

Posted: Fri Jun 25, 2010 6:12 pm
by عاطف
جزاک اللہ