Page 1 of 1

ورڈ پریس ورژن تھری جاری کر دیا گیا

Posted: Sun Jun 20, 2010 10:15 pm
by چاند بابو
بلاگنگ کا بہترین سافٹ وئر اور کروڑوں بلاگران کی پسند ورڈ پریس کا نیا ورژن تھری ریلیز ہو چکا ہے۔ جسے تھلونیس کا کوڈ نیم دیا گیا ہے۔ورڈ پریس تھری دراصل ورڈ پریس کی تیرھویں اہم ریلیز ہے۔ جس میں دو سو اٹھارہ ڈویلپرز کی بہترین کوششیں شامل ہیں۔ اس ریلیز کی بنیادی تبدیلیاں ایک خوبصورت تھیم ٹونٹی ٹین کی شمولیت ، جو کہ اب تک کے ورڈ پریس ورژنز میں شامل رہنے والی تھیم کبرک کی جگہ لے چکی ہے۔ اس تبدیلی کی وجہ ٹونٹی ٹین تھیم میں ورڈ پریس کے نئے فیچرزکی سپورٹ موجود ہونا ہے۔ ورڈ پریس میں نئے اے پی آئی کی بدولت ڈویلپرز باآسانی بلاگ کا بیک گراؤنڈ تبدیل کر سکتے ہیں، ھیڈر تصویر بدل سکتے ہیں، مینیو میں بغیر کوڈ تبدیل کیے تبدیلی لا سکتے ہیں، تحاریر کی نوعیت تبدیل کر سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ اس کے علاوہ ایک اور بڑی تبدیلی ورڈ پریس ملٹی یوزر اور ورڈ پریس سنگل یوزر کی خصوصیات کو یکجا کر دینا ہے جس کی بدولت اب ایک ہی ورڈ پریس انسٹالیشن سے کئی بلاگ بنائے جا سکیں گے۔ جس کی حد غالبا ایک کروڑ مقرر کی گئی ہے اور میرے خیال سے باکمال اضافہ ہے۔


ورڈ پریس ڈویلپرز کا دعوی ہے کہ انہوں نے ایڈمن انٹرفیس کو پہلے سے آسان اور ہلکا پھلکا بنا دیا ہے۔ ایڈمن سیکشن کے تمام شعبوں میں تحریری مدد شامل کر دی گئی ہے۔ ورڈ پریس ڈویلپرز کے مطابق ایک ہزاردو سو سترہ بگز کو دور اور نئی جدتوں کو متعارف کرایا گیا ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ پرانے ورژنز میں اتنی بڑی تعداد میں بگز موجود تھے اور ہمیں ان کا پتہ ہی نہیں تھا۔ ایک اور نیا فیچر ایک ہی کلک سے کئی پلگ انز کو بیک وقت اپ ڈیٹ کرنا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے دوران ورڈ پریس خود کار طریقے سے مرمت موڈ میں چلا جاتا ہے، یوں بلاگ صارفین کو بلاگ کھولنے پر یہ لکھا نظر آئے گا کہ وہ مرمت موڈ ختم ہونے کے کچھ دیر بعد بلاگ پر دوبارہ نظر ڈال سکیں گے۔
نئے ورژن میں کنٹیکٹ مینجر کے نام سے ایک نیا شعبہ شامل کیا گیا ہے جس میں آپ اپنے نئے کنٹیکٹس کا اضافہ کر سکیں گے اور موجود کنٹکٹس کی دیکھ بھال بھی کر سکیں گے۔
یہ تمام تبدیلیاں ورڈ پریس ڈاٹ کام پر بلاگ رکھنے والے بلاگ صارفین کئی دنوں سے ملاحظہ کر رہے تھے، جیسے ایڈمن انٹرفیس میں خوبصورتی اور جدت، کسٹم مینو کا اضافہ وغیرہ، لیکن ذاتی ہوسٹنگ پر ورڈ پریس چلانے والوں کو یہ تبدیلیاں انسٹالیشن اپ گریڈ کرنے کے بعد ہی نظر آئیں گی۔ ورڈ پریس تھری کا ایک اور خوبصورت فیچر ہر ایک پوسٹ کے لیے مختلف ھیڈر امیج کا انتخاب ہے جو کہ آپ کو اس پوسٹ کے لیے خاص ھیڈر امیج کی صورت میں اوپر نظر آرہا ہوگا۔ ابتداء سے لے کر اب تک ورڈ پریس میں جتنی ترقی ہو چکی ہے مجھے امید ہے مستقبل میں لوگ جملہ سی ایم ایس کو بھول جائیں گے ۔ ورڈ پریس کے لیے زائد مواد جیسے سانچہ جات، پلگ انز وغیرہ کی ایک بہت بڑی مقدار انٹرنیٹ پر دستیاب ہے اور اس میں روز بروز نئی ڈویلپ مینٹ ہو رہی ہے، زیادہ سے زیادہ کسٹمائزیشن کی دستیابی اور ورڈ پریس کا جملہ سے ہلکا پھلکا ہونا، نتیجتا کونٹینٹ مینجمینٹ سسٹم کے استعمال کرنے والے ورڈ پریس کو یقیننا جملہ پر فوقیت دیں گے۔ میرے خیال سے ورڈ پریس کی مدد سے آن لائن شاپنگ سمیت ایک اچھی خاصی ویب سائٹ بنائی جا سکتی ہے۔
ورڈ پریس پراجیکٹ آٹو میٹک کمپنی کے معروف اور ممتاز ڈویلپر میٹ ملنویگ کی تخلیق ہے۔ جو دیگر کئی بہترین پراجیکٹس جیسے بڈی پریس، پول ڈیڈی، ایکسمیٹ، انٹنس ڈیبیٹ، گراویٹر اور بی بی پریس کے خالق بھی ہیں
ورڈ پریس تھری کے متعلق معلوماتی ویڈیو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں اور ورڈ پریس ڈویلپمینٹ پراجیکٹ پرتازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیے یہاںجا سکتے ہیں۔


ورڈپریس 3 ڈاونلوڈ کیجئے۔


[center]%3Cobject%20width=%22500%22%20height=%22405%22%3E%3Cparam%20name=%22movie%22%20value=%22http%3A//www.youtube.com/v/-G0cMG3R-XM&hl=en_US&fs=1&color1=0x234900&color2=0x4e9e00&border=1%22%3E%3C/param%3E%3Cparam%20name=%22allowFullScreen%22%20value=%22true%22%3E%3C/param%3E%3Cparam%20name=%22allowscriptaccess%22%20value=%22always%22%3E%3C/param%3E%3Cembed%20src=%22http://www.youtube.com/v/-G0cMG3R-XM&hl=en_US&fs=1&color1=0x234900&color2=0x4e9e00&border=1%22%20type=%22application/x-shockwave-flash%22%20allowscriptaccess=%22always%22%20allowfullscreen=%22true%22%20width=%22500%22%20height=%22405%22%3E%3C/embed%3E%3C/object%3E[/center]

ماخد یاسر کا بلاگ

Re: ورڈ پریس ورژن تھری جاری کر دیا گیا

Posted: Sun Jun 20, 2010 10:28 pm
by شازل
زبردست
یہ تو بہت ہی اہم معلومات ہیں
اب آپ بھی اپنا بلاگ بنا ہی دیں
اگر یہ عمدہ تحریر بلاگ پر لگ جاتی تو کیا ہی بات تھی

Re: ورڈ پریس ورژن تھری جاری کر دیا گیا

Posted: Mon Jun 21, 2010 1:45 am
by انصاری آفاق احمد
بہت خوب عمدہ معلومات ہے.

Re: ورڈ پریس ورژن تھری جاری کر دیا گیا

Posted: Mon Jun 21, 2010 8:08 am
by رضی الدین قاضی
اچھی شیئرنگ کے لیئے شکریہ۔

Re: ورڈ پریس ورژن تھری جاری کر دیا گیا

Posted: Mon Jun 21, 2010 9:00 am
by اعجازالحسینی
شیئرنگ کے لیئے شکریہ

Re: ورڈ پریس ورژن تھری جاری کر دیا گیا

Posted: Mon Jun 21, 2010 12:09 pm
by یاسر عمران مرزا
چاند بابو صاحب
بہت شکریہ آپ نے یہ تحریر فورم پر شئر کی لیکن مناسب لگتا اگر آپ ماخذ کا ربط دے دیتے. افسوس کہ دیگر تمام روابط اپنی جگہ موجود ہیں لیکن ماخذ کا ربط کہیں‌نہیں ہے. ایک منتظم اعلی بھی اگر ایسا کرے تو ... بقیہ اراکین فورم سے کیا امید کی جا سکتی ہے.
شازل بھیا.

Re: ورڈ پریس ورژن تھری جاری کر دیا گیا

Posted: Mon Jun 21, 2010 5:14 pm
by شازل
یاسر بھائی ایسا غلطی سے ہوا ہو گا
ماجد بھائی جلد ہی ربط فراہم کردیں گے
اگر دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں

Re: ورڈ پریس ورژن تھری جاری کر دیا گیا

Posted: Mon Jun 21, 2010 6:35 pm
by چاند بابو
شازل wrote:یاسر بھائی ایسا غلطی سے ہوا ہو گا
ماجد بھائی جلد ہی ربط فراہم کردیں گے
اگر دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں
السلام علیکم
شازل بھیا ایسا نہیں ہے میں نے پتہ نہیں کیا سوچ کر خود ہی ماخذ نہیں دیا تھا، بہرحال یاسر صاحب کا شکریہ جو انہوں نے فوری طور پر اس غلطی کی نا صرف نشاندہی کی بلکہ ماخذ بھی لگا دیا۔
بہرحال تمام لنکس والی بات بھی درست نہیں ہے کیونکہ اس پوسٹ میں صرف دو لنکس لگائے گئے ہیں باقی لنکس غیرضروری سمجھ کر چھوڑ دیئے گئے تھے اور ویڈیو بھی یوٹیوب سے لگائی گئی تھی کہ وہاں والی ویڈیو اردونامہ پر ایمبیڈ نہیں ہو سکتی ہے۔

بہرحال میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت بڑی غلطی ہے جس کا ازالہ صرف سوری سے ممکن شاید نہ ہو ماخذ ربط تو لگا ہی دیا گیا ہے لیکن اگر آپ کہیں تو میں یہ شئیرنگ یہاں سے حذف کرنے کو بھی تیار ہوں۔

Re: ورڈ پریس ورژن تھری جاری کر دیا گیا

Posted: Mon Jun 21, 2010 7:45 pm
by یاسر عمران مرزا
شازل wrote:یاسر بھائی ایسا غلطی سے ہوا ہو گا
ماجد بھائی جلد ہی ربط فراہم کردیں گے
اگر دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں
جی شازل بھیا
معذرت کی کوئی بات نہیں، آپ کا شکریہ

Re: ورڈ پریس ورژن تھری جاری کر دیا گیا

Posted: Mon Jun 21, 2010 7:57 pm
by یاسر عمران مرزا
چاند بابو wrote:
شازل wrote:یاسر بھائی ایسا غلطی سے ہوا ہو گا
ماجد بھائی جلد ہی ربط فراہم کردیں گے
اگر دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں
السلام علیکم
شازل بھیا ایسا نہیں ہے میں نے پتہ نہیں کیا سوچ کر خود ہی ماخذ نہیں دیا تھا، بہرحال یاسر صاحب کا شکریہ جو انہوں نے فوری طور پر اس غلطی کی نا صرف نشاندہی کی بلکہ ماخذ بھی لگا دیا۔
بہرحال تمام لنکس والی بات بھی درست نہیں ہے کیونکہ اس پوسٹ میں صرف دو لنکس لگائے گئے ہیں باقی لنکس غیرضروری سمجھ کر چھوڑ دیئے گئے تھے اور ویڈیو بھی یوٹیوب سے لگائی گئی تھی کہ وہاں والی ویڈیو اردونامہ پر ایمبیڈ نہیں ہو سکتی ہے۔

بہرحال میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت بڑی غلطی ہے جس کا ازالہ صرف سوری سے ممکن شاید نہ ہو ماخذ ربط تو لگا ہی دیا گیا ہے لیکن اگر آپ کہیں تو میں یہ شئیرنگ یہاں سے حذف کرنے کو بھی تیار ہوں۔
وعلیکم السلام بھائی
شیرنگ حذف کرنے کی کیا ضرورت ہے بھائی، کسی بھی رائٹر کو کیا چاہیے، اگر اس کی تحاریر کی تشہیر ہو رہی ہو ، لیکن مناسب کریڈٹ کے ساتھ. ہم اور آپ سب جانتے ہیں کوئی بھی انٹرنیٹ پر لکھنے والا جب کوئی تحریر لکھتا ہے تو اس پر بہت ساری دماغی محنت اور وقت لگاتا ہے . تو اس کے بعد اگر کوئی اور اسکی تحریر استعمال کرے اور اسے کریڈٹ نہ دیا جائے تو لکھنے والے کی محنت بے کار چلی جاتی ہے. آج کل یونی کوڈ اردو کی آسانی کی وجہ سے جب آپ بلاگ پر یا فورم پر تحریر چھاپ دیتے ہیں تو اس پر آپ کا اختیار نہیں رہتا، کوئی بھی باآسانی اسے کاپی پیسٹ کر سکتا ہے. لیکن اس فائدے کو اگر ہم درست انداز میں استعمال کریں تو وہی ایک مناسب بات لگتی ہے. میں ، آپ اور باقی سبھی صاحبان کو ایسا ہی کرنا چاہیے. یہ آپکا فورم ہے، میرے شکایت کرنے پر آپ نے وہ غلطی درست کر دی، آپ چاہتے تو نہ بھی کرتے. اس لیے میں آپ کا ممنون ہوں.
والسلام

Re: ورڈ پریس ورژن تھری جاری کر دیا گیا

Posted: Mon Jun 21, 2010 8:23 pm
by شازل
ایسا کئی بار ہوا ہے کہ ہمارے فورم پر شیئر کردہ تحاریر دوسرے فورم نے بغیر ماخذ کے لگا لی
مجھے بہت برا لگا تھا اور میں‌نے ماجد بھائی سے اس بارے میں ایکشن لینے کو بھی کہا تھا لیکن انہوں نے "مسکرا" کے ٹال دیا تھا.
امید ہے کہ آئیندہ بھی ہم ایکدوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے

Re: ورڈ پریس ورژن تھری جاری کر دیا گیا

Posted: Mon Jun 21, 2010 8:35 pm
by یاسر عمران مرزا
شازل wrote:ایسا کئی بار ہوا ہے کہ ہمارے فورم پر شیئر کردہ تحاریر دوسرے فورم نے بغیر ماخذ کے لگا لی
مجھے بہت برا لگا تھا اور میں‌نے ماجد بھائی سے اس بارے میں ایکشن لینے کو بھی کہا تھا لیکن انہوں نے "مسکرا" کے ٹال دیا تھا.
امید ہے کہ آئیندہ بھی ہم ایکدوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے
لیکن ہمیں غیر مناسب عمل کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے اور دوسروں‌ کے لیے مثال قائم کرنی چاہیے. اگر کوئی للو پنجو ایسا کر لے تو کوئی بات نہیں. ہم وہیں تنقید کرتے ہیں جہاں سن لینے کا حوصلہ موجود ہو.

Re: ورڈ پریس ورژن تھری جاری کر دیا گیا

Posted: Mon Jun 21, 2010 8:37 pm
by یاسر عمران مرزا
میرا یوزر نیم انگریزی میں‌ہے جو کہ اچھا نہیں لگ رہا
کیا ایسا ممکن ہے کہ لاگن نیم تبدیل کیے بغیرڈسپلے ہونے والا نام تبدیل کر سکیں
اور اگر لاگن نیم تبدیل کرنا ضروری ہے تو کوئی ناظم میرا یوزر نیم مندرجہ زیل سے تبدیل کر دے

یاسر عمران مرزا

Re: ورڈ پریس ورژن تھری جاری کر دیا گیا

Posted: Mon Jun 21, 2010 10:19 pm
by چاند بابو
السلام علیکم

تمام باتوں اور گلے شکووں کے بعد فراخ دلی کا بہت بہت شکریہ۔
امید ہے آئندہ ایسی کوئی غلطی سرزد ہونے نہیں پائے گی۔
آپ کی خواہش پر آپ کا رکنیتی نام “یاسر عمران مرزا“ کر دیا گیا ہے، البتہ یہ ممکن نہیں تھا کہ آپ کا لاگ ان نام وہی رہتا اور ڈسپلے نام کوئی اور ہو جاتا البتہ اس میں تبدیلی ممکن تھی جو کر دی گئی ہے۔
اب آپ کو لاگ ان ہونے کے لئے اپنا نیا رکنیتی نام درج کرنا ہو گا۔کسی مشکل کی صورت میں مجھے میل کیجئے اور لاگ ان نا ہوسکنے کی صورت میں مہمانوں کے فورم میں پوسٹ لگا کر مطلع فرمائیں۔

Re: ورڈ پریس ورژن تھری جاری کر دیا گیا

Posted: Mon Jun 21, 2010 11:21 pm
by چاند بابو
شازل wrote:زبردست
یہ تو بہت ہی اہم معلومات ہیں
اب آپ بھی اپنا بلاگ بنا ہی دیں
اگر یہ عمدہ تحریر بلاگ پر لگ جاتی تو کیا ہی بات تھی
ہاہاہاہاہا
اس کا مطلب ہے کہ آپ نے بھی میرا بلاگ نہیں دیکھا ابھی تک۔
بہرحال میری کوشش بھی یہی تھی۔
میرا بلاگ پچھلے کچھ دنوں سے معرضِ وجود میں آنے کو بے تاب تھا بس چند ایک ایررز تھے جو درستی طلب رات ہی میں نے یہ تمام غلطیاں درست کی ہیں اور میں آج اس کا باقاعدہ اردونامہ پر اعلان کرنے والا تھا۔
بہرحال اعلان تو ہوتا رہے گا، آپ میرا بلاگ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔یہ ایک طرح سے اردونامہ کا خلاصہ بھی ہے اور چاند بابو کا بلاگ بھی۔
گو اس پر ایک بلاگ جیسا سہولیات نہیں دی گئی ہیں لیکن پھر بھی یہ ایک بلاگ ضرورکہلا سکتا ہے۔

Re: ورڈ پریس ورژن تھری جاری کر دیا گیا

Posted: Tue Jun 22, 2010 1:28 pm
by یاسر عمران مرزا
چاند بابو wrote:السلام علیکم

تمام باتوں اور گلے شکووں کے بعد فراخ دلی کا بہت بہت شکریہ۔
امید ہے آئندہ ایسی کوئی غلطی سرزد ہونے نہیں پائے گی۔
آپ کی خواہش پر آپ کا رکنیتی نام “یاسر عمران مرزا“ کر دیا گیا ہے، البتہ یہ ممکن نہیں تھا کہ آپ کا لاگ ان نام وہی رہتا اور ڈسپلے نام کوئی اور ہو جاتا البتہ اس میں تبدیلی ممکن تھی جو کر دی گئی ہے۔
اب آپ کو لاگ ان ہونے کے لئے اپنا نیا رکنیتی نام درج کرنا ہو گا۔کسی مشکل کی صورت میں مجھے میل کیجئے اور لاگ ان نا ہوسکنے کی صورت میں مہمانوں کے فورم میں پوسٹ لگا کر مطلع فرمائیں۔
جی بہت شکریہ
میں نئے نام سے لاگ ان ہو چکا ہوں
والسلام

Re: ورڈ پریس ورژن تھری جاری کر دیا گیا

Posted: Tue Jun 22, 2010 2:08 pm
by علی عامر
چاند بھیا، معلومات کی فراہمی پر مشکور ہوں۔

Re: ورڈ پریس ورژن تھری جاری کر دیا گیا

Posted: Fri Jun 25, 2010 6:39 pm
by عاطف
بہت اچھی شئیرنگ ہے- جزاک اللہ