Page 1 of 1

شمسی بادبان کی کامیابی

Posted: Sat Jun 12, 2010 10:23 am
by اعجازالحسینی
[center]Image[/center]
جاپانی سائنسدان خلائی سفر پر جانے والے جہازوں کو توانائی فراہم کرنے کے لیے بنائئ گئی ایک شمسی بادبان ’ایکارس‘ کے کامیاب تجربے پر جشن منا رہے ہیں۔

چھوٹے سے رکابی شکل کے خلائی جہاز سے یہ دو سو مربعہ میٹر کی جھلی نما بادبان جوڑی گئی ہے جسے گزشتہ مہینے ایک راکٹ کے ذریعے خلاء میں پہنچایا گیا تھا۔

ایکارس کے چلنے کا بڑا سادہ سا اصول ہے اور وہ کسی مصنوعی ایندھن کی بجائے سورج کی روشن سے چلتا ہے۔

کیمیائی ایندھن کی بجائے اس تکنیک کے استعمال سے خلائی جہازوں کے نظام شمسی میں سفر کرنے کی بہت عرصے سے بات ہو رہی تھی۔

اس مشن پر کام کرنے والی سائنسدانوں کی ٹیم اندازہ لگانے کی کوشش کرے گی کہ آیا ایکارس اتنی رفتار پیدا کر سکتا ہے کہ خلائی جہاز نظام شمسی میں سفر کر سکیں۔

جاپان کے خلائی تحقیقاتی ادارے کے ایک بیان کے مطابق ماہرین شمسی بادبان پر تین جون سے کام کر رہے تھے۔

.دس جون کو اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ بادبان کامیابی سے کھل گیا ہے اور اس کے سیل اتنی توانائی پیدا کر رہے جو اس کو چلا سکتی ہے۔

اس بادبان کا خلائی استعمال

شمسی بادبان کا انتہائی سادہ اصول پر کام کرتے ہیں۔ ان پر پڑنے والے پوٹون یا شمسی توانائی کے ذرات اس پر دباؤ پیدا کریں گے جو اس کو چلانے کے لیے درکار ہو گا۔ بادبان پر یہ ہلکا مگر مستقل دباؤ اس میں حرکت پیدا کر دیتا ہے۔

شمسی بادبان کبھی بھی روائتی پروپلشن سسٹم کا متبادل نہیں ہو سکتا لیکن اس نئے نظام کا وسیع پیمانے پر استعمال ہو سکتا ہے۔

.خلائی گروپ دی پلینٹری سوسائٹی کےلوئس فرائڈمین اس تکنیک کے بہت بڑے حامی ہیں۔

انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ ایک ایسا کم وزن خلائی جہاز بنانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں جسے ایندھن درکار نہیں ہوگا اور جو اس نئے نظام سے چلے گا۔

وسیع المدتی مقاصد میں اس نظام کو ایسے خلائی جہازوں پر لگانا شامل ہے جو سورج یا زمین کا مشاہدہ کرنے کے لیے بھیجے جائیں اور اس کے بعد دو سیاروں کے درمیان سفر کرنے والے خلائی جہازوں پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔

زمین کے گرد مدار میں گردش کرنے والے کئی خلائی جہاز پہلے ہی شمسی توانائی کے پینلوں پر ایسے پروں کو استعمال کرتے ہیں جو اس توانائی سے انھیں صیح مدار میں پہنچنے میں مدد دیتے ہیں۔

Re: شمسی بادبان کی کامیابی

Posted: Sat Jun 12, 2010 11:50 am
by رضی الدین قاضی
بہت خوب

اچھی معلومات شیئر کر نے کے لیئے شکریہ اعجاز بھائی۔

Re: شمسی بادبان کی کامیابی

Posted: Sat Jun 12, 2010 4:30 pm
by اعجازالحسینی
شکریہ

Re: شمسی بادبان کی کامیابی

Posted: Sun Jun 13, 2010 3:42 am
by انصاری آفاق احمد
السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
اچھی معلومات کے لئیے جزاک اللہ