Page 1 of 1

کچھ سرخاب کے بارے میں

Posted: Fri Aug 22, 2008 9:14 pm
by چاند بابو
سرخاب کے بارے میں جب جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ جس پرندے کے پر کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ "اسے کونسا سرخاب کا پر لگا ہوا ہے" اور یہ ایک ضرب المثل کی شکل اختیار کر چکا ہے اس کا ہماری زبان سے انگلش میں کوئی واضع ترجمہ تک موجود نہیں ہے بہرحال اس کا قرین قیاس ترجمہ Pheasant ملا ہے اور شکل دیکھ کر لگتا بھی ہے کہ شاید یہی سرخاب ہو گا کیونکہ بہت خوبصورت پرندہ ہے۔

اس خوبصورت پرندے کی 35 سے زیادہ اقسام ہیں اور تقریبا تمام دنیا میں پایا جاتا ہے۔ نر پرندہ خوبصورت رنگوں سے سجا ہوتا ہے اور ایک بہت خوبصورت دم کا مالک ہوتا ہے جو اس کے حسن کو چار چاند لگادیتی ہے اور شاید اسی دم کے پر کے بارے میں ہی مشہور ہے۔ لیکن مادہ بہت کم رنگوں سے مزین ہوتی ہے اور تقریبا ایک عام گھریلو مرغی کی طرح دیکھائی دیتی ہے۔
مادہ اپریل سے جون تک 8 سے 15 انڈی دیتی ہے اور خود ہی سیتی ہے۔
پرندے کی لمبائی 23 سے 33 انچ ہوتی ہے (دم سمیت)


ذیل میں نر اور مادہ سرخاب کی کچھ تصاویر دی گئی ہیں۔

نر سرخاب
Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

مادہ سرخاب
Image

Image


Image

ننھے سرخاب
Image

Image


امید ہے کہ دوستوں کو خاص طور پر عزیز امین بھائی کو میری کاوش پسند آئی ہو گی۔

Posted: Sun Aug 24, 2008 10:30 pm
by عبدالرحمن سید
آپ نے بہت ھی اچھی، بہت ھی خوبصورت معلوماتی شئیرنگ کی ھے،!!!!!

Posted: Sun Aug 24, 2008 11:02 pm
by چاند بابو
محترم عبدالرحمٰن سید بھائی حوصلہ افزائی کے لئے بہت شکریہ۔

Posted: Wed Aug 27, 2008 9:37 am
by رضی الدین قاضی
بہت خوب چاند بھائی ۔ واقعی آپ میں سرخاب کے پر لگے ہیں۔

Posted: Thu Aug 28, 2008 10:57 pm
by چاند بابو
رضی بھائی جان اتنے خوبصورت میں حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ۔