مشرف کا دور تصاویر کے آئینہ میں

اگر آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جسے آپ دوسروں سے شئیر کرنا چاہتے ہیں تو یہاں یہی ہوتا ہے۔
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

مشرف کا دور تصاویر کے آئینہ میں

Post by چاند بابو »

چیف آف آرمی سٹاف جنرل مشرف

پہلی جنوری انیس سو ننانوے:


آرمی کے سربراہ جنرل پرویز مشرف جنہیں وزیرِ اعظم نواز شریف نے کئی دوسرے جنرلوں پر سبقت دیتے ہوئے ترقی دی تھی، وزیرِ اعظم کو ’ کارگل آپریشن‘ کے دوران بھارتی فوجیوں سے قبضے میں لی گئی ایک مشین گن دکھا رہے ہیں۔
Image




جنرل مشرف سری لنکا میں

دس اکتوبر انیس سو ننانوے:


وزیرِ آعظم نواز شریف کا تختہ الٹے جانے سے قبل پرویز مشرف سری لنکا کی پچاسویں سالگرہ پر بھارتی وائس چیف آف آرمی سٹاف چندر شیکھر کے ساتھ فوجی پریڈ دیکھتے ہوئے۔
Image



اقتدار پر قبضہ

بارہ اکتوبر اکتوبر انیس سو ننانوے:


آرمی کے جوان سرکاری ٹرانسمشن بند کرنے کے لیے اسلام آباد میں قومی ٹیلی ویژن کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت میں گھس رہے ہیں۔ اس سے کچھ ہی گھنٹے قبل وزیرِ اعظم نواز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل مشرف کو برطرف کردیا تھا۔
Image



پیپلز پارٹی کے ارکان پرمسرت

تیرہ اکتوبر انیس سو ننانوے:


پیپلز پارٹی کے حامی وزیرِاعظم نواز شریف کی حکومت برطرف کئے جانے پر مٹھائی تقسیم کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سابق وزیرِ اعظم بےنظیر بھٹو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ملک میں آزادنہ اور شفاف انتخابات منعقد کرائے گئے تو وہ وطن واپس لوٹنے پر تیار ہیں۔
Image



چیف ایگزیکٹو آف پاکستان

اٹھارہ اکتوبر انیس سو ننانوے:


پاکستان کے چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف راوالپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف کی رہائش گاہ پر اپنے پیکنیز کتوں ’ڈاٹ‘ اور ’بڈی‘ کے ساتھ۔
Image



جنرل صدر کا حلف

بیس جون دو ہزار ایک:


بدھ کے روز اسلام آباد میں صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد تقریر کرتے ہوئے۔
Image



آگرہ مذاکرات

پندرہ جولائی دوہزار ایک:


پاکستانی صدر جنرل مشرف اور فرسٹ لیڈی صہبا مشرف انڈیا کے ساتھ کشمیر کے حل کے لیے تاریخی آگرہ مذاکرات کے موقع پر تاج محل کی سیر کے دوران۔
Image



نائن الیون کے بعد

سولہ اکتوبر دوہزار ایک:


امریکی وزیرِ خارجہ کولن پاول اسلام آباد میں جنرل پرویز مشرف کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔ مسٹر پاول کا کہنا تھا کہ جنرل مشرف کے ساتھ مذاکرات کے دوران مرکزی نقطہ اسامہ بن لادن کی گرفتاری تھا تاہم باہمی امور کے دیگر معاملات پر بھی تبادلہِ خیالات ہوا۔
Image



’فتح ہوگی اسلام کی‘

چھبیس اکتوبر دوہزار ایک:


کراچی، پاکستان میں ایک امریکہ مخالف احتجاج کے دوران مظاہرین۔
Image



صدرِ پاکستان کے لیے ریفرنڈم

تیس اپریل دوہزار دو:


جنرل پرویز مشرف کی والدہ راوالپنڈی میں صدرِ پاکستان کے ریفرنڈم کے لیے ووٹ ڈالتے ہوئے۔
Image



ایٹم بم کے خالق کے ساتھ

پندرہ جولائی دوہزار ایک:


فروری چار، دوہزار چار کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمینٹ نے جنرل پرویز مشرف اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملاقات کے بعد ان کی یہ پرانی تصویر ریلیز کی۔ حکومتِ پاکستان کے مطابق ڈاکٹر خان نے صدر سے جوہری توانائی کے راز ایران، لیبیا اور شمالی کوریا پر افشا کرنے کے لیے معافی کی درخواست کی۔
Image



بلوچستان کی جنگ

اکتیس جنوری دوہزار چھ:


بلوچستان کے علاقے کاہان میں مری قبائل کے جنگجو حکومتی مورچوں پر حملے کے لیے تیار۔ بلوچستان میں ایک طویل عرصے تک مری اور بگٹی قبائل اور حکومت کے درمیان جنگ جاری رہی۔ اس دوران پاکستانی افواج نے بگٹی قبائل کے سربراہ نواب اکبر بگتی کو ہلاک کردیا۔
Image



چیف جسٹس ’غیرفعال‘

بارہ مارچ دوہزار سات:


بارہ مارچ دو ہزار سات کو صدر جنرل پرویز مشرف نے چیف جسٹس آف پاکستان کو آرمی ہاؤس بلا کر کئی گھنٹے تک ان سے ’بات چیت‘ کی جس کے بعد ایک صدارتی ریفرنس کی بناء پر انہیں ’غیر فعال‘ کردیا گیا۔ اس کے نتیجے میں ملک بھر میں وکیلوں کی ایک تحریک اٹھ کھڑی ہوئی۔ اس تصویر میں لاہور کے وکیل جنرل مشرف کا پتلا جلا رہے ہیں۔
Image



بارہ مئی کا کراچی

بارہ مئی دوہزار سات:


کراچی میں بارہ مئی کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کے لیے متوقع آمد پر شہر کو بند کردیا گیا اور شہر بھر میں قتلِ عام ہوا جس میں کم از کم چالیس افراد ہلاک ہوئے۔ چیف جسٹس کو ائیرپورٹ ہی سے واپس بھیج دیا گیا۔ اس دن کے کراچی کی ایک تصویر۔
Image



جنرل مشرف کا جلسہِ عام سے خطاب

بارہ مئی دوہزار سات:


اسلام آباد میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ کراچی کے عوام نے اپنی طاقت دکھا دی ہے اور یہ کہ اس سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پورے ملک کے عوام ان کے ساتھ ہیں۔
Image
Last edited by چاند بابو on Mon Aug 18, 2008 11:18 pm, edited 1 time in total.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

لال مسجد

آٹھ جولائی دوہزار سات:


ایک طویل انتظار کے بعد حکومت نے ’ریاست کے اندر ایک اور ریاست قائم کرنے کی کوششوں‘ پر لال مسجد کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا۔ فوجی دستوں نے مسجد کا محاصرہ کرلیا اورجنرل مشرف نے لال مسجد میں مورچہ بند جنگجوؤں کو وارننگ دی کہ یا وہ ہتھیار پھینک کر شکست تسلیم کریں یا مرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔ ایک عورت محاصرے کے قریب جس کے عزیز مسجد کے اندر ہیں۔
Image



لال مسجد ہلاکتوں پر احتجاج

تیرہ جولائی دوہزار سات:


لال مسجد آپریشن کے بعد مذہبی سیاسی اتحاد متحدہ مجلسِ عمل کا اسلام آباد میں مظاہرہ۔ وزیرِ داخلہ آفتاب شیر پاؤ کے مطابق آپریشن کے دوران مجموعی طور پر ایک سو دو افراد ہلاک ہوئے جن میں سے اکانوے سویلین، دس فوجی اور ایک رینجر کا اہلکار شامل تھے۔
Image



چیف جسٹس بحال

بیس جولائی دوہزار سات:


سپریم کورٹ آف پاکستان کے فل بینچ نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ، پاکستان کو ایک تاریخی فیصلے کے نتیجے میں بحال کردیا۔ اسلام آباد میں وکلاء پرمسرت۔
Image



نواز شریف پھر جلاوطن

دس ستمبر دوہزار سات:


سپریم کورٹ ہی کے ایک فیصلے کے نتیجے میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف پاکستان پہنچے تاہم انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ ہی سے دوبارہ سعودی عرب جلاوطن کردیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس دن اسلام آباد میں نواز شریف کی سیاسی جماعت کے کارکنوں کو ائیرپورٹ پہنچنے میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔
Image



جنرل مشرف کے صدارت کے لیے کاغذاتِ نامزدگی

انتیس ستمبر دوہزار سات:


الیکشن کمیشن میں جنرل مشرف کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر وکلاء نے احتجاج کا اعلان کیا۔ اسلام آباد میں پولیس نے اس موقع پر صحافیوں اور وکلاء پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔
Image



بے نظیر مشرف ڈیل

چار اکتوبر دوہزار سات:


بہت سی پیچیدگیوں اور متضاد بیانات کے بعد صدارتی الیکشن سے دو دن پہلے پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن اور دو بار منتخب ہونے والی سابق وزیرِ اعظم بےنظیر بھٹو نے لندن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کے ساتھ اقتدار میں شراکت کی ڈیل کے بارے میں وہ ’پرامید‘ ہیں تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
Image



ایک رات پہلے کا اسلام آباد

پانچ اکتوبر دوہزار سات:


صدارتی انتخاب سے ایک رات قبل ایک بچی اسلام آباد میں عید سے پہلے کی رونقوں میں ایک بھکاری اور ایک بچی۔
Image



’جنرل مشرف اب صدر مشرف؟‘

چھ اکتوبر دوہزار سات:


غیر سرکاری نتائج کے مطابق جنرل مشرف غیرمعمولی اکثریت کے ساتھ صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوگئے تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نتائج کا سرکاری اعلان ان کے خلاف سپریم کورٹ میں زیرِ التواء درخواستوں کے فیصلے کے بعد کیا جائے
Image



ایمرجنسی کا نفاذ، ایک بار پھر

تین نومبر دو ہزار سات کو سپریم کورٹ کا صدارتی انتخابات پر فیصلہ آنے سے قبل ہی جنرل مشرف نے ملک میں آئین کو معطل کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی۔ اس ایمرجنسی کے تحت عدلیہ کے زیادہ تر ججز کو گھروں پر نظر بند کردیا گیا جنہوں نےپی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا اور نجی خبر رساں ٹی وی چینلز کو بند کردیا گیا۔ تاہم ایمرجنسی کے نفاذ پر امریکہ سمیت جنرل مشرف کے حلیفوں نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
Image



وردی میں آخری تقریبات

جنرل پرویز مشرف نے منگل ستائیس نومبر کوجوائنٹ سٹاف ہیڈ کواٹر راولپنڈی کا الوداعی دورہ کیا جس سے ان کے فوجی عہدہ چھوڑنے کے عمل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔صدارتی ترجمان راشد قریشی نے ایک دن قبل اعلان کیا تھا کہ جنرل پرویز مشرف بدھ کے روز فوجی عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے اور فوج کی کمان وائس چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے حوالے کر دیں گے۔
Image



بالآخر جنرل (ریٹائرڈ) سید پرویز مشرف

اٹھائیس نومبر دو ہزار سات کو پاکستان فوج میں جنرل مشرف کا تقریباً چھیالیس سالہ عسکری کیرئر، جس میں نو برس بری فوج کے سپہ سالار کے طور پر خدمات بھی شامل ہیں، بالآخر اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ اس موقعہ پر جنرل مشرف نے کہا کہ ملک کا وجود فوج کے بغیر ممکن نہیں تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ فوج اس وقت دباؤ میں ہے۔ فوج پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’وہ بھٹکے ہوئے عناصر ہیں جو نہیں سمجھتے کہ پاکستان کی سالمیت و ترقی میں فوج کا اہم ترین کردار ہے۔‘ جنرل مشرف نے بھرائی ہوئی آواز میں کہا ’اس بات کا افسوس ہے کہ کل فوج کی کمان میں نہیں ہوں گا۔ یہ فوج میری زندگی ہے۔ یہ فوج میرا جنون ہے۔ اس فوج سے میں نے محبت کی ہے۔ یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا لیکن میں وردی میں اب نہیں رہوں گا۔
Image



دوسری بار حلف

اُنتیس نومبر


صدر پرویز مشرف نے سویلین لباس میں دوسری بار ملک کے صدر کا حلف اُٹھا لیا۔ اسے کے بعد انہوں نے ایمرجنسی ختم کی اور عام انتخابات کا اعلان کر دیا۔
Image



انتخابات میں ق لیگ کی شکست

اٹھارہ فروری


عام انتخابات میں صدر پرویز مشرف کی حامی جماعت مسلم لیگ قاف کو ناکامی ہوئی۔ انتخابات میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نواز بڑی جماعتوں کے طور پر سامنے آئیں اور صدر مشرف پر استعفے کے لیے دباؤ پڑنا شروع ہوا۔
Image



’ملک و قوم کی خاطر‘ مستعفی

اٹھارہ اگست


صدر پرویزمشرف نے قوم سے خطاب میں ’ملک و قوم کی خاطر‘ مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اپنی حکومت کی کارکردگی کا دفاع کیا اور کہا کہ ملک کو درپیش بحران ان کی پالیسیوں کا نتیجہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی دنگل میں ’میری کوشش مفاہمت کی رہی لیکن بدقسمتی سے میری تمام اپیلیں ناکام ہوگئیں‘۔
Image



بشکریہ بی بی سی اردو
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

اب یہ دستاویز تاریخ بن چکے ہیں۔ ہمیں تاریخ نہیں حال اور مستقبل کی فکر کرنی چاہے۔
محبوب خان
کارکن
کارکن
Posts: 14
Joined: Sun Aug 03, 2008 10:55 pm

Post by محبوب خان »

قصہ پارینہ تو بن ہی چکے ہیں مگر اس کے ساتھ چاند بابو آپ نے جو الفاظ اور تصویر کے ملاپ ماضی کو ایک بہترین دستاویز کی شکل میں یہاں اس چوپال میں‌محفوظ کردیا۔ سو اس کاوش کے لیے شکریہ۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

رضی بھائی وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنی تاریخ سے سبق حاصل کرتی ہیں۔ اگر پاکستانی عوام اپنی تاریخ سے سبق سیکھ جائے تو آئندہ کسی ڈکیٹیٹر کو دوبارہ ایسی جرات نہ ہو۔اور ایسی ہر کوشش کے سامنے قوم سینہ سپر ہو کر کھڑی ہو جائے۔ کل صدر پرویز مشرف کے استعفٰی پر بہت خوشیاں منائیں گئیں لیکن مجھے وہ دن بھی اچھی طرح یاد ہے جب بارہ اکتوبر 1999 کو مشرف نے اقتدار پر قبضہ کیا تھا تب بھی اس بھولی عوام نے اسی طرح خوشیاں منائیں تھیں۔ میری عوام کا مسئلہ ہی یہی ہے کہ جو اسے روٹی کپڑے مکان کا خواب دکھلاتا ہے وہ اس کے ساتھ ہو لیتی ہے اور انجام سے بے خبر اسی کا سہارا بنتی ہے اور جب وہ اس کے خوابوں کا پامال کرتا ہے تو اس کے خلاف نفرت کا اظہار کرتی ہے۔ خدا تعالٰی سے دعا ہے کہ اس قوم کو چشمِ بینا دے۔(آمین)

محبوب خان بھائی کاوش کو سراہنے کے لئے آپ کا بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

آپ کے ملک کی عوام اب بہت کچھ سیکھ چکی ہے۔ انشاء اللہ اب دوبارہ ایسے حالات نہیں پیدا ہونگے۔
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Post by پپو »

میں جب بھی تاریخ کی کوئی کتاب پڑھتا تھا تو مجھے تقابلی جائزہ میں بہت کچھ مختلف صورت حال کا سامنا رہتا تھا جس میں نہیں ہر قاری کو مشکل ہوتی تھی سچائی تک جانے میں مستقبل کا مورخ جب تاریخ لکھے گا تو وہ کچھ بھی زائد یا کم نہیں کر سکے گا اس کا ثبوت ہے چاند بابو کی یہ مفید پوسٹ
بہت شکریہ چاند بابو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

پپو بھائی حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Post by پپو »

چاند بابو ایسی کاوشیں کرتے رہا کیجیے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

جی پپوبھائی اگر اسی طرح حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو میں بھی اپنی کاوشیں جاری رکھوں گا۔انشااللہ
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Post by پپو »

ٹھیک ہے ہماری طرف سے حوصلہ افزائی ہو تی رہے گی
Post Reply

Return to “تصاویر”