Page 1 of 1

اگر دعا پڑھنے میں‌مشکل ہو تو

Posted: Wed Apr 28, 2010 4:09 pm
by شازل
ایک بہن فتاة القرآن نے ای میل کی ہے
"مجھ سے کچھ دوست احادیث کی دعاوں پر اعراب لگا کر دینے کو کہتے تھے
جس سے ان کو پڑھنے میں آسانی ہو
شاید ایسے کیی بھایی بھن ہوں گے
جن کو بغیر اعراب کے دعاییں پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہو
اس کے لیے
آج مجھے ایک سسٹر نے یہ سایٹ دی
جس سے اب آپ کسی بھی دعا پر باآسانی خود اعراب لگا سکتے ہیں "
http://tashkeel.googlelabs.com/diacritize


فتاة القرآن

Re: اگر دعا پڑھنے میں‌مشکل ہو تو

Posted: Wed Apr 28, 2010 4:25 pm
by چاند بابو
جزاک اللہ شازل بھیا شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ میں ابھی چیک کرتا ہوں۔

Re: مجھے زبردستی اجازت چاہئیے

Posted: Wed Apr 28, 2010 4:32 pm
by چاند بابو
السلام علیکم

شازل بھیا میں نے یہ ٹول چیک کیا ہے بہت اچھا ٹول ہے لیکن پھر بھی غلطی کرجاتا ہے اور جہاں زبر لگانی ہوتی ہے وہاں کبھی کبھی زیر لگا جاتا ہے۔

اس لئے دوستوں سے التماس ہے کہ براہ مہربانی اس ٹول سے حاصل شدہ اعراب پہلے کہیں چیک کر لیں یا خود سے اس کی آواز کے حساب سے چیک کر لیں تاکہ یہ نا ہو کہ ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے والا معاملہ ہو جائے۔

Re: اگر دعا پڑھنے میں‌مشکل ہو تو

Posted: Thu Apr 29, 2010 2:23 am
by انصاری آفاق احمد
اسلام علیکم
مجھے تو اسکا استعمال سمجھ میں ہی نہیں آیا کیسے کرنا ہے.

Re: اگر دعا پڑھنے میں‌مشکل ہو تو

Posted: Sat May 01, 2010 9:32 am
by علی عامر
بہتر ہے کہ قرب و جوار میں‌کسی امام مسجد یا حافظ قرآن سے اعراب کی درستگی کروا لیں.

Re: اگر دعا پڑھنے میں‌مشکل ہو تو

Posted: Sat May 01, 2010 3:00 pm
by شازل
یہ بھی درست ہے

Re: اگر دعا پڑھنے میں‌مشکل ہو تو

Posted: Fri Mar 04, 2011 5:38 pm
by نورمحمد
شکریہ مگر اس کو استعمال کیسے کریں؟؟؟

Re: اگر دعا پڑھنے میں‌مشکل ہو تو

Posted: Fri Mar 04, 2011 9:16 pm
by چاند بابو
نورمحمد بھیا اس کے استعمال کا طریقہ کار بالکل آسان ہے اس میں ٹیکسٹ باکس میں اپنی تحریر ڈالو اور نیچے موجود تشکیل کا بٹن دبا دو۔
لیکن میں ایک بار پھر کہہ رہا ہوں کہ یہ درست کام نہیں کرتا ہے مثال کے طور پر میں نے ابھی ایک حدیث کی عبارت پر اعراب لگوائے ہیں نتیجہ نیچے موجود ہے جو درست نہیں۔

اصل حدیث: طلب العلم فریضة علی کل مسلم،،۔

اعراب کے بعد: طُلِب الْعِلْم فَریضَة عَلی کل مُسْلِم

یہاں ط پر پیش لگا دی گئی ہے جس کی وجہ سے پہلے لفظ سے ہی غلطی کا اندازہ ہو جاتا ہے۔

Re: اگر دعا پڑھنے میں‌مشکل ہو تو

Posted: Sat Mar 05, 2011 7:51 am
by افتخار
اللہ تعاٰلی ھم کو گناہ سے بچائے۔

Re: اگر دعا پڑھنے میں‌مشکل ہو تو

Posted: Sat Mar 05, 2011 10:55 am
by نورمحمد
شکریہ چاند بھائی-

میرے خیال سے احتیاط بہتر ہے - ہاں ایک کام کر سکتے ہیں کہ اس میں اعراب لگا کر کسی عالم سے confirm کر سکتے ہیں-

خیر شازل بھئی کا بھی بہت بہت شکریہ -

ہو سکتا ہے اور اسی طرح کا اور کوئی سافٹ ویر اس سے بہتر ملے !!!

Re: اگر دعا پڑھنے میں‌مشکل ہو تو

Posted: Sat Jul 09, 2011 10:10 am
by افتخار
اعراب لگانا ایک مشکل کام ھے اور اس کے لیے بہت تحقیق کی ضرورت ھے

اس کام کے لیے عربی فاضل کا ڈپلومہ کر لیں تو یہ کام کافی حد تک ٰیہ مسلہ حل ہو جائے گا۔