Page 1 of 1

مجھے زبردستی اجازت چاہئیے

Posted: Wed Apr 28, 2010 1:22 pm
by اسداللہ شاہ
السلام علیکم
میری بہنوں اور بھائیو
میں ایک ضروری کام سے کچھ عرصے کے لئے نیٹ کی دنیا سے دور جارہا ہوں. میرے اس قیام کے دوران اگر میری طرف سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو میں معافی چاہتا ہوں. میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ مجھے اپنا بھائی سمجھتے ہوئے معاف کردیں گے.

Re: مجھے زبردستی اجازت چاہئیے

Posted: Wed Apr 28, 2010 1:41 pm
by شازل
اسد بھائی آجکل مانا کہ گرمی کا زور ہے لیکن آپ کو یکایک کیاہو گیا ہے
غم روزگار کا چکر ہے تو ضرور جائیے
لیکن لوٹ کر ضرور آئیے گا

Re: مجھے زبردستی اجازت چاہئیے

Posted: Wed Apr 28, 2010 4:27 pm
by چاند بابو
السلام علیکم

اسد بھیا آپ کو بالکل اجازت ہے لیکن یہ کچھ عرصہ کتنے عرصے تک محیط ہو گا اس کے بارے میں کچھ وضاحت فرما دیں۔

دوسرا کیا آپ افریقہ کے جنگلات میں جا رہے ہیں کہ جہاں نیٹ دستیاب نہیں ہے جہاں بھی جائیں ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں لیکن اگر نیٹ میسر آ جائے تو ہمیں ضرور یاد کیجئے گا۔

Re: مجھے زبردستی اجازت چاہئیے

Posted: Thu Apr 29, 2010 2:18 am
by انصاری آفاق احمد
چاند بابو wrote:السلام علیکم

شازل بھیا میں نے یہ ٹول چیک کیا ہے بہت اچھا ٹول ہے لیکن پھر بھی غلطی کرجاتا ہے اور جہاں زبر لگانی ہوتی ہے وہاں کبھی کبھی زیر لگا جاتا ہے۔

اس لئے دوستوں سے التماس ہے کہ براہ مہربانی اس ٹول سے حاصل شدہ اعراب پہلے کہیں چیک کر لیں یا خود سے اس کی آواز کے حساب سے چیک کر لیں تاکہ یہ نا ہو کہ ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے والا معاملہ ہو جائے۔
ہائیں یہ زبردستی اجازت والے دھاگے میں کونسے ٹول کی بات شروع ہوگئی وہ بھی کوڈ ورڈ میں؟؟؟؟؟

Re: مجھے زبردستی اجازت چاہئیے

Posted: Thu Apr 29, 2010 2:40 pm
by اسداللہ شاہ
غم روزگار نہیں ہے بلکہ امتحان کی تیاری کے لئے وقت درکار ہے.

Re: مجھے زبردستی اجازت چاہئیے

Posted: Thu Apr 29, 2010 3:55 pm
by شازل
امتحان تو میں بھی دے رہا ہوں لیکن دیکھیں‌نیٹ‌کو بھی ٹائم دے رہا ہوں
لیکن آپ نیٹ‌کو کچھ عرصہ کے لیے چھوڑ دیں تو اچھا ہے کیونکہ یہ بھی ایک بیماری کی طرح ہے چھوڑنے کا نام ہی نہیں‌لیتی

Re: مجھے زبردستی اجازت چاہئیے

Posted: Thu Apr 29, 2010 5:10 pm
by چاند بابو
السلام علیکم

بالکل درست فیصلہ ہے اسد بھیا بڑے شوق سے انٹرنیٹ چھوڑ دیجئے لیکن جیسے ہی فراغت ہو فورا اردونامہ پر تشریف لایئے۔
ویسے امتحانات کس چیز کے ہیں؟؟

Re: مجھے زبردستی اجازت چاہئیے

Posted: Thu Apr 29, 2010 5:11 pm
by چاند بابو
انصاری آفاق احمد wrote:
چاند بابو wrote:السلام علیکم

شازل بھیا میں نے یہ ٹول چیک کیا ہے بہت اچھا ٹول ہے لیکن پھر بھی غلطی کرجاتا ہے اور جہاں زبر لگانی ہوتی ہے وہاں کبھی کبھی زیر لگا جاتا ہے۔

اس لئے دوستوں سے التماس ہے کہ براہ مہربانی اس ٹول سے حاصل شدہ اعراب پہلے کہیں چیک کر لیں یا خود سے اس کی آواز کے حساب سے چیک کر لیں تاکہ یہ نا ہو کہ ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے والا معاملہ ہو جائے۔
ہائیں یہ زبردستی اجازت والے دھاگے میں کونسے ٹول کی بات شروع ہوگئی وہ بھی کوڈ ورڈ میں؟؟؟؟؟
ارے یار وہ اعراب لگانے والے دھاگے کی پوسٹ تھی نہ جانے کیسے یہاں لگ گئی ہے۔بہرحال اب درستگی کر دی گئی ہے۔

Re: مجھے زبردستی اجازت چاہئیے

Posted: Fri Apr 30, 2010 4:00 am
by خرم ابن شبیر
اللہ تعالیٰ آپ کی مشکلات آسان کرے آمین

Re: مجھے زبردستی اجازت چاہئیے

Posted: Fri Apr 30, 2010 10:55 am
by مجیب منصور
سد بھائی اللہ تعالی آپ کو خیرسے لے جائے اور خیر سے لے آئے
ان شاء اللہ آپ فارغ ہوتے ہی دنیائے نیٹ کا رخ کریں گے
ہم یہاں آپ کا شدت سے منتظر رہیں گے

Re: مجھے زبردستی اجازت چاہئیے

Posted: Sat May 01, 2010 9:24 am
by علی عامر
اللہ آپ کو کامیاب فرمائے، آمین،