Page 1 of 1

غزل کا عنوان ہے بتی چلی گئی

Posted: Sat Apr 03, 2010 1:38 pm
by اسداللہ شاہ
[center]غزل کا عنوان ہے بتی چلی گئی
پانچ دن ملے زندگی کے مگر
گزرے ہی تھے 4 کے بتی چلی گئی
کل واپڈا کے دفتر میٹنگ تھی کچھ خاص
ہونے لگی تکرار کے بتی چلی گئی
موت کی طرح اس کا بھی وقت نہ رہا
عید کی شاپنگ اور بھرا بازار کے بتی چلی گئی
سکول ٹائم اور واپڈا کی ذہانت
ناشتہ ہونے لگا تیارکے بتی چلی گئی
شادی والے دن بڑے خوش تھے ہم
گلے پڑنے لگے تھے ہار کے بتی چلی گئی
زرداری کے بعد تعریف کے قابل واپڈا والے
کوئی بھی ہو تہوار کے بتی چلی گئی
بتی رہی تو پھر ملیں جناب
محاورہ بدل گیا سرکار کیونکہ بتی چلی گئی[/center]

Re: غزل کا عنوان ہے بتی چلی گئی

Posted: Sat Apr 03, 2010 2:10 pm
by شازل
واہ جناب
کیا بات ہے
ہم کرنے لگے تعریف کہ بتی چلی گئی

Re: غزل کا عنوان ہے بتی چلی گئی

Posted: Sat Apr 03, 2010 2:57 pm
by اسداللہ شاہ
شازل wrote:واہ جناب
کیا بات ہے
ہم کرنے لگے تعریف کہ بتی چلی گئی
شازل بھائی لگتا ہے کہ آپکی بتی نہیں آئی ورنہ ہماری تعریف تو مکمل ہوتی؟

Re: غزل کا عنوان ہے بتی چلی گئی

Posted: Sat Apr 03, 2010 3:04 pm
by رضی الدین قاضی
بھائی ہماری بتی ہے اور ہم تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔
بہت خوب اسد بھائی۔
جاری رکھیئے۔

Re: غزل کا عنوان ہے بتی چلی گئی

Posted: Sat Apr 03, 2010 3:17 pm
by چاند بابو
بتی آچکی ہے ، نظم بھی پڑھی جا چکی ہے۔
بہت شاندار عکاسی کی گئی ہے بتی کی۔
اسد اللہ صاحب بہت خوب،
کیا یہ آپ نے خود لکھی ہے؟؟
اگر خود لکھی ہے تو کمال ہے آپ ایک اچھے شاعر بن سکتے ہیں اور اگر خود نہیں لکھی تو آپ کے انتخاب کو داد دیتا ہوں۔

Re: غزل کا عنوان ہے بتی چلی گئی

Posted: Sun Apr 04, 2010 4:10 am
by انصاری آفاق احمد
اسلام علیکم
بہت خوب اب تو چلی گئی ..چلی گئی ... کی جگہہ کبھی کبھی آجاتی ہے. کو بحر بنانا پڑے گا.

Re: غزل کا عنوان ہے بتی چلی گئی

Posted: Sun Apr 04, 2010 9:28 am
by اعجازالحسینی
بہت خوب اسد بھیا

Re: غزل کا عنوان ہے بتی چلی گئی

Posted: Tue Apr 06, 2010 7:15 pm
by علی عامر
واہ جناب ..... کیا کہنے !!
بہت ہی عمدہ دل جلانے کی بات کی ہے.

Re: غزل کا عنوان ہے بتی چلی گئی

Posted: Thu Mar 03, 2011 3:06 pm
by نورمحمد
v;g