جشن یوم آزادی ھم سب کو مبارک ھو
دل کے دیئے جلالو
جان پہچان کرالو
ھم ایک قوم ایک جان ھیں
دین اسلام کی شان ھیں
وطن ایک آزاد ھمارا دل ھے
پاکستان پر ھم قربان ھیں
دشمن کی نظر سے، وقت ھے اسے بچالو
دل کے دیئے جلالو
جان پہچان کرالو
بھول ماضی کو کچھ تدبیر کر
حال پر نظر رکھ آزاد زنجیر کر
الجھا نہ جال کو وقت تھام لے
حوالے اب نہ اس کو تقدیر کر
قطرہ قطرہ بنے دریا، دل میں اسے بٹھالو
دل کے دیئے جلالو
جان پہچان کرالو
بکھرو نہ خشک میدانوں میں
الجھو نہ سنگین چٹانوں میں
خوابوں سے جگا لو ضمیر کو
بھٹکو نہ جنگل بیابانوں میں
عہد و پیماں کے، اصولوں کو اپنالو
دل کے دیئے جلالو
جان پہچان کرالو
ھم سچے ایک مسلمان ھیں
پھولوں کا ایک گلستان ھیں
کس دشمنی یر کیسا چلن
محبت اخوت کی پہچان ھیں
شکوے گلے بھلا کر، دل سے دل ملالو
دل کے دیئے جلالو
جان پہچان کرالو
جشن یوم آزادی ھم سب کو مبارک ھو
جشن یوم آزادی ھم سب کو مبارک ھو،!!!!!
-
- کارکن
- Posts: 193
- Joined: Wed Aug 13, 2008 12:32 am
- جنس:: مرد
- Location: Riyadh, Saudi Arabia.
- Contact:
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
بہت خوب محترم عبدالرحمٰن سید صاحب بڑے خوبصورت پیرائے میں بے حد خوبصورت پیغام دیا ہے۔ بہت شکریہ۔ھم سچے ایک مسلمان ھیں
پھولوں کا ایک گلستان ھیں
کس دشمنی یر کیسا چلن
محبت اخوت کی پہچان ھیں
شکوے گلے بھلا کر، دل سے دل ملالو
دل کے دیئے جلالو
جان پہچان کرالو
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- کارکن
- Posts: 193
- Joined: Wed Aug 13, 2008 12:32 am
- جنس:: مرد
- Location: Riyadh, Saudi Arabia.
- Contact:
بہت بہت شکریہ،!!!!چاند بابو wrote:بہت خوب محترم عبدالرحمٰن سید صاحب بڑے خوبصورت پیرائے میں بے حد خوبصورت پیغام دیا ہے۔ بہت شکریہ۔ھم سچے ایک مسلمان ھیں
پھولوں کا ایک گلستان ھیں
کس دشمنی یر کیسا چلن
محبت اخوت کی پہچان ھیں
شکوے گلے بھلا کر، دل سے دل ملالو
دل کے دیئے جلالو
جان پہچان کرالو
چاند بابو،!!!!
خوش رھیں،!!!!!!
-
- دوست
- Posts: 282
- Joined: Thu Nov 06, 2008 9:19 pm
- جنس:: مرد
- Location: کراچی
- Contact:
Re: جشن یوم آزادی ھم سب کو مبارک ھو،!!!!!
بہت شکریہ....................