Page 1 of 1

بہت خوب

Posted: Thu Mar 13, 2008 1:23 am
by تبسم
چاند بابو
میں آپ اور آپ کے ساتھیوں کو اس خوب صورت فورم کی تشکیل پر مبارک باد پیش کرتا ہوں

Posted: Thu Mar 13, 2008 7:42 am
by رضی الدین قاضی
السلام علیکم جناب تبسم صاحب !
میں آپ کو اس فورم پر تشریف لانے کے لیئے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے آپ اپنا تبسم یہاں بکھیرینگے۔

Posted: Thu Mar 13, 2008 9:27 pm
by چاند بابو
تبسم بھائی بہت بہت شکریہ آپ نے فورم پر رجسٹریشن کروائی۔آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔
فورم اراکین کے علم کی خاطر بتاتا چلوں کہ تبسم بھائی ایک بہترین شاعر اور اردو ادب کے فروغ کے لئے تہہ دل سے کوشش کرنے والی ہستی ہیں۔
سب سے اہم بات کہ مجھے اس مقام پر لانے کے لئے جس آدمی نے انگلی پکڑ کر چلنا سکھایاوہ تبسم بھائی ہی ہیں اردو زونک نہ ہوتی اگر تبسم بھائی اور ان کا شفقت بھرا ساتھ نہ ہوتا۔
میں تبسم بھائی اور ان کی عظمت کو سلام کرتا ہوں۔

Posted: Sat Mar 15, 2008 7:45 am
by رضی الدین قاضی
جناب تبسم صاحب آپ کے بارے میں جان کر بہت بہت خوشی ہوئی۔ ہمیں آپ کی رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔ وقت نکال کر فورم پر تشریف لایئے۔

Posted: Sat Mar 15, 2008 3:29 pm
by چاند بابو
لیجئے موصوف غائب ہو گئے رجسٹریشن کروا کے۔ لگتا ہے کہ اب مجھے ان کے گھر جانا پڑے گا درخواست لے کر۔ خیر ان کا آنا ضروری ہے۔

Posted: Sun Mar 16, 2008 7:32 am
by رضی الدین قاضی
چاند بھائی اگر تبسم جی کے گھر جانا ہوا تو میرا سلام ضرور کہہ دیجیئے ، اور میری جانب سے فورم پر آنے کی درخواست بھی دیجیئے گا۔

Posted: Sun Mar 16, 2008 6:38 pm
by چاند بابو
جی ضرور میرا خیال ہے کہ میں آج ہی ان کے گھر جاوں گا اور آپ کا سلام بھی ضرور عرض کروں گا۔

Posted: Mon Mar 17, 2008 3:46 am
by تبسم
حضور ہم تو روزانہ اس فورم کا ایک چکر ضرور لگاتے ہیں
بات وہی مصروفیت
آجکل ایک مشن زندگی کا ایک مقصد
پاکستان کے ہر شہر میں پاکستان رایئٹرز کلب کا قیام
اس سلسلے میں ملک گیر مصروفیت
پچھلے دنوں معروف شاعر جناب احمد فراز صاحب بوریوالہ تشریف لائے
آج ابھی ابھی پاکپتن سے ایک مشاعرے میں شرکت کر کے واپس آیا ہوں
کچھ تصاویر ہیں جو جلد ہی یہاں پوسٹ کروں گا

مزید تفصیلات کے لئے براہَ کرم جوائن کریں
http://groups.yahoo.com/group/pakistanwritersclub/

Posted: Mon Mar 17, 2008 6:40 am
by رضی الدین قاضی
تبسم بھائی، ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
اللہ آپ کے مشن کو کامیاب کرے۔ آمین !

Posted: Tue Mar 18, 2008 1:47 pm
by چاند بابو
لیں جی رضی بھائی میں رات تبسم بھائی سے ملا تھا اور آپکا سلام بھی پیش کر آیا ہوں۔

Posted: Thu Mar 20, 2008 2:10 pm
by رضی الدین قاضی
شکریہ چاند بھائی۔ مگر تبسم بھائی نے سلام کا جواب نہیں دیا ، یا آپ جواب پہونچانا بھول گئے؟ کیا کہا تبسم جی نے کب فورم پر تشریف لا رہے ہیں ؟

Posted: Thu Mar 20, 2008 7:35 pm
by چاند بابو
جناب انہوں نے اسی وقت واعلیکم اسلام کہ دیا تھا۔ اور آپ نے شائد میری گزشتہ پوسٹ سے اوپر والی پوسٹ نہیں دیکھی وہ انہوں نے ہی لگائی تھی اور کہ رہے تھے کہ اب فورم پر آتا جاتا ہی رہوں گا۔

Posted: Fri Mar 21, 2008 7:05 am
by رضی الدین قاضی
چلو ایک اچھی خبر ملی ہے۔

Posted: Fri Mar 21, 2008 2:07 pm
by چاند بابو
جی ہاں اور بڑی امید ہے کہ اب مسلسل ایسی اچھی خبریں ملتی رہیں گی۔

Posted: Sat Mar 22, 2008 7:04 am
by رضی الدین قاضی
ان شاء اللہ !
اچھی خبروں کے لئے ترس گیا ہوں۔

Posted: Sat Mar 22, 2008 4:34 pm
by چاند بابو
کیوں رضی بھائی اتنی مایوسی کیوں بھئی امید کا دامن ہاتھ سے مت چھوڑیں انشااللہ بہتری ہی ہو گی۔

Posted: Sun Mar 23, 2008 6:52 am
by رضی الدین قاضی
ان شاء اللہ !
بھائی میں بالکل نا امید نہیں ہوں۔ لیکن خوشیاں جلدی جلدی ملے تو صحت کے لیئے مفید ہے۔