ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
Post Reply
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by بلال احمد »

پتھر سے وفا،موت سے صدا مانگ رہا ہوں
کیوں آج میں صحرا سے گھٹا مانگ رہا ہوں

مدت سے کوئی دل کو دکھانے نہیں آیا
آجائو کہ کوئی ذخم نیا مانگ رہا ہوں

ہے چاند بہت دور میسے دستِ رساں سے
جو گھر میں جلے ایسا دیا مانگ رہا ہوں

جو جرم محبت میں تجھے میرا بنا دے
ایسی ہی کوئی پیاری سی سزا مانگ رہا ہوں

معلوم ہے تم غیر کی ہو جائو گی مگر
میں پھر بھی تجھے پانے کی دعا مانگ رہا ہوں
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by بلال احمد »

عمر بھر کی چاہت کے خواب آنکھوں میں‌لیے محسن
تم بھی بچھڑ جائو گے اک دن اوروں کی طرح
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

مسافروں میں ابھی تلخیاں پُرانی ہیں
سفر نیا ہے، مگر کشتیاں پُرانی ہیں

یہ کہہ کے اس نے شجر کو تنے سے کاٹ دیا
کہ اس درخت میں کچھ ٹہنیاں پُرانی ہیں

ہم اسلۓ بھی نۓ ہمسفر تلاش کریں
ہمارے ہا تھ میں بیساکھیاں پُرانی ہیں

پرانی باتیں ہیں، اخبار سب پرانے ہیں
پرانے چہرے ہیں، اور کُرسیاں پُرانی ہیں

پلٹ کے گاؤں میں ، میں اسلۓ نہیں آیا
میرے بدن پہ ابھی دھجّیاں پُرانی ہیں
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

پہلے تُم نے سارے شہر کی سانسوں میں گرداب بھرے
راہ دکھاتے پھرتے ہو اب ، جیبوں میں مہتاب بھرے

ساری عمر حساب نہ آیا ، بچپن سے لیکر اب تک
سارے ٹھیک سوال اُتارے، سارے غلط جواب بھرے

سچّی بات تو میٹھی بات بھی ہو سکتی ہے میرے دوست
کتنے دھبّے چھوڑ گۓ ہیں، حرف تیرے تیزاب بھرے

میرے لڑکپن کی یادوں کی چوکھٹ پر، کوئ لڑکی
اب تک بیٹھی ہے، آنچل میں، جُگنو اور گُلاب بھرے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

تم اگر یوں ہی نظریں ملاتے رہے

مے کشی میرے گھر سے کہاں جائے گی

اور یہ سلسلہ مستقل ہو تو پھر

بے خودی میرے گھر سے کہاں جائے گی

اک زمانے کے بعد آئی ہے شامِ غم

شامِ غم میرے گھر سے کہاں جائے گی

میری قسمت میں ہے جو تمہاری کمی

وہ کمی میرے گھر سے کہاں جائے گی

شمع کی اب مجھے کچھ ضرورت نہیں

نام کو بھی شبِ غم میں ظلمت نہیں

میرا ہر داغِ دل کم نہیں چاند سے

چاندنی میرے گھر سے کہاں جائے گی

تو نے جو غم دیے وہ خوشی سے لیے

تجھ کو دیکھا نہیں پھر بھی سجدے کیے

اتنا مضبوط ہے جب عقیدہ میرا

بندگی میرے در سے کہاں جائے گی

ظرف والا کوئی سامنے آئے تو

میں بھی دیکھوں ذرا اس کو اپنائے تو

میری ہم راز یہ، اس کا ہم راز میں

بے کسی میرے گھر سے کہاں جائے گی

جو کوئی بھی تیری راہ میں مر گیا

اپنی ہستی کووہ جاوداں کر گیا

میں شہیدِ وفا ہو گیا ہوں تو کیا

زندگی میرے گھر سے کہاں جائے گی
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

سحر کے ساتھ ہی سورج کا ہمرکاب ہوا
سحر کے ساتھ ہی سورج کا ہمرکاب ہوا
جو اپنے آپ سے نکلا وہ کامیاب ہوا
میں جاگتا رہا اک خواب دیکھ کر برسوں
پھر اس کے بعد مرا جاگنا بھی خواب ہوا
میں زندگی کے ہر اک مرحلے سے گزرا ہوں
کبھی میں خار بنا اور کبھی گلاب ہوا
سمندروں کا سفر بھی تو دشت ایسا تھا
جسے جزیرہ سمجھتے تھے اک سراب ہوا
وہ پوچھتا تھا کہ آخر ہمارا رشتہ کیا
سوال اس کا مرے واسطے جواب ہوا
ہماری آنکھ میں دونوں ہی ڈوب جاتے ہیں
وہ آفتاب ہوا یا کہ ماہتاب ہوا
نہ اپنا آپ ہے باقی نہ سعد یہ دنیا
یہ آگہی کا سفر تو مجھے عذاب ہوا
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

کیا چکٌر ھے دیکھو کچھ، دُم کو اُٹھائے بیٹھے ھیں

ایسے بھی دیکھے کچھ، دُم کو جھکائے بیٹھے ھیں

صاف چھپتے بھی نہیں، اور سامنے آتے بھے نہیں

کیسی بےرخی ھے جیسے دُم کو کٹائے بیٹھے ھیں

کوئ شرم سے نہ اُٹھائے، کوئ اُٹھانا ھی نہ جانے

یہ کیسی بے بسی ھےکہ، دُم کو دبائے بیٹھے ھیں

رکھ کہ پھوُکنی میں بھی کئ برس بیت گئے ھائے

کیا کریں پھر وھی ٹیڑھی، دُم کو ہلائے بیٹھے ھیں
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

رنگ دھنک نے بکھرائے ہیں موسم اچھا ہے

گئے زمانے یاد آئے ہیں موسم اچھا ہے

آنکھیں، چہرے، خوشبو، وعدے، آنسو، یادیں

ایک اک کر کے لوٹ آئے ہیں موسم اچھا ہے

شامِ شفق کی سیر بہانے تم بھی آ جاؤ

دوست پرانے سب آئے ہیں موسم اچھا ہے
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

دنیا کا کچھ برا بھی تماشا نہیں رہا
دل چاہتا تھا جس طرح ویسا نہیں رہا
تم سے ملے بھی ہم تو جدائی کے موڑ پر
کشتی ہوئی نصیب تو دریا نہیں رہا
کہتے تھے ایک پل نہ جیئیں گے ترے بغیر
ہم دونوں رہ گئے ہیں وہ وعدہ نہیں رہا
کاٹے ہیں اس طرح سے ترے بغیر روز و شب
میں سانس لے رہا تھا پر زندہ نہیں رہا
آنکھیں بھی دیکھ دیکھ کے خواب آ گئی ہیں تنگ
دل میں بھی اب وہ شوق، وہ لپکا نہیں رہا
کیسے ملائیں آنکھ کسی آئنے سے ہم
امجد ہمارے پاس تو چہرہ نہیں رہا.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

دِل کی چوکھٹ جو اِک دیپ جلا رکھا ہے
تِرے لوٹ آنے کا اِمکان سجا رکھا ہے

سانس تک بھی نہیں لیتے ہیں تجھے سوچتے وقت
ہم نے اِس کام کو بھی کل پہ اُٹھا رکھا ہے

رُوٹھ جاتے ہو تو کچھ اور حسیں لگتے ہو
ہم نے یہ سوچھ کے ہی تم کو خفا رکھا ہے

تم جسے رُوٹھا ہوا چھوڑ گئے تھے اِک دِن
ہم نے اُس شام کو سینے سے لگا رکھا ہے

چین لینے نہیں دیتے کسی طور مجھے
تِری یادوں نے جو طُوفان اُٹھا رکھا ہے

جانے والے نے کہا تھا کہ وہ لوٹے گا ضرُور
اِک اِسی آس پہ دروازہ کھلا رکھا ہے

مجھ کو کل شام سے وہ یاد بہت آنے لگا
دِل نے مُدت سے جو اِک شخص بھلا رکھا ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

پسِ مرگ میرے مزار پر جو دیا کسی نے جلا دیا
اُسے آہ دامنِ باد نے سرِ شام ہی بجھا دیا
مجھے دفن کرنا تو جس گھڑی، تو یہ اُس سے کہنا
وہ جو تیرا عاشقِ زار تھا، تہ خاک اُس کو دبا دیا
دمِ غسل سے مرے پیشتر، اُسے ہمدموں نے یہ سوچ کر
کہیں جاوے نہ اس کا دل دہل مری لاش پر سے ہٹا دیا
مری آنکھ جھپکی تھی ایک پل میرے دل نے چاہا کہ اٹھ کہ چل
دلِ بیقرار نے او میاں! وہیں چٹکی لے کے جگا دیا
میں نے دل دیا، میں نے جان دی! مگر آہ تو نے قدر نہ کی
کسی بات کو جو کبھی کہا، اسے چٹکیوں میں اڑا دیا
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

مجھ سا جہان میں نادان بھی نہ ہو
کر کے جو عشق کہتا ہے نقصان بھی نہ ہو
کچھ بھی نہیں ہوں مگر اتنا ضرور ہے
بِن میرے شائد آپ کی پہچان بھی نہ ہو
آشفتہ سر جو لوگ ہیں مشکل پسند ہیں
مشکل نہ ہو جو کام تو آسان بھی نہ ہو
محرومیوں کا ہم نے گلہ تک نہیں کیا
لیکن یہ کیا کہ دل میں یہ ارمان بھی نہ ہو
خوابوں سی دلنواز حقیقت نہیں کوئی
یہ بھی نہ ہو تو درد کا درمان بھی نہ ہو
رونا یہی تو ہے کہ اسے چاہتے ہیں ہم
اے سعد جس کے ملنے کا امکان بھی نہ ہو
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

چہرے کو شگفتہ کچھ بنانا ہی پڑا

اٹھتے ہوئے درد کو دبانا ہی پڑا

سمجھا تھا کہ مرے ساتھ روئیں گے دوست

لیکن وہ ہنسے تو مسکرانا ہی پڑا
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

یا اللہ تیری عظمتوں سے ہوں بے خبر

یہ میری نظرکا قصور ہے

تری رہگزر میں قدم قدم کہیں عرش ہے کہیں طور ہے

یہ بجا ہے مالک دو جہاں میری بندگی میں قصور ہے

یہ خطا ہے میری خطا مگر، تیرا نام بھی تو غفور ہے

یہ بتا تجھ سے ملوں کہاں، مجھے تجھ سے ملنا ضرور ہے

کہیں دل کی شرط نہ ڈالنا ، ابھی دل گناہوں سے چُور ہے
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by بلال احمد »

اشفاق بھائی خیر تو ہے. پہلے تو ادھر کا راستہ ہی نہیں ملتا تھا اور آج ڈھیر ہی لگا دیا ہے :fubar: :fubar: :fubar:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by بلال احمد »

اک روپ کے ساغر میں نہاتی رہیں آنکھیں
کچھ خواب میرے دل میں سجاتی رہیں آنکھیں

یادوں کے دریجے پے وہ دیتی رہی دستک
کل رات بہت مجھ کو ستاتی رہیں آنکھیں

پلکوں سے ٹپکنے نہ دیا ایک بھی آنسو
یہ رسم محبت بھی نبھاتی رہیں آنکھیں
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by بلال احمد »

زندگی کی قیمت کا اندازہ موت کے بعد ہی ہوتا ہے

مثال کے طور پر
















زندہ چکن صرف 160روپے
جبکہ
چکن تندوری 480روپے :lol: :lol: :lol:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by بلال احمد »

اس جہاں کی زندگی مجھے اچھی نہیں لگتی محسن
سنا ہے بعد مرنے کے کوئی نفرت نہیں‌کرتا
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by بلال احمد »

مٹی سے بنا تھا مٹی ہی من جائوں گا
اس سے آگے نہ کچھ کر پائوں گا

روتا ہوا آیا تھا رلاتا ہوا جائوں گا
پیروں کی دھول ہوں ہوا میں بکھر جائوں گا

جب دنیا تیری چھوڑ کار یہاں سے جائوں گا
دیکھ لینا دوست تم کو بہت یاد آئوں گا
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by بلال احمد »

تلاش میری تھی اور بھٹک رہا تھا وہ
دل میرا تھا اور دھڑک رہا تھا وہ

پیار کا تعلق عجیب ہوتا ہے
پیاس میری تھی اور سسک رہا تھا وہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”