Page 1 of 1

چیونٹی کی طاقت

Posted: Sun Feb 21, 2010 11:56 am
by اعجازالحسینی
[center]Image[/center]

سائنس کے موضوع پر تصاویر کی ایک نمائش میں ایک چیونٹی کی تصویر کو انعام ملا ہے جس میں وہ اپنے وزن سے سو گنا زیادہ وزن اٹھا رہی ہے۔
تصویر میں ایک ایشیائی قسم کی چیونٹی کو دکھایا گیا ہے جو شیشے جیسی جگہ سے الٹی لٹک رہی ہے اور اس کے منہ میں پانچ سو ملی گرام وزن ہے۔

تصویر کیمبرج یونیورسٹی کے ماہر حیوانات ڈاکٹر تھامس اینڈلین نے اتاری ہے جو کیڑوں کے پیروں کی چپکنے کی صلاحیت پر تحقیق کر رہے تھے۔

ڈاکٹر اینڈلین کو اس تصویر پر سات سو پاؤنڈ انعام ملا۔

تحقیق میں دکھایا گیا ہے کہ چیونٹیاں کس طرح مختلف وزن اٹھانے کے لیے اپنے پیروں کے نیچے نرم حصے کی شکل اور حجم بدلتی ہیں۔

ڈاکٹر اینڈلین نے کہا کہ ان کی تحقیق سے سائنسدانوں کو بہتر گوند بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیونٹیوں کے پیروں کے نیچے بنے پیڈ خودبخود صاف ہو جاتے ہیں اور کسی بھی قسم کی سطح سے چپک سکتے ہیں۔


بی بی سی

Re: چیونٹی کی طاقت

Posted: Sun Feb 21, 2010 5:34 pm
by چاند بابو
بہت خوب یہ تو کمال ہے اپنے وزن سے سو گنا زیادہ وزن اٹھانے کی طاقت میرے خیال میں صرف چیونٹی کے پاس ہی موجود ہے اور کوئی جاندار اتنا وزن اٹھانے کی صلاحیت سے محروم ہے۔

Re: چیونٹی کی طاقت

Posted: Mon Feb 22, 2010 2:05 am
by انصاری آفاق احمد
اسلام علیکم
بہت خوب کیا ہی بہتر شان والا ہے میرا رب