Page 1 of 1

ایکسپلورر کی جگہ متبادل براؤزر کی سہولت

Posted: Sat Feb 20, 2010 3:37 pm
by اعجازالحسینی
مائیکروسافٹ کے اعلان کے مطابق انٹرنیٹ ایکسپلورر ویب براؤزر استعمال کرنے والے لاکھوں یورپی صارفین کو یکم مارچ سے متبادل براؤز کے استعمال کی سہولت میسر ہوگی۔

یہ فیصلہ دسمبر 2009 میں مائیکروسافٹ اور یورپی مسابقتی کمیشن کے درمیان قانونی معاہدے کے بعد کیا گیا ہے۔

اس معاہدے میں مائیکروسافٹ اس بات پر تیار ہوئی ہے کہ وہ اپنے ونڈورز پی سی استعمال کرنے والے صارفین کو انٹرنیٹ ایکسپلورر کو بطور ڈیفالٹ ویب براؤزر استعمال کرنے کی بجائے ان کی مرضی کا براؤزر انسٹال کرنے کی اجازت دے گی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد میں سے نصف سے زائد انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے اس متبادل براؤزر کی اجازت کے اپ ڈیٹ کا تجربہ برطانیہ، بیلجیئم اور فرانس میں شروع ہو چکا ہے اور ادارے کے نائب صدر ڈیو ہائنر کے بلاگ کے مطابق ونڈوز ایکس پی، وسٹا اور سیون استعمال کرنے والے صارفین کو یہ اپ ڈیٹ خودبخود موصول ہوجائے گی۔

بلاگ کے مطابق اس اپ ڈیٹ میں صارف کو ایک چوائس سکرین دکھائی جائے گی جس کی مدد سے وہ اپنی پسند کا براؤزر چن سکے گا۔ دیگر براؤزر کی فہرست میں گوگل کا کروم، موزیلا کا فائرفوکس، سفاری اور اوپرا نامی براؤزر شامل ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار برائے ٹیکنالوجی روری کیلن جونز کا کہنا ہے کہ ’لاکھوں افراد جنہوں نے پہلے کبھی یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ کونسا براؤزر استعمال کرتے ہیں اب انہیں ایک براؤزر چننا پڑے گا اور اس سے مائیکروسافٹ کے مسابقتی اداروں کو مارکیٹنگ کا نادر موقع ملے گا‘۔

بی بی سی

Re: ایکسپلورر کی جگہ متبادل براؤزر کی سہولت

Posted: Sat Feb 20, 2010 4:00 pm
by شازل
بہت اہم خبر ہے
اب میرے خیال میں انٹرنیٹ ایکسپلورر کی برتری ڈھیر ہونے کا خطرہ ہے

Re: ایکسپلورر کی جگہ متبادل براؤزر کی سہولت

Posted: Sat Feb 20, 2010 7:51 pm
by چاند بابو
یہ تو انہوں نے خود تسلیم کر لیا ہے جب ہی تو اس کا آپشن دیا ہے۔

ویسے بھی دنیا اب انٹرنیٹ ایکسپلورر کو چھوڑ رہی ہے۔ اس کے مقابلے میں اس کی جگہ فائر فوکس نے لے لی ہے۔

Re: ایکسپلورر کی جگہ متبادل براؤزر کی سہولت

Posted: Sun Feb 21, 2010 2:01 am
by انصاری آفاق احمد
اسلام علیکم
انٹر نیٹ ایکسپلورر کی نا مقبولیت میں صارف سے زیادہ ویب ڈیولپرس ، پروگرامرس کا ہاتھ ہے کیونکہ IE انکو بہت مشکلات میں مبتلا کرتا رہا ہے. حالآنکہ مائکروسافٹ نے بہت کوشش کی کہ پروگرامس مونو پلی کے ذریعے کہ صارف اس سے بندھے رہیں مگر ناکام ہوگیا. خود مائکروسافٹ کی سائیٹس جو صرف IE کی مانگ کرتیں ہیں وہ بھی صارف کے لئے تکلیف دہ بن گی تھیں. اب جاکر ہوش ٹھکانے آیا. کہ اجارہ داری
اب اس دنیا میں لمبے عرصہ نہیں چل سکتی تقسیم تو تسلیم کرنا ہی پڑے گی.
صرف اسی میدان میں نہیں ہر جگہ ایسا ہی ہونا ہے. یا تو ملا کر چلو یا پھر کچھ دوسروں کے لیئے چھوڑ کر چلو.

انٹرنیٹ ایکسپلورر ویب براؤزر

Posted: Sun Feb 21, 2010 8:34 pm
by mirza_mohsin
مائیکروسافٹ کے اعلان کے مطابق انٹرنیٹ ایکسپلورر ویب براؤزر استعمال کرنے والے لاکھوں یورپی صارفین کو یکم مارچ سے متبادل براؤز کے استعمال کی سہولت میسر ہوگی۔

یہ فیصلہ دسمبر 2009 میں مائیکروسافٹ اور یورپی مسابقتی کمیشن کے درمیان قانونی معاہدے کے بعد کیا گیا ہے۔

اس معاہدے میں مائیکروسافٹ اس بات پر تیار ہوئی ہے کہ وہ اپنے ونڈورز پی سی استعمال کرنے والے صارفین کو انٹرنیٹ ایکسپلورر کو بطور ڈیفالٹ ویب براؤزر استعمال کرنے کی بجائے ان کی مرضی کا براؤزر انسٹال کرنے کی اجازت دے گی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد میں سے نصف سے زائد انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے اس متبادل براؤزر کی اجازت کے اپ ڈیٹ کا تجربہ برطانیہ، بیلجیئم اور فرانس میں شروع ہو چکا ہے اور ادارے کے نائب صدر ڈیو ہائنر کے بلاگ کے مطابق ونڈوز ایکس پی، وسٹا اور سیون استعمال کرنے والے صارفین کو یہ اپ ڈیٹ خودبخود موصول ہوجائے گی۔

بلاگ کے مطابق اس اپ ڈیٹ میں صارف کو ایک چوائس سکرین دکھائی جائے گی جس کی مدد سے وہ اپنی پسند کا براؤزر چن سکے گا۔ دیگر براؤزر کی فہرست میں گوگل کا کروم، موزیلا کا فائرفوکس، سفاری اور اوپرا نامی براؤزر شامل ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار برائے ٹیکنالوجی روری کیلن جونز کا کہنا ہے کہ ’لاکھوں افراد جنہوں نے پہلے کبھی یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ کونسا براؤزر استعمال کرتے ہیں اب انہیں ایک براؤزر چننا پڑے گا اور اس سے مائیکروسافٹ کے مسابقتی اداروں کو مارکیٹنگ کا نادر موقع ملے گا‘۔

Re: انٹرنیٹ ایکسپلورر ویب براؤزر

Posted: Sun Feb 21, 2010 11:34 pm
by چاند بابو
مرزا صاحب یہ خبر کل یہاں شئیر ہو چکی ہے۔

خیر کوشش کرتا ہوں اس خبر کو وہیں پر منتقل کرنے کی۔

Re: ایکسپلورر کی جگہ متبادل براؤزر کی سہولت

Posted: Sun Feb 21, 2010 11:39 pm
by چاند بابو
مرزا آپ کی خبر متعلقہ جگہ پر پہلے سے لگائی گئی خبر کے ساتھ ضم کر دی گئی ہے۔