گلیلیو سیٹیلائٹ کے ٹھیکے کا اعلان (بی بی سی رپورٹ)

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

گلیلیو سیٹیلائٹ کے ٹھیکے کا اعلان (بی بی سی رپورٹ)

Post by علی خان »

یہ منصوبہ سنہ دو ہزار سات کے دوران اپنے خاتمے کے بہت قریب پہنچ گیا تھا

یورپ میں سیٹلائیٹ کے ذریعے سمت کا تعین کرنے والے مہنگے سسٹم گلیلیو کا ٹھیکہ جرمنی اور برطانیہ کے کنسورشیئم کو دیا گیا ہے۔

او ایچ بی اور سرے سیٹیلائٹ ٹیکنالوجی لیمیٹڈ چودہ سیٹیلائٹ تعمیر کرے گا اور اس ٹھیکے کی مالیت آٹھ سو گیارہ ملین ڈالر ہے۔ اس ٹھیکےکا اعلان یورپی کمیشن نے برسلز میں کیا۔

گلیلیو کا یہ منصوبہ امریکی گلوبل پوزیشن سسٹم (جی پی ایس) کی طرح ہے لیکن اس میں مذید بہتری پیدا کی گئی ہے۔

اس سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے باعث لوگ اپنی منزل تک بغیر کسی مشکل اور جلد پہنچ پائیں گے۔ یہ سسٹم لوگوں کو منزل کے بارے میں جلد اور درست معلومات فراہم کرے گا جس میں غلطی کا امکان ایک میٹر ہو گا جبکہ موجودہ جی پی آر ایس میں غلطی کا امکان کئی میٹر ہوتا ہے۔

فرانس کی آریان سپیس ان تیار کردہ سیٹیلائیٹس کو مدار میں بھیجے گی۔ آریان سپیس سیٹیلائٹس کو مدار میں بھیجنے کے لیے روسی ساخت کے راکٹ استعمال کرے گی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ سنہ دو ہزار چودہ تک گلیلیو نیٹ ورک میں سولہ سپیس کرافٹ ہوں گے جو کہ جی پی آر ایس کے صارفین کو جلد اور درست معلومات فراہم کرنے کے لیے کافی ہیں۔

گلیلیو کو اب تک کام شروع کردینا چاہیے تھا لیکن یہ منصوبہ لاتعداد تکنیکی، کمرشل اور سیاسی مشکلات کا شکار ہو نے کے علاوہ امریکہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات جس میں کہا گیا تھا نئے جی پی ایس سسٹم کے ذریعے اس کی مسلح افواج کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے کے باعث تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔

یہ منصوبہ سنہ دو ہزار سات کے دوران پبلک، پرائیوٹ بزنس ڈویلمپنٹ کی جانب سے بنائے جانے والے ماڈل کے گر جانے کے باعث اپنے خاتمے کے بہت قریب پہنچ گیا تھا۔

گلیلیو کے اس منصوبے کو زندہ رکھنے کے لیے یورپی یونین کے ارکان نے فیصلہ کیا کہ اس منصوبے کو عطیے کے طور پر جمع کی جانے والی رقم کے ذریعے مکمل کیا جائے۔

اگر کنریکٹ کمپنیاں اپنے دعوؤں پر پوری اتریں تو امید کی جا سکتی ہے کہ گلیلیو کا یہ منصوبہ سنہ دو ہزار تیرہ کے آخر تک عارضی طور پر شروع ہو سکے گا۔

بشکریہ بی بی سی اردو ڈاٹ کام
لنک: http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2010/ ... lite.shtml
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: گلیلیو سیٹیلائٹ کے ٹھیکے کا اعلان (بی بی سی رپورٹ)

Post by رضی الدین قاضی »

مفید معلومات شیئر کرنے کے لیئے بہت شکریہ اشفاق بھائی۔
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: گلیلیو سیٹیلائٹ کے ٹھیکے کا اعلان (بی بی سی رپورٹ)

Post by اعجازالحسینی »

شیئر کرنے کے لیئے بہت شکریہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”