Page 1 of 2

فورم اپڈیٹ ہو گیا ہے

Posted: Wed Jan 06, 2010 9:58 pm
by شازل
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ فورم کو نئے نویلے ورژن سے اپڈیٹ کردیا گیا ہے
آج چاند بابو بھی سویرے سے غائب تھے اور میں اکیلا تنہا، لیکن مولا نے مدد کی اور بغیر کسی بیک اپ کے میں نے ایک بہت بڑا رسک لیا اور بہت ٹائم اور مغز ماری کے بعد فورم کو اپڈیٹ‌کردیا،
شکر ہے کہ کسی موڈ کو کوئی نقصان نہیں‌پہنچا،
اور کیپچا کا نظام بھی بحال ہو گیا ہے
اگرچہ کیپچا کا نظام ایک اور طریقے سےمیں نے بحال کرلیا تھا لیکن فورم کا ڈیفالٹ نظام کا بحال ہونا بھی کسی خوشخبری سے کم نہیں،

Re: فورم اپڈیٹ ہو گیا ہے

Posted: Thu Jan 07, 2010 9:38 am
by اعجازالحسینی
شازل بھائی بہت بہت مبارک ہو آپکو

Re: فورم اپڈیٹ ہو گیا ہے

Posted: Thu Jan 07, 2010 12:34 pm
by شازل
شکریہ اعجاز بھائی

Re: فورم اپڈیٹ ہو گیا ہے

Posted: Thu Jan 07, 2010 1:35 pm
by kmazizi
اس شاندار اور جاندار کامیابی پرشازل بھیا دلی مبارک باد قبول ہو.

Re: فورم اپڈیٹ ہو گیا ہے

Posted: Thu Jan 07, 2010 3:38 pm
by شازل
بہت شکریہ
بہت دن بعد تشریف آوری ہوئی
خیریت تو تھی

Re: فورم اپڈیٹ ہو گیا ہے

Posted: Thu Jan 07, 2010 4:23 pm
by چاند بابو
وہ مارا

بہت خوب شازل بھیا واقعی جئنیس ہو آپ

کمال کر دیا ۔

اردونامہ کا نیا ورژن اپڈیٹ کر دیا ہے۔

ایک اور بہت بڑی کامیابی۔

شروع سے آج تک اردونامہ پر آپ نے جو بھی قدم اٹھایا ہے۔

کامیابی نے آپ کے قدم چومے ہیں۔

ہر قدم ہی قابلِ ستائش ہے۔

میں تو ایک چھٹی کے بعد واپس آیا تو حیران ہی رہ گیا اردونامہ کی تو جون ہی بدل گئی ہے۔

اللہ تعالٰی آپ کو اس کارِ خیر کا اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ (آمین)

تمام اہلیانِ اردونامہ اور خصوصی طور پر میری طرف سے مبارکباد قبول فرمائیں اس دعا کے ساتھ کہ

اللہ تعالٰی زندگی کے ہر موڑ پر آپ کو ایسی ہی کامیابیاں عطا فرمائے۔

ہمیشہ ہنستے رہو مسکراتے رہو ۔ مسکراہٹیں بکھیرو۔

Re: فورم اپڈیٹ ہو گیا ہے

Posted: Thu Jan 07, 2010 8:24 pm
by kmazizi
شازل wrote:بہت شکریہ
بہت دن بعد تشریف آوری ہوئی
خیریت تو تھی
جی شازل بھیا سب خیریت ہے بس آپ کی دعا چاہیئے.

Re: فورم اپڈیٹ ہو گیا ہے

Posted: Fri Jan 08, 2010 9:21 am
by شازل
شکریہ
ایک معمولی کام جو میرے لیے خاصا دشوار تھا
ورنہ ایسی کوئی بات نہیں

Re: فورم اپڈیٹ ہو گیا ہے

Posted: Fri Jan 08, 2010 3:10 pm
by kmazizi
شازل اورچاند بھیا اس شاندار کامیابی پر کوئی چھوٹی سی پارٹی ہو جائے تو کیسا رہے گا :lol:

Re: فورم اپڈیٹ ہو گیا ہے

Posted: Fri Jan 08, 2010 3:37 pm
by شازل
خیال تو اچھا ہے
لیکن پارٹی :?:
کچھ آئیڈیا تو بتائیں

Re: فورم اپڈیٹ ہو گیا ہے

Posted: Fri Jan 08, 2010 3:51 pm
by kmazizi
ارے شازل بھائی اس سلسلے میں آپ مجیب منصور بھائی کی خدمات حاصل کریں وہ بڑے ٹرینڈ ہیہں ان کاموں‌میں :lol:

Re: فورم اپڈیٹ ہو گیا ہے

Posted: Fri Jan 08, 2010 4:46 pm
by چاند بابو
ہائیں :shock:
پارٹی اور وہ بھی اردونامہ پر
مگر کیسے :?

Re: فورم اپڈیٹ ہو گیا ہے

Posted: Fri Jan 08, 2010 5:20 pm
by شازل
یعنی مجیب بھائی پارٹی کے آدمی ہیں
لیکن کون سی پارٹی :?:

Re: فورم اپڈیٹ ہو گیا ہے

Posted: Fri Jan 08, 2010 5:43 pm
by kmazizi
:lol: :lol: پارٹی کے آدمی اور مجیب بھائی!

Re: فورم اپڈیٹ ہو گیا ہے

Posted: Fri Jan 08, 2010 5:44 pm
by kmazizi
چاند بابو wrote:ہائیں :shock:
پارٹی اور وہ بھی اردونامہ پر
مگر کیسے :?
جیسے مہمان خانے میں دی تھی ونہوں نے شروع میں ویسے ہی :lol: :wink:

Re: فورم اپڈیٹ ہو گیا ہے

Posted: Sat Jan 09, 2010 9:26 am
by اعجازالحسینی
کیا کوئی نئی سیاسی پارٹی بن رہی ہے یہاں ؟؟؟؟

Re: فورم اپڈیٹ ہو گیا ہے

Posted: Wed Mar 31, 2010 6:16 pm
by شازل
کھانے والی پارٹی بن رہی ہے :P

Re: فورم اپڈیٹ ہو گیا ہے

Posted: Wed Mar 31, 2010 7:51 pm
by علی خان
شازل بھائی بہت بہت مبارک باد

Re: فورم اپڈیٹ ہو گیا ہے

Posted: Wed Mar 31, 2010 8:22 pm
by شازل
خیر مبارک
لیکن یہ بات بہت پہلے کی ہے
میں نے آج ہی دیکھی اس لیے جواب دیا ہے

Re: فورم اپڈیٹ ہو گیا ہے

Posted: Sat Oct 23, 2010 10:41 pm
by چاند بابو
السلام علیکم

فورم پر پچھلے کچھ عرصہ سے نئے رجسٹر ہونے والے اراکین کو کچھ مشکل پیش آ رہی تھی. دراصل نئے رجسٹر ہونے والے اراکین رجسٹریشن فارم بھرتے ہوئے اپنی زبان اردو کی بجائے انگریزی منتخب کر لیتے تھے لیکن چونکہ اردونامہ اردو زبان کا فورم ہے اس لئے انگریزی زبان کی سائیٹ پر کوئی دھیان نہیں دیا گیا تھا جس کی وجہ سے اراکین کو لاگ ان ہونے کے فورا بعد زبان کی فائلز کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑتا اور وہ اردونامہ دیکھنے سے عاری ہو جاتے.

آج ہی محمد کے نام سے رجسٹر ہونے والے ایک صاحب کی ای میل موصول ہوئی کہ وہ جب بھی لاگ ان ہوتے ہیں تو انہیں زبان سے متعلق فائلز کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کچھ تحقیقات کے بعد اس مسئلہ کا مستقل حل ڈھونڈ لیا گیا ہے اور رجسٹریشن فارم اور یوزر کنٹرول پینل سے انگریزی زبان کو حذف کر دیا گیا ہے اب نا رہا بانس اور نا بجے کی بانسری.