تم کون ہو ؟؟

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
Post Reply
فتاة القرآن
دوست
Posts: 265
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:24 am

تم کون ہو ؟؟

Post by فتاة القرآن »

--------------------------------------------------------------------------------
[center]بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم





آپ کی کہانی







ایک دن عاصم اور اس کے بیوی بچوں نے فیصلہ کیا





رحلہ پر جانے کا

اور دنیا کی رانگینیاں دیکھنے کا







ان کا سفر شروع ہوا ۔۔۔







چلتے چلتے



راستے میں

ایک شخص کھڑا ملا





عاصم نے پوچھا



تم کون ہو ؟؟





اس نے کہا میں مال ہوں


Image




عاصم نے اپنے بیوی بچون سے پوچھا



کیا خیال ہے ؟

کیا ہم اسے ساتھ بیٹھا دیں ؟؟




سب نے کہا

ضرور کیوں کے ہمیں اس سفر میں اس کی ضرورت پڑے گی

اور اس کی موجودگی میں

ہم سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں



عاصم نے مال کو بھی اپنے ساتھ بیٹھا لیا



اور آگے بڑھے














جب تھوڑا آگے گیے

تو



ایک اور شخص کھڑا نظر آیا



عاصم نے پھر پوچھا



تم کون ہو ؟؟؟



اس نے جواب دیا میں

منصب و مقام ہوں



Image



عاصم نے اپنے بیوی بچون سے پوچھا



کیا خیال ہے ؟

کیا ہم اسے ساتھ بیٹھا دیں ؟؟




سب نے کہا

ضرور کیوں نہیں ہمیں اس سفر میں اس کی ضرورت پڑے گی

اور دنیا کی لذتوں کا حصول اس کی موجودگی میں بہت آسان ہو جایے گا


عاصم نے اسے بھی اپنے ساتھ بیٹھا لیا











اور مزید آگے بڑھا







اس طرح اس سفر میں بہت سے

قسم کے لذات و شہوات سے ملاقات ہوئی



عاصم سب کو ساتھ بیٹھاتا آگے بڑھتا رہا








آگے بھڑتے بھڑتے ایک اور شخص سے ملاقات ہوئی





عاصم نے پوچھا تو کون ہے ؟؟



اس نے جواب دیا میں



دین

ہوں



Image



عاصم نے اپنےبیوی بچوں سے پوچھا

کیا اسے بھی ساتھ بیٹھا لیں ؟




سب نے کہا



ابھی نہیں

یہ وقت دین کو ساتھ لے جانے کا نہیں ہے








ابھی ہم دنیا کی سیر کرنے اور انجوئے

کرنے جارہے ہیں

اور دین ہم پر بلاوجہ ہزار پابندیاں لگادے گا




پردہ کرو

حلال حرام دیکھو

نمازوں کی پابندی کرو




اور بھی بہت سی پابندیاں لگا دے گا

اور ہماری لذتوں میں رکاوٹ بنے گا




ہم انجوئے

نہیں کر سکیں گے


لیکن ایسا کرتے ہیں کہ رحلہ سے واپسی پر ہم اسے ساتھ بیٹھا لیں گے






اور اسطرح وہ دین کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ جاتے ہیں







چلتے چلتے






آگے

چیک پوسٹ آجاتا ہے



وہاں لکھا ہوتا ہے






stop





وہاں کھڑا شخص عاصم سے کہتا ہے کہ

وہ گاڑی سے اترے


عاصم گاڑی سے اترتا ہے




تو

وہ شخص اسے کہتا ہے



تمھارا سفر کا وقت ختم ہو چکا





مجھے تمھارے پاس

دین کی تفتیش کرنی ہے




عاصم کہتا ہے



دین کو میں کچھ ہی دوری پر چھوڑ آیا ہوں

مجھے اجازت دو میں ابھی جاکر اسے ساتھ لاتا ہو


وہ شخص کہتا ہے



اب واپسی ناممکن ہے



تمھارا وقت ختم



ہو چکا


اب تمہیں میرے ساتھ چلنا ہوگا










عاصم کہتا ہے



مگر میرے ساتھ ماال منصب مقام اور بیوی بچے ہیں



وہ شخص کہتا ہے

اب

تمہیں تمھارا مال منصب اور اولاد

کوئی بھی اللہ کی پکڑ سے نہیں بچا سکتا



Image

دین صرف تمھارے کام آسکتا تھا

جسے تم پیچھے چھوڑ آ ئے






عاصم پوچھتا ہے



تم ہو کون ؟؟



وہ کہتا ہے

میں



موووووووووووووت



ہوں



جس سے تم مکمل غافل تھے

اور عمل کو بھولے رہے







عاصم نے ڈرتی نظروں سے گاڑی کی طرف دیکھا



اس کے بیوی بچے اس کو اکیلے چھوڑ



کر مال و منصب کو لئے



کسی اور کے ساتھ اپنے سفرکو مکمل کرنے کے لیے آگے بڑھ گئے





اور کوئی ایک بھی عاصم کی مدد کے لیے اس کے ساتھ نہ اترا
سب اسے اکیلے چھوڑ‌ کر چلے گئے



Image



آپ کے خالق کا فرمان ہے:



يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَن ذِكْرِ اللَّهِ

وَمَن يَفْعَلْ ذَلِكَ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ
[المنافقون : 9]





مومنو! تمہارا مال اور اولاد تم کو اللہ کی یاد سے غافل نہ کردے۔

اور جو ایسا کرے گا تو وہ لوگ خسارہ اٹھانے والے ہیں
(۹)







اور جب کسی کی موت آجاتی ہے تو اللہ اس کو ہرگز مہلت نہیں دیتا

اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے خبردار ہے

(۱۱)









يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ



جس دن نہ مال ہی کچھ

فائدہ دے سکا گا اور نہ بیٹے





ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے اور

تم کو قیامت کے دن تمہارے اعمال کا پورا پورا بدلا دیا جائے گا۔

تو جو شخص آتش جہنم سے دور رکھا گیا اور بہشت میں داخل کیا گیا

وہ مراد کو پہنچ گیا اور دنیا کی زندگی تو دھوکے کا سامان ہے
(۱۸۵)





قال تعالى :





کہہ دو کہ اگر تمہارے باپ اور بیٹے اور بھائی اور عورتیں



اور خاندان کے آدمی اور مال جو تم کماتے ہو اور تجارت جس کے بند ہونے سے ڈرتے ہو



اور مکانات جن کو پسند کرتے ہو اللہ اور اس کے رسول سے اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے تمہیں زیادہ عزیز ہوں



تو ٹھہرے رہو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم (یعنی عذاب) بھیجے۔



اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا
(۲۴)





**************[/center]
[center]مقالاتي

Image[/center]
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: تم کون ہو ؟؟

Post by شازل »

جزاک اللہ بہن
آپ کی تبلیغ کے اس پہلو سے میں‌بہت متاثر ہوں
اللہ آپ کو سیکھانے اور ہمیں‌سیکھنے کی توفیق عطافرمائے آمین
شکریہ
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: تم کون ہو ؟؟

Post by رضی الدین قاضی »

[center]جزاک اللہ [/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: تم کون ہو ؟؟

Post by اعجازالحسینی »

جزاک اللہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”