Page 1 of 1

اک مولوي صاحب سے کہا

Posted: Mon Dec 14, 2009 6:41 pm
by اعجازالحسینی
[center]اک مولوي صاحب سے کہا ميں نے کہ کيا آپ
کچھ حالت يورپ سے خبر دار نہيں ہيں

آمادہ اسلام ہيں لندن ميں ہزاروں
ہر چندا بھي مائل اظہار نہيں ہيں

تقليد کے پھندوں سے ہوئے جاتے ہيں آزاد
وہ لوگ بھي جو داخل احرار نہيں ہيں

جو نام سے اسلام کے ہو جاتے ہيں برہم
ان ميں بھي تعصب کے وہ آثار نہيں ہيں

افسوس مگر يہ ہے کہ واعظ نہيں پيدا
يا ہيں تو بقول آپ کے ديں دار نہيں ہيں

کيا آپ کے زمرہ ميں کسي کو نہيں يہ در
کيا آپ بھي اس کے لئےتيار نہيں ہيں؟

جھلا کے کہا يہ کہ کيا سؤ ادب ہے
کہتے ہو باتيں جو سزاوار نہيں ہيں

کرتے ہيں شب و روز مسلمانوں کي تفکير
بيٹھے ہوئے کچھ ہم بھي تو بيکار نہیں ہيں
[/center]

Re: اک مولوي صاحب سے کہا

Posted: Mon Dec 14, 2009 6:56 pm
by رضی الدین قاضی
ماشاء اللہ

Re: اک مولوي صاحب سے کہا

Posted: Thu Mar 03, 2011 3:13 pm
by نورمحمد
ماشاء اللہ

کرتے ہيں شب و روز مسلمانوں کي تفکير
بيٹھے ہوئے کچھ ہم بھي تو بيکار نہیں ہيں


اللہ ہم سب کو اس بیماری سے نجات عطا کرے -آمین

شکریہ اعجاز بھائ - کیا شاعر کا نام پتہ ہے آپ کو؟؟

Re: اک مولوي صاحب سے کہا

Posted: Thu Mar 03, 2011 4:27 pm
by اعجازالحسینی
بھیا کہیں پڑھا تھا اور اردونامہ پر لگادیا

شاعر کا نام تو اب یاد نہیں :( :(