Page 1 of 1

میں مہمان ہوں

Posted: Sun Jul 06, 2008 11:10 pm
by بلال
میں یہاں پر مہماں کی حیثیت سے یہ پوسٹ صرف تجرباتی طور پر کر رہا ہوں۔

Posted: Sun Jul 06, 2008 11:28 pm
by چاند بابو
یہ پوسٹ میں نے خود ہی لگائی تھی صرف تجربہ کرنے کے لئے اب اردو نامہ پر اگر کسی کو رجسٹر ہونے یا لاگ ان ہونے میں کوئی مشکلات پیش آتی ہیں تو وہ اس جگہ اپنی مشکل بیان کر سکتا ہے۔

مہمان خانہ فعال ہے

Posted: Mon Sep 29, 2008 8:21 pm
by ابو جواد
چاند بابو صاحب میں نے بھی مہمان خانہ ٹرائی کیا
بلکل فعال ہے ،اچھا کام کررہاہے

Posted: Mon Sep 29, 2008 10:14 pm
by چاند بابو
اچھا جی اگر واقعی یہ کام کرتا ہے تو اب رجسٹریشن بھی حاصل کر ہی لیں۔

Posted: Mon Sep 29, 2008 11:37 pm
by مجیب منصور
رجسٹریشن دوبارہ کیوں حاصل کروں وہ میں ہی تھا
ہا ہا ہو ہو ہی ہی

Posted: Tue Sep 30, 2008 8:20 am
by رضی الدین قاضی
مجیب بھائی ایسا کرنے کی نوبت کیوں آئی ؟

Posted: Tue Sep 30, 2008 6:06 pm
by چاند بابو
جی پنجابی میں کہتے ہیں‌کہ گھردے جمیاں دے دند نئیں گنی دے
میں نام دیکھتے ہیں‌ سمجھا گیا تھا کہ یہ کنیت وغیرہ اردونامہ پر صرف ایک شخصیت ہی استعمال کر سکتی ہے اور وہ آپ ہی ہیں۔

Posted: Tue Sep 30, 2008 7:07 pm
by مجیب منصور
رضی صاحب ۔میں نے کچھ دیگر فورمز پر یہ تجربہ کیا ہے کہ وہاں مہمان خانہ تو ہے لیکن کام نہیں کرتا۔اس لیے میں ٹرائی کررہا تھا
اور بابو صاحب آپ کی محبتوں کا شکریہ کہ آپ نے میری یہ حرکت پہچان لی

اسلام‌و‌علیکم چاند بھائی

Posted: Sun May 03, 2009 4:47 pm
by علی امجد
چاند بھائی کیا اپ بتا سکتے ھیں‌رجسٹر ھونے کیلے کیا کیا کوائف چاھیے کھاں سے رجسٹر ھوتے ھئں

Posted: Sun May 03, 2009 7:19 pm
by مجیب منصور
تو ہوجائیں رجسٹر ،اس میں پوچھنے کی کیا بات ہے عزیزم

Re: اسلام‌و‌علیکم چاند بھائی

Posted: Sun May 03, 2009 7:59 pm
by چاند بابو
محترم علی امجد اردونامہ پر خوش آمدید، اردونامہ پر رجسٹر ہونے کے لئے صرف آپ کو اپنا نام یعنی علی احمد اپنا پاسورڈ اور ای میل ایڈریس چاہئے ہو گا۔ ہر صفحہ کے اوپر موجود مینو میں شمولیت اختیار کیجئے کا لنک موجود ہے وہاں سے آپ رجسٹر ہو سکتے ہیں اگر وہ لنک ڈھونڈنے میں کوئی دشواری ہے تو یہاں کلک کر کےبھی آپ مطلوبہ جگہ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Posted: Wed Jun 10, 2009 9:44 am
by سسی
یہ یہاں سے لوگوں کو اغوا کر کے کہاں‌پہنچایا جا رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Posted: Wed Jun 10, 2009 4:25 pm
by چاند بابو
اجی یہ اور کہیں اغوا نہیں کیئے جا رہے ہیں بلکہ باہر سے یہاں لائے جا رہے ہیں۔اوپر والا لنک اسی فورم کی رجسٹریشن کا ہے۔

Re: میں مہمان ہوں

Posted: Thu Aug 06, 2009 4:17 pm
by nbil
یہ ایک ٹیسٹ پیغام ہے چاند بابو کی طرف سے۔

Re: میں مہمان ہوں

Posted: Thu Apr 01, 2010 1:28 pm
by مدرس
میں نے رکنیت تو لے لی ہے
لیکن
پیغام لکھنے کے بعد کوڈ امیج ظاہر نہیں‌ہوا
کیا کرو :?:

Re: میں مہمان ہوں

Posted: Thu Apr 01, 2010 4:03 pm
by چاند بابو
السلام علیکم

محترم مدرس صاحب جب آپ نے رکنیت حاصل کر لی ہے تو اب داخل ہونے کے بعد آپ کو کوڈ امیج کی ضرورت نہیں رہتی ہے آپ اپنے یوزر نیم سے متصل ہونے کے بعد تمام پوسٹیں بغیر کسی کوڈ امیج وریفکیشن کے لگا سکتے ہیں۔