Page 1 of 1

ترجمہ کرنے والی عینک

Posted: Sat Nov 07, 2009 4:18 pm
by اعجازالحسینی
جاپان نے ترجمہ کرنے والی عینک تیار کرلی۔ عینک کے ساتھ مائیکرو فون اور کمپیوٹر موجود ہیں‘ مائیکرو فون الفاظ سن کر کمپیوٹر پر منتقل کریگا جبکہ کمپیوٹر ان الفاظ کا ترجمہ کرکے عینک کے شیشوںپر بھیج دیگا۔
واہ‘ ترقی ہو تو ایسی‘ کاش یہ عینک کیری لوگر بل آنے سے پہلے پاکستان پہنچ جاتی تاکہ ہمارے حکمران اس بل کی ان شقوں کا ترجمہ اردو میں کرکے سمجھ لیتے جو نہ صرف پوری قوم بلکہ ملک کی سلامتی کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہیں۔ اس وقت امریکہ نے ہمارے حکمرانوں کو جو عینک دی ہے‘ اس میں صرف ایک ہی چیز نظر آتی ہے اور وہ ہے ڈیڑھ ارب ڈالر سالانہ کی جھلک‘ اور اس عینک میںاس کا صرف یہی ترجمہ نظر آتا ہے کہ جیبیں بھرو۔ یہ امداد کن شرائط پر مشتمل ہے‘ اسے وصول کرنے میں ملک کی سالمیت کو کیا خطرات درپیش ہیں‘ اس سے کوئی سروکار نہیں۔
جاپان محل وقوع کے لحاظ سے پاکستان سے کوسوں دور ہے‘ اس لئے عینک کو پاکستان آتے آتے بھی کافی وقت درکار ہو گا‘ اس لئے ہم اپنے آزمودہ دوست چین سے گزارش کریں گے کہ وہ اس کی نقل تیار کرے۔ اس وقت امریکہ پاکستان کا بھارت سے زیادہ خطرناک دشمن ہے‘ بھارت کی دشمنی تو عیاں ہے‘ اس لئے اس سے ہوشیار رہنا آسان ہے مگر امریکہ دوستی کی آڑ میں جوگیم پاکستان کے ساتھ کھیل رہا ہے‘ وہ چونکہ ایسی انگریزی میں ہے جس کی ہمارے حکمرانوں کو سمجھ نہیں آتی‘ اس لئے بروقت ترجمہ ہو جائے تو شاید ہم برے انجام سے بچ جائیں۔ یقیناً چین پاکستان کیلئے اس قسم کی عینک خلوص نیت کے ساتھ ایجاد کریگا کیونکہ وہ پاکستان کا آزمودہ دوست ہے اور اسے کسی اندھیرے میں نہیں رکھے گا۔
بشکریہ نوائےوقت

Re: ترجمہ کرنے والی عینک

Posted: Sun Nov 08, 2009 10:49 am
by علی خان
واہ جناب بات تو پتے کی کی ہے. اب یہ ہمارے حکمرانوں کو نظر اجائے تو بڑی بات ہے. :D

Re: ترجمہ کرنے والی عینک

Posted: Sun Nov 08, 2009 12:22 pm
by رضی الدین قاضی
اچھی ایجاد ہے ۔
رہی بات سیاست دانوں کی تو یہ وہی بات سمجھنا چاہتے ہیں، جس میں ان کو فائدہ نظر آتاہے۔

شیئرنگ کے لیئے شکریہ جناب۔

Re: ترجمہ کرنے والی عینک

Posted: Sun Nov 08, 2009 12:49 pm
by اعجازالحسینی
شکریہ جناب۔

Re: ترجمہ کرنے والی عینک

Posted: Sun Nov 08, 2009 1:24 pm
by طارق راحیل
میں ہر پل کا بلاگرہوں
ہر پل میری کہانی ہے
ہر پل میری ہستی ہے
ہر پل میری جوانی ہے
میں ہر پل کا بلاگرہوں

Re: ترجمہ کرنے والی عینک

Posted: Sun Nov 08, 2009 8:11 pm
by اعجازالحسینی
محمد طارق راحیل صاحب ہر پوسٹ کے نیچے ایک ہی بات ۔ یہ تو خانہ پری ہے