Page 1 of 1

شیر شاہ سوری

Posted: Thu Nov 05, 2009 10:47 am
by راجہ جانی
السلام علیکم

[center]شیر شاہ سوری[/center]
[center]Image[/center]

شیرشاہ سوری کا اصل نام فرید خان تھا۔ 1486ع میں پیدا ہوئے جونپور میں تعلیم پائی ۔21 سال والد کی جاگیر کا انتظام چلایا پھر والئ بہار کی ملازمت کی۔ جنوبی بہار کے گورنر بنے۔ کچھ عرصہ شہنشاہ بابر کی ملازمت کی بنگال بہاراور قنوج پر قبضہ کیا مغل شہنشاہ ہمایوں کو شکست دے کر ہندوستان پر اپنی حکمرانی قائم کی۔ اپنی مملکت میں بہت سی اصلاحات نافذ کیں۔ اپنے تعمیری کاموں کی وجہ سے ہندوستان کے نپولین کہلائے سنار گاؤں سے دریائے سندھ تک ایک ہزار پانچ سو کوس لمبی جرنیلی سڑک تعمیر کروائی جو آج تک جی ٹی روڈ کے نام سے موجود ہے۔

شہنشاہ اکبر مملکت کا انتظام چلانے میں شیرشاہ سے بڑا متاثر تھا۔ 22 مئ 1545ع میں بارود خانہ کے اچانک پھٹ جانے سے وفات پائی۔

تاریخ دان شیر شاہ سوری کو برصغیر کی اسلامی تاریخ کا عظیم رہنما, فاتح اور مصلح مانتے ہیں۔ اردو ادب میں شیر شاہ سوری سے متعلق کئی مثالی قصے ملتے ہیں۔

بقیہ کتاب کا لنک حاضر ہے باقی مزید پڑھنے کیلیے یہ کتاب یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں

http://www.mediafire.com/?cdoyz2ndh0n

Re: شیر شاہ سوری

Posted: Thu Nov 05, 2009 11:02 am
by اعجازالحسینی
تاریخی ناول شیئر کرنے کا شکریہ

Re: شیر شاہ سوری

Posted: Thu Nov 05, 2009 2:36 pm
by رضی الدین قاضی
بہت بہت شکریہ راجہ بھائی۔