Page 1 of 1

ہوا سے چلنے والی گاڑی

Posted: Thu Nov 05, 2009 9:24 am
by اعجازالحسینی
ایک یورپین کمپنی نے ہوا سے چلنے والی گاڑی تیار کرلی۔
قدرت نے کائنات میں زندگی کا ساماں اتنا وافر رکھ دیا ہے کہ جوں جوں انسان جنگ و جدل کو چھوڑ کر ایجادات کی طرف رخ کرتا ہے‘ اسے قدرت نواز دیتی ہے۔ ایک ایسے عالم میں جب انسانیت کو پٹرول کے قحط کا سامنا ہے اور پاکستان میں اس کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کر رکھا ہے کہ اگر کبھی آٹے میں نمک کے برابر کمی کی جائے تو بھی تیل کے نرخوں میں اضافہ ہی محسوس ہوتا ہے۔
ہوا سے چلنے والی گاڑی کے بارے میں ہمارے حکمرانوں کو سوچنا چاہئے اور یہ درآمد کرکے نہ صرف حکمرانوں کو دی جائے بلکہ مارکیٹ کو فراہم کرنی چاہئے تاکہ اس سستی گاڑی سے ہر کوئی فائدہ اٹھا سکے۔ اگر یہ ہوا سے چلتی ہے تو چلتی ہی رہے گی کیونکہ قدرت کے کارخانے میں لوڈشیڈنگ کہاں؟ البتہ انتہائی حبس کے عالم میں اگر کوئی حکمران بیٹھ جائے توبھی گاڑی چلتی رہے گی‘ یہ کوئی نہیں سمجھ سکا کہ ہمارے ہاں کوئی اقدام انتہائی سنگین حالات میں کیوں کیا جاتا ہے؟

Re: ہوا سے چلنے والی گاڑی

Posted: Thu Nov 05, 2009 2:44 pm
by رضی الدین قاضی
اگر واقعی ایسی کار تیار کی گئی ہے جو ہوا سے چلتی ہو، تو یہ ایک بہت ہی بڑا کارنامہ ہے۔
اچھی معلومات شیئر کرنے کے لیئے شکریہ بھائی جان۔