ملگجی شام پھر نہیں آئی _ شفیع حیدر دانش

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
ماظق
کارکن
کارکن
Posts: 67
Joined: Tue Sep 01, 2009 11:09 am

ملگجی شام پھر نہیں آئی _ شفیع حیدر دانش

Post by ماظق »

--------------------------------------------------------------------------------
[center]ملگجی شام پھر نہیں آئی
لے کے دامن میں اپنے رسوائی

کھو چکے ہیں متاع جان و جگر
نزہت بزم کے تمنائی

ہے ہر اک روپ میں ترا پرتو
تُو تو نکلا بڑا ہی ہرجائی

تیرگی وہ ملی شب فرقت
جس سے نرگس بھی خوب شرمائی

یوں کھلے ہیں دریچے یادوں کے
بڑھ گیا اور شوق تنہائی

چھوڑ کر آج لالہ و گل کو
بوئے گلشن بھی کتنی پچھتائی

زیست کی پُرفریب راہوں پر
دل نے چاہی ہے پھر شناسائی

ہے اسیری جو شہر خاموشاں
ہم نے دانش نہ جاوداں پائی[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: ملگجی شام پھر نہیں آئی _ شفیع حیدر دانش

Post by رضی الدین قاضی »

شاندار !
شیئرنگ کا شکریہ۔
Post Reply

Return to “اردو شاعری”